زیک
مسافر
براڈکاسٹ رائٹس؟لیکن ایسا کیوں ہے ؟
براڈکاسٹ رائٹس؟لیکن ایسا کیوں ہے ؟
میرے خیال میں کوئی بھی سپورٹس ٹی وی پر دیکھنا کافی بورنگ جام ہے
جام میں کیا ہے اس پر منحصر ہے۔کیا جام بھی کبھی بورنگ ہوا ہے؟
جام میں کیا ہے اس پر منحصر ہے۔
بہرحال اس سے پہلے کہ فتاوی آئیں، لڑی بند ہو اور محفلین معطل جام کو غائب کر دینا ہی مناسب ہے
آپ بویریا میں رہتے ہیں آپ سے بہتر کون جانتا ہو گابس آخری کمنٹ، بورنگ اس لیے کہ۔۔
لطف مے تجھ سے کیا کہوں زاہد
ہائے کمبخت تُو نے پی ہی نہیں
یعنی بائر ہیں۔آپ بویریا میں رہتے ہیں آپ سے بہتر کون جانتا ہو گا
اگلی صبح ہم میونچن پہنچ گئے اور سارا دن اسی طرح اس عظیم شہر کی سیر کی اور شام ڈھلے ایرلانگن کو سدھارے۔میونچن، نورمبرگ اور ایرلانگن، جرمن صوبے بویریا کا حصہ ہیں۔ بویریا کے رہنے والے بائر کہلاتے ہیں۔ ریشارڈ شرم بھی ایک بائر تھا۔ وہ اکثر کہا کرتا تھا۔
It’s nice to be a price but it’s higher to be a Bayar
’’پرائس ہونا اچھا ہے لیکن بائر ہونا زیادہ بہتر ہے۔‘‘
کہتے ہیں پرانے زمانے میں بویریا میں گھڑیاں الٹی چلتی تھیں۔ آج بھی بویریا کی گھڑیوں کی دکانوں پر آپ کو ایسی گھڑیاں مل جاتی ہیں جو کاؤنٹر کلاک وائز چلتی ہیں۔
بنگلور 96 کی شکست پر پرسوں سے متعدد آرٹیکلز پڑھ چُکا ہوں۔ وہ میچ تو آج بھی جھلکیاں دیکھ کر افسوس ہوتا کہ کیسے ہار گئے، لائیو ہارتے دیکھنا تو الگ ہی معاملہ ہے۔ تاہم 03 سینچورین اور 07 جوہانسبرگ (پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل) بھی بھولنا آسان نہیں۔۔۔1996ء کے ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں پاکستان انڈیا سے ہارا تھا
میں کل سے کتنی ہی بار یو ٹیوب پر اس میچ کی ہائی لائٹس دیکھ چکا ہوں۔ لیکن زیادہ تر ویڈیوز کم ریزولیوشن میں دستیاب ہیں۔
اور مجھے پاکستان کی بیٹنگ سے زیادہ محمد عامر کا سپیل پسند آیا ہے اور اسی لیے بار بار دیکھا ہے۔
جو ویڈیوز آئی سی سی کی طرف سے اپلوڈ کی گئی ہیں وہ دیکھی ہیں؟؟؟لیکن زیادہ تر ویڈیوز کم ریزولیوشن میں دستیاب ہیں۔
انگریزی اور جرمن کا بہت خوبصورتی سے دہرا استعمالیعنی بائر ہیں۔
تابش بھائی وہاں نہ ہوئے تو یہاں ضرور ہی ہونگے۔۔یہ لیجیے تابش بھائی اور ان کے ساتھی معتکفین کی بھی میچ کے دوران کی رپورٹ موصول ہو گئی ہے۔
View attachment 1310
جو ویڈیوز آئی سی سی کی طرف سے اپلوڈ کی گئی ہیں وہ دیکھی ہیں؟؟؟
اسکے لئے ایک ٹورنٹ لنک ہے تقریباً اڑھائی گھنٹے کی ہیں ہائی لائٹس وہ۔۔۔شکریہ، لیکن یہ مختصر ویڈیوز ہیں۔ میں تفصیلی ہائی لائٹس کی تلاش میں ہوں۔
بڑے اسکوروں اور بلے بازی کے اس دور میں بھی گیند کے جلوے دیکھنے کا الگ ہی لطف ہے۔ اس پر جنہوں نے والش، ایمبروز، بشپ ، وسیم وقار کی جوانی وغیرہ دیکھی ہو کیا ہی کہنے جی۔
آپ نے فاسٹ بالرز کا ذکر کیا ہے۔ سپنرز کا سپیل دیکھنا بھی الگ ٹریٹ ہوتا ہے۔ بنگلور میں ہی پاکستان نے انڈیا کے خلاف 1986 میں ٹیسٹ جیتا تھا اور اس کی بدولت سیریز جیت لی تھی۔ یہ میچ جتانے والے توصیف احمد اور اقبال قاسم تھے۔ جن لوگوں نے وہ میچ دیکھا ہے وہ اسے کبھی فراموش نہیں کریں گے۔
کم از کم ایک سے لے کر دس تک"کئی" کا مطلب ایک سے لے کر کتنے تک ہوتا ہے؟
ہا۔۔۔۔۔۔یہ میچ میں کیسے بھول سکتا ہوں، چودہ پندرہ سال کی بالی عمریا اور کرکٹ کا شیدائیآپ نے فاسٹ بالرز کا ذکر کیا ہے۔ سپنرز کا سپیل دیکھنا بھی الگ ٹریٹ ہوتا ہے۔ بنگلور میں ہی پاکستان نے انڈیا کے خلاف 1986 میں ٹیسٹ جیتا تھا اور اس کی بدولت سیریز جیت لی تھی۔ یہ میچ جتانے والے توصیف احمد اور اقبال قاسم تھے۔ جن لوگوں نے وہ میچ دیکھا ہے وہ اسے کبھی فراموش نہیں کریں گے۔
میں وہ میچ اپنے والد صاحب مرحوم کے ساتھ بیٹھ کر دیکھ رہا تھا، تئیس چوبیس سال کی عمر تھی لیکن میرا دھاڑیں مار مار کر رونے کو جی چاہ رہا تھا لیکن ابو کی موجودگی میں جبر کیے بیٹھا رہا، بعد میں بس موٹر سائیکل تھی، سیالکوٹ کی سنسان سڑکیں تھیں، سگریٹ تھے اور آنکھوں میں آنسو تھےبنگلور 96 کی شکست پر پرسوں سے متعدد آرٹیکلز پڑھ چُکا ہوں۔ وہ میچ تو آج بھی جھلکیاں دیکھ کر افسوس ہوتا کہ کیسے ہار گئے، لائیو ہارتے دیکھنا تو الگ ہی معاملہ ہے۔