چھوٹی سی بات! (آٹوگراف)

ظفر احمد

محفلین
چھوٹی سی بات۔
پیارےدوستو! ایک نیا سلسلہ شروع کرتےہیں جس میں ہم چھوٹی سی بات اپنےدوستو! سےشیئر کرتےہیں یہ چھوٹی سی بات کیا ہو سکتی ہے؟ اقوال ذریں ، آحادیث ، آٹو گراف ، یا اپنےالفاظ میں دوستوں کو نصیحت ۔ لیکن ایسا خیال رکھنا ضروری ہےکہ کسی دوست یا شخص پر تنقید نہ ہو۔ تو بس پھر دیر کس بات کی آٹو گراف دینا شروع ہو جائیے۔

اپنےچہرےپر تو ہر شخص مسکراہٹ سجا سکتا ہے مزہ تو تب ہےجب کسی دکھی انسان کےچہرےپر مسکراہٹ سجا سکو!
 

پاکستانی

محفلین
اچھا سلسلہ شروع کیا ہے ظفر بھائی اللہ آپ کو جزائےِ خیر دے آمین۔


ایک پیسے کی کوئی اہمیت نہیں لیکن اگر لاکھ میں سے ایک پیسہ بھی نکل جائے تو وہ لاکھ نہیں رہتا
 

رضا

معطل
صُحْبتِ صالِح تُرا صالح کُنَنْد

صُحْبتِ طالِح تُرا طالِح کُنَنْد

(یعنی اچھے کی صحبت تجھے اچھا بنادے گی)

(اور بُرے کی صحبت تجھے بُرا بنا دے گی)
 

رضا

معطل
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا:"اللہ کی فرمانبرداری کے رستے میں آنے والی مشکلات پر صبر کہیں آسان ہے۔ اس صبر سے جو اس کی نافرمانی کے نتیجے میں ملنے والی سزا پرکرنا پڑے۔
 

ظفر احمد

محفلین
انسان کتنا بھی بڑا ہو جائے پر اپنے ماں باپ سے بڑا نہیں ہو سکتا۔ اپنے ماں باپ کی عزت کرو کل تمھیں بھی ماں باپ بننا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
حال ہی میں باقر مہدی کا انتقال ہوا تو مجھے ان کے ساتھ گزارے کچھ لمحے یاد آئے 1969 میں۔ جب نوجوانی کے شوق میں ان سے آٹو گراف لیا تھا۔ انھوں نے اپنا ایک شعر لکھا تھا
ہم یولیسیس بن کے بہت جی لئے مگر
یارو حسین بن کے بھی مر جا نا چاہئے
ان کے انتقال پر مجھے پھر ان کا یہ آٹو گراف یاد آیا تو سوچا کہ آپ لوگوں کو بھی یہ بات بتا دوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
گیا وقت ہاتھ نہیں آتا اور زندگی میں موقع بھی بار بار نہیں ملتا، اس لیے وقت کی قدر کرو اور موقع سے فائدہ اٹھاؤ۔
 
Top