نیلم
محفلین
بہت شکریہ ڈرائیور کی طرف سےواہ بہت عمدہ بات کی ڈرائیور نے۔۔۔
بہت شکریہ ڈرائیور کی طرف سےواہ بہت عمدہ بات کی ڈرائیور نے۔۔۔
کیوں جی اچھے لوگ صرف سیالکوٹ میں ہی پائے جاتے ہیں کیایہ رکشہ ڈرائیور کیا سیالکوٹ کا تھا۔
بہت خوبصورت بات بلکہ بظاہر چھوٹے سے نظر آنے والے واقعہ میں ایک بہت بڑا سبق ہے۔۔بقول چچا کےچھوٹی بات، بڑا سبق
رکشہ شاہراہ کے بائیں حصے پر دوڑتا جا رہا تھا کہ بائیں طرف سے شاہراہ میں شامل ہونے والی ایک پتلی سڑک سے ایک گاڑی بغیر رُکے اچانک رکشہ کے سامنے آ گئی ۔ رکشہ ڈرائیور نے پوری قوت سے بریک دباتے ہوئے رکشہ کو داہنی طرف گھمایا اور ہم بال بال بچ گئے گو میرا کلیجہ منہ کو آ گیا تھا ۔ بجائے اس کے کہ گاڑی کا ڈرائیور اپنی غلطی کی معافی مانگتا ۔ کھُلے شیشے سے سر باہر نکال کر ہمیں کوسنے لگا ۔ میرا خیال تھا کہ رکشہ ڈرائیور اُسے تُرکی بہ تُرکی جواب دے گا کیونکہ غلطی اس کار والے کی تھی لیکن رکشہ ڈرائیور نے مُسکرا کر بڑے دوستانہ طریقہ سے ہاتھ ہلایا ۔
میں نے رکشہ ڈرائیور سے کہا “ انکل اُس نے تو آپکے رکشے کو تباہ کرنے اور ہم دونوں کو ہسپتال بھیجنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی تھی اور آپ نے مُسکرا کر اُسے الوداع کہا ؟”
رکشہ ڈرائیور کہنے لگا “کچھ لوگ محرومیوں یا ناکامیوں اور کُوڑ مغز ہونے کی وجہ سے بھرے ہوئے کُوڑے کے ٹرک کی طرح ہوتے ہیں ۔ جب اُن کے دماغ میں بہت زیادہ کُوڑا اکٹھا ہو جاتا ہے تو جہاں سے گذرتے ہیں گندگی بکھیرتے جاتے ہیں ۔ اور بعض اوقات اچھے بھلے لوگوں پر بھی یہ گندگی ڈال دیتے ہیں ۔ ایسا ہونے کی صورت میں ناراض ہونے کا کوئی فائدہ نہیں ۔ اپنے اُوپر بُرا اثر لئے بغیر گذر جانا چاہیئے ۔ ورنہ آپ بھی اُس سے لی ہوئی گندگی اپنے ساتھیوں پر اُنڈیلنے لگیں گے ۔ “
اور میں حیرانی سے اس رکشہ ڈرائیور کی طرف دیکھنے لگا جس نے اتنی آسانی سے مجھے اتنی بڑی بات سمجھا دی
بہت شکریہ ڈرائیور کی طرف سے
جی بلکلبہت خوبصورت بات بلکہ بظاہر چھوٹے سے نظر آنے والے واقعہ میں ایک بہت بڑا سبق ہے۔۔بقول چچا کے
روک لو گر غلط چلے کوئی
بخش دو گر خطا کرے کوئی۔
اگر وہ بھی جواب میں ویسا ہی کہتا یا سناتا اُسے دو چار تو پھر دونوں میں کیا فرق باقی رہ جاتا ۔اس لیئے نہ کہو گر برا کرے کوئی۔
فرحت کیانی محب بھائی کے اس مراسلے سے "ن" غائب ہے۔ اسکا کیا مطلب ہے
بہت شکریہ،،،
جی جی بلکل میں نے تو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ یہ کام ہماری نہیں اُن کی ٹولی کا ہے
رحم رحم استاد جی رحمنیرنگ خیال ، پائتھون کی کلاس شروع کیے اب تو جمعہ جمعہ آٹھ دن بھی نہیں ہوئے ۔
ہم دوسروں کو غلطی کا احساس دلانے کےلیئےغلطی کرتے ہیںحیرت ہے میری غلطی پکڑنے والی جتنی بھی پوسٹس ہیں ، ان میں کوئی نہ کوئی غلطی ضرور ہے۔
بہت شکریہبڑی بات کو سادگی سے بیان کردیا -
انداز بیان میں اشفاق احمد سی سادگی اور اثر ہے
جھوٹہم دوسروں کو غلطی کا احساس دلانے کےلیئےغلطی کرتے ہیں
سوائے نیرنگ کے۔ یہ بھی تو لکھنا تھا محب علوی بھائیحیرت ہے میری غلطی پکڑنے والی جتنی بھی پوسٹس ہیں ، ان میں کوئی نہ کوئی غلطی ضرور ہے۔
ہاہاہاہاجھوٹ
تمہاری 5981 مراسلوں میں بالکل کی جگہ بلکل لکھا ہوا ہے۔
ہاہاہاہا
چُپ کرےناآپ نے ضرور آکے بھانڈا پھوڑنا ہے
چلئے معاف کیا
غلطی ہو گئی۔ بس اب
اچھے لوگ تو ہر جگہ ملتے ہیں۔کیوں جی اچھے لوگ صرف سیالکوٹ میں ہی پائے جاتے ہیں کیا