arifkarim
معطل
تو کیا یہ امریکہ کے اختیار میں ہے کہ جتنا چاہے ڈالرز چھاپے۔۔۔ جس طرح سے پاکستان میں نون لیگ کی حکومت کے بارے کہا جاتا ہے کہ ابتدائی دنوں میں گردشی قرضے چکانے کے لیے بہت زیادہ نوٹ چھاپ رہی تھی۔۔ آیا کسی بھی حکومت کو نوٹ چھاپنے کی آزادی ہے یا اس کو کنٹرول کرنے کا کوئی عالمی مکینیزم ہے؟؟
میرے چھوٹے سے ذہن میں بھی یہ بات آئی تھی کہ امریکہ جتنا چاہے ڈالر چھاپ کے بیرونی قرضے پورے کر سکتا ہے۔۔۔ لیکن یقینا اندرونی طور پر جب تک معیشت مضبوط نہ ہو نوٹ چھاپنے سے افراط زر میں اضافہ ہی ہوگا۔۔۔ جو کہ وہ نہیں چاہے گا۔۔۔
درست۔ کسی بھی ملک کا سینٹرل بینک جتنے مرضی نوٹ چھاپ سکتا ہے۔ نوٹ چھاپنے کی پالیسی حکومت وقت کے اختیار میں نہیں ہوتی بلکہ خود مختار سینٹرل بینک کے بینکار، ماہر معیشت یہ کام سر انجام دیتے ہیں۔ امریکہ کا معاملہ اس لحاظ سے مختلف ہے کہ اسکی کرنسی عالمی ہونے کی وجہ سے وہ اپنے بیرونی قرضے نوٹ چھاپ کر ادا کر سکتا ہے البتہ اندرونی قرضے اتارنے کیلئے جب نوٹ چھاپے گا تو افراط زر میں اضافہ ہوگا۔