چیزی پراٹھا رول۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سیلف میڈ

مس بھٹی

محفلین
پیٹا بریڈ ٹرائی کر لیں (شوارمہ والی روٹی)

شوارمہ والی روٹی ڈرائی ہوتی ہے وہ مزہ نہیں دے گی ایک کام کریں بلکہ ٹہریں میں خود آج پراٹھا بناتی گھر پر اگر تجربہ کامیاب رہا ذائقہ میں فرق نہیں آیا تو بتاؤں گی پھر بیشک وہ پراٹھا استعمال کر سکتے رات تک کا انتظار
 

باباجی

محفلین
پراٹھا رول کے لیے
"ریسیپی وہ بتاؤں گی جس میں بنایا"
ڈان پلین پراٹھا۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ 3 عدد
کے اینڈ اینز چکن چنکس۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ حسب ضرورت "فرائی کر لیں"
مایونیز۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ حسب ضرورت
کریم چیز۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ 2 کھانے کے چمچے
بند گوبھی۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ ایک کپ "حسب ضرورت"
کیچپ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ تین کھانے کے چمچمے
چیز سلائسز۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ 1 سلائس
ترکیب:- بہت کم آئل میں پراٹھا پھلکے کی مانند سینک سینک کر پکانا ہے۔۔۔ ۔ چکن چنکس فرائی کرنے ہیں اب پراٹھے پر کیچپ لگانا ہے اس پر چکن چنکس رکھنے ہیں
مایونیز اور کریم چیز میں باریک لمبائی میں کٹی بند گوبھی مکس کر کے جو آمیش بنانا وہ چنکس کے اوپر رکھنا آمیزے کے اوپر چیز سلائس کے لمبائی میں تین ٹکڑے یعنی پٹیاں کاتنی پٹیوں کے تین حصے کر کے ہر پڑاٹھے پر آمیزے کے اوپر رکھنا
پھر رول کر کے گرم توے پر الٹا رکھنا ہے جس طرف چیز ہو گا یعنی چیز پگھلانے کے لیے کرنا ہے
پھر کیچپ کے ساتھ سرو کریں اور مجھے دعائیں دیں
واہ جی واہ خؤش رہیں
ایک بات اور بتائیں کہ
4 اشخاص ہیں جو ماشاءاللہ 8 کے برابر کھاتے ہیں
ان کے لیئے کیا کوانٹٹی ہونی چاہیئے
 

مس بھٹی

محفلین
اسکو اتنا بیٹ کیا جاتا ہے کہ حدت سے پک سا جاتا ہے جب کہ اگر صرف انڈے کو ہاتھ سے پھینٹا جائے تو فوم بنتا ہے کریم سی نہیں بنتی اور مجھے فوم سے بنی اجزا نہیں پسند
No_No_zpsc3f22861.gif


انڈے کی صرف سفیدی ڈلتی ہے اور ستم ضریفی دیکھئے اُسکو پکایا بھی نہیں جاتا۔
 

باباجی

محفلین
یہ ایک ہی بہت ہیوی ہوتا ہے چیز اسے ہیوی بنا دیتی ہے 6 آوورز سے پہلے بھوک نہیں لگتی
ہمارے گھر میں دو وقت کھاتے ہیں
اور ماشاءاللہ بہت ہی بھر پور کھاتے ہیں
(یہ الگ بات ہے کہ کھایا ہوا لگتا نہیں ہے اور امی کہتی ہیں کہ کھانا پتا نہیں کہاں جاتا ہے)
اسلیئے آپ سے پوچھا تھا
 
شوارمہ والی روٹی ڈرائی ہوتی ہے وہ مزہ نہیں دے گی ایک کام کریں بلکہ ٹہریں میں خود آج پراٹھا بناتی گھر پر اگر تجربہ کامیاب رہا ذائقہ میں فرق نہیں آیا تو بتاؤں گی پھر بیشک وہ پراٹھا استعمال کر سکتے رات تک کا انتظار
تو فرائی کرلیں
 

مس بھٹی

محفلین
جی اسکو کھانے کے طور پر مت لیا جائے یعنی 9،10 بجے رات میں اگر کبھی رات کا کھانا لائٹ کھایا تو اسے انجوائے کر سکتے ہیں
11_zpsb6edde3e.gif


ہمارے گھر میں دو وقت کھاتے ہیں
اور ماشاءاللہ بہت ہی بھر پور کھاتے ہیں
(یہ الگ بات ہے کہ کھایا ہوا لگتا نہیں ہے اور امی کہتی ہیں کہ کھانا پتا نہیں کہاں جاتا ہے)
اسلیئے آپ سے پوچھا تھا
 

مس بھٹی

محفلین
پھر فاتحہ پڑھ لیں چیزی پراٹھا رول پر بیشک یہ بھوک مٹا دیتا ہے ایک سے ہی بندا فل ہو جاتا لیکن اسے بطور میل لینا جیسے ایک مکمل کھانا ہوتا غلط ہے
 

عین لام میم

محفلین
ہمم۔۔۔ ترکیب تو سادہ اور اچھی لگ رہی ہے۔ میں بھی Tortilla کے ساتھ ہی ٹرائی کروں گا۔ لیکن مجھے tortilla wraps کچھ خاص پسند نہیں ہیں۔ زیادہ ہی خشک ہوتے ہیں۔ گھر کے پراٹھے کا کوئی توڑ نہیں۔ بنانا ذرا مشکل اور وقت طلب ہے لیکن مہینے میں ایک آدھ بار بنا ہی لیتا ہوں۔۔ :)
پردیسیوں اور خاص طور پہ مرد حضرات کے مطابق کوئی آسان اور دیسی ترکیبیں شیئر کریں۔ نوازش! ;)
 

ملائکہ

محفلین
اس میں مائونیز بھی ہے، کریم چیز بھی ہے اور الگ سے چیز بھی اتنا ہیوی تو میں کھا ہی نہیں سکتی:confused:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ​
اتوار کی رات کو چیزی پراٹھا رول بنایا الحمد اللہ اچھا بنا تھا آپ کے ساتھ شئیر کرتی ہوں اس کے علاوہ ساتھ " روائیتی مٹھائیاں" پروگرام میں ڈرائی فروٹ چکی بنانا چیکھی تھی وہ بھی فورا بنا لی الحمد اللہ اچھا بنا سب
Photo0056_zps66cd873c.jpg

زبردست !
 

مس بھٹی

محفلین
خیر الحمد اللہ مزے کا بنا بھائی جانی شیل پر لے کر گئے شیخ صاحب شیل پمپ کے اونر انہوں نے کہا اتنا ہیوی نہیں کھایا جائے گا آدھا آدھا کرو جب ایک بائٹ لیا تو کہا یار شہباز"شہباز بھٹی میرے بھائی کا نام وہ مینجر ہیں نا شیل پر ساتھ ٹک شاپ پر بھی ہوتے ان کے انڈر" سو کہتے شیخ صاحب یار اس کو دوسرا دے دو یہ سارا میں کھا لوں گا :biggrin: الحمد اللہ میری بنائی ہر چیز سب کو بڑی پسند آتی ہے
 
Top