محمداحمد
لائبریرین
واہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہ
لطف آیا پڑھ کر
زندگی سے لطف اندوز ہونے کا گر ۔۔۔
بہت سی دعاؤں بھری داد محترم بھائی
بہت شکریہ نایاب بھائی ۔۔۔۔!
دعاؤں کے لئے ممنون ہوں۔
واہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہ
لطف آیا پڑھ کر
زندگی سے لطف اندوز ہونے کا گر ۔۔۔
بہت سی دعاؤں بھری داد محترم بھائی
کیا خوبصورت زاویہ ہے ،،
میں شاعر نہیں مگر شوق میں یہ لکھ رہا ہوں
( کچھ گڑ بڑ ہو تو نا تجربہ کاری سمجھ کر قبول فرمایئے گا )
اس غزل میں تو جڑے گا نہیں مگر پھر بھی
؎
پڑھ کے حرف بھائی کے
تسکیں ہوئی تسکیں بس
خوب،چھوٹی بحر میں غزل کہنا مشکل بھی ہے لیکن اچھی طرح نبھائی گئی ہے، ایک مشکل ردیف بھی۔ واہ!
آج کل تو خوب غزلیں ہو رہی ہیں، ایک ہمارا حال ہے کہ چار پانچ سال سے ایک بھی شعر وارد نہیں ہوا اور ایک ہمارے شاگرد عزیز عظیم ہیں جو دن میں پانچ سات غزلیں پوسٹ کر دیتے ہیں!!!
کمال است
کیا محفل کی سالگرہ پر کوئی مشاعرہ رکھ لیں ۔ اسی بہانے آپ سے تازہ غزل کی فرمائش کر سکیں گے۔
بہت خوب ۔ کیا اچھا خیال ہے۔ چلیے آواز اٹھائیں مشاعرے کے لیے!!
غزل
یاد آتے رہنا بس
دل دُکھاتے رہنا بس
اور کام کیا تم کو
آزماتے رہنا بس
دل پہ گرد کتنی ہو
چمچماتے رہنا بس
زندگی یہی تو ہے
مسکراتے رہنا بس
حالِ دل رہے دل میں
گنگناتے رہنا بس
سیکھنا ہر اچھی بات
اور سکھاتے رہنا بس
بات بات پر ہنسنا
اور ہنساتے رہنا بس
دل شکستہ کوئی ہو
دل بڑھاتے رہنا بس
دل کے ساز پر اکثر
گیت گاتے رہنا بس
محمد احمدؔ
ڈھیروں داد
بہت شکریہ اعجاز صاحب،
عظیم بھائی کی کیا بات ہے وہ تو غزلیات کی ماس پروڈکشن کا پلانٹ معلوم ہوتے ہیں ۔ (مذاق)
ویسے آپ کیوں شعر نہیں کہہ رہے اتنے عرصے سے؟
کیا محفل کی سالگرہ پر کوئی مشاعرہ رکھ لیں ۔ اسی بہانے آپ سے تازہ غزل کی فرمائش کر سکیں گے۔
خُوب کہی بھائی : ) مگر اِس ماس پروڈکشن پلانٹ کی پروڈکٹس ایکسپائری ڈیٹ سے پہلے ہی ایکسپائر ہو جاتی ہیں : )
احمد بھائی۔۔۔ زمین ضرور چھوٹی ہے۔۔۔ مگر بڑے بڑوں پہ بھاری ہے۔
کیا خوبصورت غزل ہے۔ لاجواب
سادہ و پرکار
ایک حل یہ ہو سکتا ہے کہ کوالٹی کنٹرول ڈپاڑمنٹ میں پروڈکٹس کو معیار کی دوہری تہری جانچ سے گزاریں جس کی وجہ سے پروڈکشن کم اور کوالٹی بہترین ہو جائے گی، اور ایسا کرنے سے پروڈکٹس دیرپا بھی ہو جائیں گی۔