چھوٹا ہوں میں،دنیا بڑی

rahi

محفلین
آداب میرے دوست

میں نےاس گانے کو نیٹ سے لوڈ کیا ہے۔لیکن مجھے بالکل معلوم نہیں کہ گلوکار کیا کیا کہ رہا ہے۔اس کو گانے کو یہاں رکھتی ہوں ۔
براہ مہربانی اس کو سن لیں مجہے فرمائیں کہ کیا میں نے اس کو صحیح طور پر سمجھا ہے یا نہیں؟
کندھے پہ مجھ کو بیٹھا
لے چل تو لے چل ابھی
بستے میں ہوں آسمان
تاروں سے جیب بھری
چھوٹا ہوں میں ،دنیا بڑی
سیکھا نہیں اڑنا ابھی ؟:question:
یادوں کے تنکھا جلا ؟:question:
مدہم پڑی روشنی
باغوں کی چادر اڑا
ٹھنڈی ہوا چل رہی
 
سب سے پہلے تو ہماری جانب سے بھی اردو محفل پر خوش آمدید، راہی۔ مرا ہم در عاشقان و جاہلانِ زبانِ پارسی شمار بفرمائید! :LOL::LOL::LOL:
یہ کہنے کی ضرورت تو شاید نہیں کہ آپ کی آمد سے نہایت خوشی ہوئی۔ اردو کو پرانے لوگ فارسی کی بیٹی سمجھتے آئے ہیں۔ اس لحاظ سے ہمارا آپ سے ننھیالی رشتہ بنتا ہے! :laughing::laughing::laughing:
اب آپ کی فرمائش کی تعمیل:

کاندھے پہ مجھ کو بٹھا
لے چل تو لے چل ابھی
بستے میں ہو آسماں
تاروں سے جیبیں بھری

چھوٹا ہوں میں دنیا بڑی
سیکھا نہیں اڑنا ابھی

یادوں کے تنکے جلا
مدھم پڑی روشنی
بانہوں کی چادر اُڑھا
ٹھنڈی ہوا چل رہی

چھوٹا ہوں میں دنیا بڑی
سیکھا نہیں اڑنا ابھی
---
ہمیں لگتا ہے آپ نے نیٹ پر موجود اس گانے کے بول پڑھے ہیں۔ اردو ہندی کے سلسلے میں ان پر زیادہ بھروسا مت کیا کیجیے۔ ورنہ ویسی ہی غلطیاں ہوں گی جیسی ہوئی ہیں۔ :sneaky::sneaky::sneaky:
 
سب سے پہلے میں آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔تو آپ بھی "مرا ہم درشما ر عاشقان و جاہلان زبان اردو بدانید۔ :roll:
جی میں نے نیٹ پر موجود اس گانے کے بول پڑھا لیکن میں بھی اسی طرح سنتی تھی:embarrassed: گویا میرے کانوں اور میری اردو دونوں خراب ہیں:lol:
لیکن یہ فقرات کا مطلب کیا کیا ہیں؟
یادوں کے تنکے جلا؟
اور بانہوں کی چادر اڑٰھا ؟
 
یادوں کے تنکے جلا؟
اور بانہوں کی چادر اڑٰھا ؟
استعارے میں بات ہو رہی ہے جیسا کہ شعریات کا دستور ہے۔
یادوں کے تنکے جلا​
مدھم پڑی روشنی​
یعنی روشنی کم پڑنے لگی ہے لہٰذا تو اپنی یاد کے تنکے اکٹھے کر کے انھیں پھونک دے (آگ لگا دے)۔ تنکوں کا ذکر یہاں کچھ ایسا برمحل نہیں اس لیے آپ کا نہ سمجھنا سمجھ میں آتا ہے۔ :):):)
بانہوں کی چادر اُڑھا​
ٹھنڈی ہوا چل رہی
یعنی ٹھنڈی ہوا چلنے لگی ہے اور موسم سرد ہو گیا ہے اس لیے تو اب مجھے اپنے بازوؤں میں لپیٹ لے۔ یہ طرزِ بیان بہتر اور زیادہ قابلِ فہم ہے۔​
 
