چھوٹی بات، بڑا سبق

چھوٹی بات، بڑا سبق

رکشہ شاہراہ کے بائیں حصے پر دوڑتا جا رہا تھا کہ بائیں طرف سے شاہراہ میں شامل ہونے والی ایک پتلی سڑک سے ایک گاڑی بغیر رُکے اچانک رکشہ کے سامنے آ گئی ۔ رکشہ ڈرائیور نے پوری قوت سے بریک دباتے ہوئے رکشہ کو داہنی طرف گھمایا اور ہم بال بال بچ گئے گو میرا کلیجہ منہ کو آ گیا تھا ۔ بجائے اس کے کہ گاڑی کا ڈرائیور اپنی غلطی کی معافی مانگتا ۔ کھُلے شیشے سے سر باہر نکال کر ہمیں کوسنے لگا ۔ میرا خیال تھا کہ رکشہ ڈرائیور اُسے تُرکی بہ تُرکی جواب دے گا کیونکہ غلطی اس کار والے کی تھی لیکن رکشہ ڈرائیور نے مُسکرا کر بڑے دوستانہ طریقہ سے ہاتھ ہلایا ۔

میں نے رکشہ ڈرائیور سے کہا “ انکل اُس نے تو آپکے رکشے کو تباہ کرنے اور ہم دونوں کو ہسپتال بھیجنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی تھی اور آپ نے مُسکرا کر اُسے الوداع کہا ؟”

رکشہ ڈرائیور کہنے لگا “کچھ لوگ محرومیوں یا ناکامیوں اور کُوڑ مغز ہونے کی وجہ سے بھرے ہوئے کُوڑے کے ٹرک کی طرح ہوتے ہیں ۔ جب اُن کے دماغ میں بہت زیادہ کُوڑا اکٹھا ہو جاتا ہے تو جہاں سے گذرتے ہیں گندگی بکھیرتے جاتے ہیں ۔ اور بعض اوقات اچھے بھلے لوگوں پر بھی یہ گندگی ڈال دیتے ہیں ۔ ایسا ہونے کی صورت میں ناراض ہونے کا کوئی فائدہ نہیں ۔ اپنے اُوپر بُرا اثر لئے بغیر گذر جانا چاہیئے ۔ ورنہ آپ بھی اُس سے لی ہوئی گندگی اپنے ساتھیوں پر اُنڈیلنے لگیں گے ۔ “

اور میں حیرانی سے اس رکشہ ڈرائیور کی طرف دیکھنے لگا جس نے اتنی آسانی سے مجھے اتنی بڑی بات سمجھا دی
بہت خوب صورت بات ہے ۔ اس سے ملتا جلتاایک اقتباس یاد آرہا ہے لیکن یہاں ڈائریکٹ انگلش ٹائپ نہیں ہو رہی ۔ بعد میں پوسٹ کرتی ہوں ان شاءاللہ۔
 
یہ تو چھوٹا منہ، بڑی بات ہوئی نا کہ چھوٹی بات بڑا سبق۔۔۔:cautious:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت خوب صورت بات ہے ۔ اس سے ملتا جلتاایک اقتباس یاد آرہا ہے لیکن یہاں ڈائریکٹ انگلش ٹائپ نہیں ہو رہی ۔ بعد میں پوسٹ کرتی ہوں ان شاءاللہ۔
جی ضرور ،،مجھے انتظار رہے گا:)
انکو انگلش ٹائپ کرنے کا طریقہ بتانا زیادہ سہل ہے۔ کنڑول + سپیس دبا کر اردو سے انگلش میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ اور دوبارہ دبانے سے واپس اردو پر۔ :)
 
جی ضرور ،،مجھے انتظار رہے گا:)

A lot of good work and obedience deepen the conviction and strengthen faith, while little work and indulgence in pleasure and disobedience weaken faith. Some people, because of the abundance of their sins,reach the extent of denying religion,making lawful what is forbidden and even falsifying the Messenger (ﷺ)in order t justify their transgression and their sins. Thus they start a phase of blasphemy ( May Allah protect us). Dr Naeem Yaseen​
 
نیلم

محفلین

,mashallah ,very true and very beautiful.may Allah protect us
 
نیلم

محفلین
آمین ۔ شکریہ نیلم ۔
بریکٹس میں لکھا ہوا درود اگلی سطر میں پہنچ گیا ۔ اور ٹھیک بھی نہیں ہو رہا ۔
جی اب تو اسے مدیران ہی ٹھیک کر سکے گے آپ اس پیغام کو رپورٹ کر دیں اور ساتھ میں وجہ بھی لکھ دیں ،،ٹھیک ہوجائےگا:)
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
نیلم ، اتنا عالم رکشہ ڈرائیور کہاں سے ڈھونڈا ہے۔ :)
محب بھائی ہمارے ہاں رکشہ ڈرائیور ، ٹیکسی ڈرائیور اور تو اور تانگہ چلانے والے بھی بہت عقل مند ہوتے ہیں۔ اور ایسی ایسی بات کر دیتے ہیں کہ لوگ سوچنے لگ جاتے ہیں۔ ایک دفعہ میں ایک ٹیکسی میں سفر کر ہرا تھا ۔ ٹیکسی ڈرائیور بزرگ تھے ہمارا ایکسیڈینٹ ہوتے ہوتے بجا اور پھر وہ مزے سے گاڑی چلانے لگے۔ حالاکہ غلطی ہماری نہیں تھی۔ میرے پوچھنے پر انہوں نے ایک بات کہی دیکھو بیٹا گاڑی چلاتے وقت صرف ایک بات ذہین میں رکھو" کہ صرف میں عقل مند ہوں اور باقی سارے بے وقوف ہیں" میں نے کہا اس کا کیا مطلب ہوا تو کہنے لگے دیکھو اگر کوئی آپ کو کراس کرتا ہے تو اس کو جانے دیں آپ اپنی سپیڈ میں گاڑی چلائیں کوئی آپ کو سیڈ کروانے کی کوشش کرے تو آپ خود کی خفاظت کریں اور جانے دیں۔ اس طرح آپ کا ایکسیڈینٹ ہونے کے چانس بہت کم ہو جائے گے
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
نیرنگ خیال ۔یہ کیا نیں بھائی:eek:آپ کی حکایت خوری کو کیا ہوا :confused: یہ حکایت کیسے بچ گئی:thinking:
نیلم ۔اچھی حکایت ہے۔
بس اب نین بھائی کا انتظار ہے کہ کب وہ اسے "اکیسویں صدی" میں لاتے ہیں:rolleyes:
ارے ہم نے نظر رکھی ہوئی ہے ادھر بھی۔ دوسرا جواب ہمارا ہی ہے۔ اک واقعہ ہمارے ساتھ بھی پیش آیا تھا۔ پر الفاظ کی قلت کے سبب پیش نہیں کر پا رہا :p
 
Top