چیلنج

نایاب

لائبریرین
6-0+1=7

یہ الگ بات ہے کہ اصل مسئلہ تھا کس کا
اگر پھر کوئی بچی ہے تو وہ غلط حل کر رہی ہے
میں نے اسکول میں حساب پڑھایا ہے اور ایسے غلط جوابات پر صفر دیے ہیں :rolleyes:
بہنا میری سدا خوش و شادوآباد ہنستی مسکراتی رہیں ۔ آمین
یہ " صفر " سے انعام دیا اتنی اچھی تحریر کا ۔ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
Shahnaz Sheikh

محفلین

بہت شکریہ اتنی خوبصورت دعاؤں کے لیے ۔۔۔ آپ بھی ہمیشہ خوش رہیں
میری اتنی جرت کہاں جو آپ کو صفر انعام میں دوں آپ کے لیے تو پورے سو نمبر ہونے چاہیے
اصل میں کہنے کا مقصد یہ تھا کہ میں نے ایسے جواب کو غلط سمجھ کر بچوں کو صفر دیے
مگر اب دیکھا تو میری ساری لوجکس غلط ثابت ہوئی اور لاجواب ہونا پڑا کہ جواب تو یہ بھی بالکل ٹھیک ہے۔۔۔
 
نایاب

لائبریرین
246706_421320681257289_964960111_n.jpg
جی چاچو یہ ہی مسئلہ ہوسکتا تھا ناں جواب تو کئی طریقوں سے آسکتا تھا اس لیے ہی آرڈر آف آپریشن کا نظام قائم کیا گیا۔
معصوم سی بٹیا یہ آرڈر کا آپریشن کیسے کرنا ہے یہ کون سمجھائے گا ۔؟
مجھے تو انگلش بھی نہیں آتی ۔۔۔۔ گوگل چاچا بھی عجب عجب ترجمہ کرتے ہیں آج کل یہاں ۔
چاچو میرا بھی سات ہی ہے۔
ماشاءاللہ آپ سب پڑھی لکھی بہنوں بیٹیوں نے جو جواب دیئے ہیں ۔
وہ غلط تو ہو نہیں سکتے ۔ کیونکہ ریاضی الجبرا آپ نے سیکھا ہوا ہے ۔
میں تو صرف اتنا حساب جانتا ہوں کہ
6 روپے مزدوری ملی ۔ ایک روپیہ کی چاکلیٹ کھائی ۔
باقی 5 دگنے کرنے کے چکر میں انعامی ٹکٹ لے لیا ۔
سو ہاتھ میں 0 باقی رہ گیا ۔ جیب میں ہاتھ مارا تو جانے کب کے بچے 2 روپے ہاتھ لگے ۔
یہ 2 روپے اپنی معصوم سی بیٹیوں میں تقسیم کر دیے ۔ ہاتھ میں پھر 0 باقی رہ گیا ۔
لیکن دل میں لاکھوں کی خوشی مہکنے لگی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت مشکل ہوتا ہے یہ حساب و کتاب کرنا کہ
تمام عمر کا حساب مانگتی ہے زندگی
 
Shahnaz Sheikh

محفلین
معصوم سی بٹیا یہ آرڈر کا آپریشن کیسے کرنا ہے یہ کون سمجھائے گا ۔؟
مجھے تو انگلش بھی نہیں آتی ۔۔۔ ۔ گوگل چاچا بھی عجب عجب ترجمہ کرتے ہیں آج کل یہاں ۔

ماشاءاللہ آپ سب پڑھی لکھی بہنوں بیٹیوں نے جو جواب دیئے ہیں ۔
وہ غلط تو ہو نہیں سکتے ۔ کیونکہ ریاضی الجبرا آپ نے سیکھا ہوا ہے ۔
میں تو صرف اتنا حساب جانتا ہوں کہ
6 روپے مزدوری ملی ۔ ایک روپیہ کی چاکلیٹ کھائی ۔
باقی 5 دگنے کرنے کے چکر میں انعامی ٹکٹ لے لیا ۔
سو ہاتھ میں 0 باقی رہ گیا ۔ جیب میں ہاتھ مارا تو جانے کب کے بچے 2 روپے ہاتھ لگے ۔
یہ 2 روپے اپنی معصوم سی بیٹیوں میں تقسیم کر دیے ۔ ہاتھ میں پھر 0 باقی رہ گیا ۔
لیکن دل میں لاکھوں کی خوشی مہکنے لگی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
بہت مشکل ہوتا ہے یہ حساب و کتاب کرنا کہ
تمام عمر کا حساب مانگتی ہے زندگی

یعنی کے کچھ بچا ہی نہیں
واقعی حیرت ہے جس طرح بھی حل کر کے دیکھ لیں جواب بھی اُتنے ہی مختلف ہیں
 
جب ہم بچے تھے جب ہمیں یہ چیلنج ملتے تھے۔ ہم بڑی ہی مشکل سے انہیں حل کر پاتے تھے۔۔

دو آدمی دودھ خریدنے کے واسطے دودھ کی دکان پر جاتے ہیں۔ ایک کے پاس 8 لیٹر کا برتن ہوتا ہے اور دوسرے کے پاس ایک 5لیٹر کا اور ایک 3 لیٹر کا برتن ہوتا ہے۔
دودھ والے کے پاس صرف آٹھ لیٹر دودھ بچا ہوتا ہے۔ دونوں آدمی چار چار لیٹر دودھ لینے پر متفق ہوجاتے ہیں۔ دودھ والا انہیں 8 لیٹر والے برتن میں دودھ دے دیتا ہے۔
گھر واپس آتے ہوئے دونوں سوچتے ہیں دودھ آدھا آدھا کیسے کیا جائے؟
ذرا ان کی مدد کیجیے۔۔۔

