چیمپئنر ٹرافی 2009 !!

عثمان رضا

محفلین
اس دھاگے میں چیمپئنر ٹرافی 2009 جو کہ آج ساؤتھ افریقہ میں شروع ہورہی ہے ۔ اس پر بات چیت اور تازہ ترین صورتحال پوسٹ کی جائے گی ۔

ٹورنامنٹ کا پہلا میچ جنوبی افریقہ اور سری لنکا کےدرمیان آج کھیلا جائےگا۔
اب سے تقریبا ساڑھے تیرہ گھنٹے بعد
اور
Best of luck PAKISTAN
 

عثمان رضا

محفلین
پہلا میچ بارش سے متاثر ہوا ڈک ورت لوئس کہ بنیاد پر سری لنکا کی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو پچپن رنز سے ہرا دیا۔

اب کل پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے ساتھ میچ ہے
 

عثمان رضا

محفلین
روزنامہ جنگ

جوہانسبرگ. . . . . . .پاکستان کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ آج ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی،اسٹار کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا پاکستان سے موازنہ کیا جائے تو پاکستان کھلاڑی ہر شعبے میں واضع فرق سے آگے دکھائی دیتے ہیں۔ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ اور اسٹار کرکٹرز کے تنازع کی وجہ سے کپتان کرس گیل سمیت کئی اہم کھلاڑیوں کی خدمات سیاہ آندھی کو حاصل نہیں ہے۔یہی وجہ ہے کہ آن پیپر دونوں ٹیموں کو دیکھا جائے تو ویسٹ انڈیز کی موجودہ ٹیم کا پاکستان کی تجربہ کار ٹیم سے کوئی مقابلہ دکھائی نہیں دیتا۔چیمپئنز ٹرافی کی موجودہ ویسٹ انڈیز ٹیم کے کھلاڑیوں نے کل 174 ایک روزہ میچ کھیلے ہیں،جبکہ چار پاکستانی کھلاڑی کپتان یونس خان 191، نائب کپتان شاہد خان آفریدی 281 اور دو سابق کپتان محمد یوسف 272 اور شعیب ملک 181 اس سے زیادہ ایک روزہ میچ کھیل چکے ہیں۔ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ایک روزہ میچوں کی تعداد 1413 بنتی ہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے زیادہ ایک روزہ میچ فاسٹ بولر ڈیرن پاول نے کھیلے ہیں جن کی تعداد55 ہے جبکہ دو کھلاڑی ڈیون اسمتھ 29 اور ڈیرن سیمی 26 ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے25 سے زائد ایک روزہ میچ کھیلے ہیں۔اس کے برعکس پاکستان کے دو کھلاڑی شاہد خان آفریدی اور محمد یوسف نے200 سے زیادہ تین کھلاڑی یونس خان، شعیب ملک اور کامران اکمل نے سو سے زیادہ اور پانچ کھلاڑی راؤ افتخار انجم، عمران نزیر، مصباح الحق، رانا نوید الحسن اور عمر گل 50 سے زائد ایک روزہ میچ کھیل چکے ہیں۔چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کل 1601 رنز ون ڈے کرکٹ میں بنائے ہیں جبکہ پاکستان کے کھلاڑی 32 ہزار183 رنز ون ڈے میں بنا چکے ہیں۔چھ پاکستانی کھلاڑی یونس خان، محمد یوسف، شاہد خان آفریدی، عمران نزیر، کامران اکمل ، اور شعیب ملک کے انفرادی رنز کی تعداد ویسٹ انڈیز کے پوری ٹیم کے رنز سے زیادہ ہے۔ویسٹ انڈیز کی موجدہ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کل پانچ نصف سنچریاں اور ایک سنچری بنائی تو پاکستان کے کھلاڑی 232 نصف سنچریاں اور 39 سنچریاں اسکور کر سکے ہیں۔بولنگ میں ویسٹ انڈیز کے بولرز نے 181 وکٹیں حاصل کیں ہیں، پاکستانی کھلاڑی 719 وکٹیں ون ڈے کرکٹ میں لے چکے ہیں۔ان اعداد شمار کے بعد دونوں ٹیموں کا آن پیپر تو کوئی مقابلہ دکھائی نہیں دیتا لیکن ویسٹ انڈیز کی موجودہ ٹیم کا میدان میں اب تک پاکستان سے سامنا نہیں ہوا ہے۔اعداد و شمار کی روشنی میں پاکستان کی کامیابی امکانات روشن دکھائی دیتے ہیں۔ لیکن ماہرین ہمیشہ کہتے ہیں کہ کرکٹ میں آخری گیند کے پھینکے جانے تک کوئی کچھ نہیں کہا جا سکتا، میچ میں کامیابی دو قیمتی پوائنٹس دے گی جس کا فائدہ پاکستان کو روایتی حریف بھارت اور آسٹریلیا کے خلاف پول کے اگلے دو مشکل کے موقع پر ضرور ہوگا۔
 

قمراحمد

محفلین
پاکستانی کپتان یونس خان ان فٹ، نائب کپتان شاہد خان آفریدی پہلی بار پاکستانی ٹیم کی ون ڈے میچ میں کپتانی کرتے ہوئے۔
 

قمراحمد

محفلین
اصل مقابلہ تو پاکستان کا بھارت اور آسڑیلیا سے پڑے گا۔ تب ہی پتا چلے گا کے ہماری ٹیم کتنے پانی میں ہے۔
 
Top