لاریب مرزا

محفلین
اردو میں مختلف قسم موسیقی کے نام کو میں نہیں جانتی:embarrassed:البتہ سوچ رہی ہوں کہ انگریزی الفاظ کو استعمال کیا جاتا ہے تو مجھے پاپ اور ڑاک موسیقی کی قسم اچھی لگتی ہیں۔
فارسی زبان میں کیسی موسیقی ہوتی ہے؟؟ پاپ اور کلاسیکی دونوں طرح کی؟؟یا کچھ اور ٹرمز استعمال ہوتی ہیں۔ ویسے ہم موڈ کے مطابق موسیقی سنتے ہیں۔ :) کبھی بے ہنگم موسیقی اچھی لگتی ہے۔ کبھی دھیمی (غزلیں) کبھی کلاسیکی، کبھی پرانے نغمے وغیرہ وغیرہ۔
تفصیل سے اس لیے بتا رہے ہیں کہ آپ کو کچھ اقسام کا علم ہو جائے۔ :) :)
 
rahi

محفلین
استعارے میں بات ہو رہی ہے جیسا کہ شعریات کا دستور ہے۔
یادوں کے تنکے جلا
مدھم پڑی روشنی​
یعنی روشنی کم پڑنے لگی ہے لہٰذا تو اپنی یاد کے تنکے اکٹھے کر کے انھیں پھونک دے (آگ لگا دے)۔ تنکوں کا ذکر یہاں کچھ ایسا برمحل نہیں اس لیے آپ کا نہ سمجھنا سمجھ میں آتا ہے۔ :):):)
بانہوں کی چادر اُڑھا
ٹھنڈی ہوا چل رہی
یعنی ٹھنڈی ہوا چلنے لگی ہے اور موسم سرد ہو گیا ہے اس لیے تو اب مجھے اپنے بازوؤں میں لپیٹ لے۔ یہ طرزِ بیان بہتر اور زیادہ قابلِ فہم ہے۔​
بهت شکریه آپ کا۔اس وضاحت سے بهت خوشی هوئی۔نوازش:redrose:
 
rahi

محفلین
فارسی زبان میں کیسی موسیقی ہوتی ہے؟؟ پاپ اور کلاسیکی دونوں طرح کی؟؟یا کچھ اور ٹرمز استعمال ہوتی ہیں۔ ویسے ہم موڈ کے مطابق موسیقی سنتے ہیں۔ :) کبھی بے ہنگم موسیقی اچھی لگتی ہے۔ کبھی دھیمی (غزلیں) کبھی کلاسیکی، کبھی پرانے نغمے وغیرہ وغیرہ۔
فارسی میں پاپ ،کلاسیکی،رپ، راک، رپ مٹال و غیرے
ٹرمز
آپ کی موسیقی کو سن کر لگتا ہے مجھے، فارسی میں "قوالی" ایسا اچھی لگتی نہیں جیسی اردو میں اچھی لگتی ہے اور فارسی میں اس کا نام "دکلمہ"ہے۔
البتہ مجھے موسیقیایی علم نہیں جوکچھ کہتی ہوں وہی سنا ہے۔
 
rahi

محفلین
ارے شکریہ کی کوئی بات نہیں۔ :)
آج کل کیا مصروفیات ہیں آپ کی؟؟ :)
آج ، نئے خورشیدی سال کے آغاز تھا اور عید نوروز کے شروعات ۔
لگتا ہے پاکستان میں عید نوروز نہیں منائے جاتے ؟ہےنا؟آپ عید نوروز کے بارے میں کیا کیاجانتے ہیں؟
 
لاریب مرزا

محفلین
آج ، نئے خورشیدی سال کے آغاز تھا اور عید نوروز کے شروعات ۔
لگتا ہے پاکستان میں عید نوروز نہیں منائے جاتے ؟ہےنا؟آپ عید نوروز کے بارے میں کیا کیاجانتے ہیں؟
بہنا جشن نوروز کا تعلق شاید ایران سے ہی ہے۔ اس لیے وہاں جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ پاکستان میں عملی طور ہر تو ہم نے کبھی کچھ نہیں دیکھا، بس ایک دوسرے کو مبارکباد دینے کی حد تک نوروز منایا جاتا ہے۔ :) :)
آپ بتائیے، نوروز پہ کیا کچھ کرتے ہیں آپ لوگ :) :)
 
هم

اچھا پھر میں بھی آپ کو "نیا سال مبارک " کہتی ہوں۔نوروز کے بارے میں جاننے کے لیے ،یہاں کو دیکھیں۔
اور اس کے علاوہ مجھے " ہفت سین" کے بارے میں کہنا ہے۔ ایرانی خاندان " ہفت سین" کے دسترخوان کو تحویل سال سے پہلے یا نیا سال کے آغاز سے پہلے بچھاتے ہیں،اور اس پر سات چیزوں کو رکھتے ہیں جو " سین" کے حرف سے شروع ہوتی ہیں ۔جیسے : سیب ، سماق ،سمنو،سکہ ،سبزہ ،سنجد،سرکہ جو کوئی ایک نماد اور علامت ہے ۔ان کے علاوہ،شیشہ، قرآن پاک،زندہ سرخ مچھلی کوبھی رکھتے ہیں ۔گھر والے اس سفرہ کے گرداگرد بیٹھتے ہیں اور تحویل سال کی دعا کو پڑھتے ہیں ، اس سفرہ تیرھویں دن تک ایرانی گھرو ں میں بچھانا ہے۔
 
Top