5 روپے کی ایک مرغی آتی ہے۔ 1 روپیہ کا ایک کبوتر آتا ہے اور 1 روپیہ کی 20 چڑیائیں آتی ہیں۔
اب آپ کو 100 روپے کے 100 پرندے لانے ہیں اور اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ ان سو پرندوں میں تینوں طرح کے پرندے ہوں۔

ان نو خانوں میں 1،2،3،4،5،6،7،8،9 کو اس ترتیب سے رکھیں کہ ہر طرف سے گننے پر جواب 15 آئے۔
Bnvnj.jpg
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
5 روپے کی ایک مرغی آتی ہے۔ 1 روپیہ کا ایک کبوتر آتا ہے اور 1 روپیہ کی 20 چڑیائیں آتی ہیں۔
اب آپ کو 100 روپے کے 100 پرندے لانے ہیں اور اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ ان سو پرندوں میں تینوں طرح کے پرندے ہوں۔

ابھی کالج میں بیٹھ کر حل کیا۔
19۔۔۔مرغیاں ۔۔۔۔95 روپے
80۔۔۔چڑیاں ۔۔۔۔۔4 روپے
1 ۔۔۔۔ کبوتر ۔۔۔۔۔ 1 روپے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
100 پرندے ۔۔۔ 100 روپے میں
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
دو آدمی دودھ خریدنے کے واسطے دودھ کی دکان پر جاتے ہیں۔ ایک کے پاس 8 لیٹر کا برتن ہوتا ہے اور دوسرے کے پاس ایک 5لیٹر کا اور ایک 3 لیٹر کا برتن ہوتا ہے۔
دودھ والے کے پاس صرف آٹھ لیٹر دودھ بچا ہوتا ہے۔ دونوں آدمی چار چار لیٹر دودھ لینے پر متفق ہوجاتے ہیں۔ دودھ والا انہیں 8 لیٹر والے برتن میں دودھ دے دیتا ہے۔
گھر واپس آتے ہوئے دونوں سوچتے ہیں دودھ آدھا آدھا کیسے کیا جائے؟
ذرا ان کی مدد کیجیے۔۔۔

بھیا اس سوال کی تو مجھے سمجھ ہی نہیں آئی۔ آدھا آدھا کرلیں ناں جیسے کرتے ہیں۔ آٹھ لیٹر والے صاحب اپنے برتن میں آدھا رہنے دیں اور آدھا دوسرے کے برتن میں ڈال دیں ویسے اگر ایک کے پاس تھوڑا زیادہ بھی آجائے گا تو کچھ نہیں ہوجائے گا۔
پھر بھی اگر بات نہیں بنتی تو ہمارے دودھ والے انکل کے پاس آجائیں وہ کردیں گے۔
 
3، 5 اور 8 لیٹر کے تین برتن ہیں اب چار چار لیٹر الگ کرنا ہے۔ دماغ لڑاؤ۔۔۔
 
کیلکولیشن اس طرح کرنی ہے کہ 8 لیٹر والے برتن میں 4 لیٹر رہ جائے اور 5 لیٹر والے برتن میں بھی 4 لیٹر رہ جائے۔۔۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
سوال یہ ہے کہ چار لیٹر ناپیں گے کیسے۔۔۔ :)
ہمارے گھر ہے ناپنے والا برتن ہم سے لے لیں۔
کیا بھیا مجھے کوئی نہیں سمجھ آرہا۔
یوں کریں ایک بندہ تین لیٹر دودھ لے لے۔ چائے تھوڑی کم بن جائے گی ناں ویسے بھی چار لیٹر کی ساری چائے ہی بنانی ہے؟۔۔۔ لیکن بات یہ ہے کہ اگر وہ تیمور بھیا ہوئے تو ان کو تو چار لیٹر بھی نہیں بلکہ پانچ لیٹر چاہیے ہوگا آخر کو مقدس اپیا نے چائے بھی تو پینی ہوتی ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
سیدھی سی بات ہے کہ پانچ لٹر والا فل بھر لیں۔ پھر اس میں سے تین لٹر والا فل کر لیں تو پانچ والے میں دو لٹر بچ جائے گا۔ اسی طرح دو بار کریں تو چار لٹر ایک طرف ہو جائے۔ باقی چار لٹر شاید خود بخود شرم کھا کر الگ ہو جائے
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
کیلکولیشن اس طرح کرنی ہے کہ 8 لیٹر والے برتن میں 4 لیٹر رہ جائے اور 5 لیٹر والے برتن میں بھی 4 لیٹر رہ جائے۔۔۔
ان کو کہیں پہلے تین لیٹر کے برتن سے تین لیٹر تو لے لے ایک بندہ ۔۔باقی کا حل کرتے ہیں کچھ۔
 
سیدھی سی بات ہے کہ پانچ لٹر والا فل بھر لیں۔ پھر اس میں سے تین لٹر والا فل کر لیں تو پانچ والے میں دو لٹر بچ جائے گا۔ اسی طرح دو بار کریں تو چار لٹر ایک طرف ہو جائے۔ باقی چار لٹر شاید خود بخود شرم کھا کر الگ ہو جائے
ایسی صورت میں 3 والا فل ہوگا، 5 والے میں دو لٹر ہوگا، اور 8 والے میں 3 لٹر۔۔۔
دوبارہ دو کے لیے پانچ اور تین والے کا خالی ہونا ضروری ہوگا۔۔ برتن صرف تین ہی ہیں اور ان کے اندر ہی حساب کرنا ہے۔۔۔:)
 
Top