چیمپئنر ٹرافی 2009 !!

عثمان رضا

محفلین
یونس خان بھارت کے خلاف میچ کے لیے فٹ

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان یونس خان فٹ ہوگئے ہیں اور وہ ہفتے کے روز چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ کھیلیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق یونس خان کو ڈاکٹرز نے کھیلنے کے لئے فٹ قرار دے دیا ہے۔

پاکستانی ٹیم کے سری لنکا کے خلاف وارم میچ میں یونس خان کی انگلی میں ہیئر لائن فریکچر ہوگیا تھا اور ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا تھا جس کی وجہ سے وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ نہیں کھیل سکے تھے۔


مزید
 

عثمان رضا

محفلین
ساؤتھ افریقہ بآسانی آج میچ جیت گیا یعنی ابھی بھی ٹورنامنٹ میں خود کو زندہ رکھا ۔
اب کل انگلینڈ کا سری لنکا سے مقابلہ ہے
 

arifkarim

معطل
اب یونس خان میچ کو فٹے منہ کر دے گا! :)
صرف آفریدی ہی انڈیا کیخلاف میچ جتوا سکتا ہے!
 

عثمان رضا

محفلین
سری لنکا کو انگلینڈ کے بولروں نے پھنسا دیا

سری لنکا کے 6 اوورز میں 24 رنز اور 4 آؤٹ ہیں

دلشان،جے سوریا، جے وردھنے، سنگاکارا آؤٹ ہوچکے ہیں ۔
 

عثمان رضا

محفلین
اب صبح

آسٹریلیا کا ویسٹ انڈیز کے ساتھ ایک اہم میچ ہے ویسٹ انڈیز ایک میچ ہار چکا ہے اس لیے اس کے لیے اہم زیادہ ہے
اور پاکستان کا انڈیا کے ساتھ میچ ہے اس میچ کے اہمیت کے لیے یہی کافی ہے کہ یہ پاکستان انڈیا کا ہے
 

عثمان رضا

محفلین
روزنامہ جنگ سے

سنچورین (جنگ نیوز) دو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ہفتے کو ہونے والے اہم ترین معرکہ پر دنیابھر کی نظریں مرکوز ہیں، بھارت کے کھلاڑی عمراکمل اور عمرگل سے پریشان ہیں، محمد عامر کی کارکردگی بھی اہمیت کی حامل ہوگی جب کہ محمد آصف کی واپسی بھی ان کے لیے حیرت انگیزثابت ہو سکتی ہے۔ ہفتے کو ہونے والے ٹکراؤ میں فتح کے ساتھ ہی پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر سکتی ہے۔ میچ کی اہمیت کے پیش نظرکپتان یونس خان نے انگلی میں فریکچرکے باوجوداس میچ میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ویسٹ انڈیزکے خلاف133 رنز کے معمولی ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے پانچ مستند بیٹسمینوں کے آؤٹ ہو جانے کے باعث بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کے بیٹسمینوں کو اپنی خامی دورکرنا ہوگی، جلدبازی اور معمولی غفلت بھی اسے مشکل میں ڈال سکتی ہے۔ بھارتی کیمپ میں پاکستان کے نوجوان بیٹسمین عمراکمل اورعمر گل کی غیرمعمولی کارکردگی سے کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ کرکٹ کے ماہرین اور شائقین کی نظریں سچن ٹنڈولکر اور راہول ڈریوڈ جیسے تجربہ کار اور ورلڈ کلاس بیٹسمینوں کے ساتھ مقابلے کے لیے عمر اکمل پر مرکوز ہے جن کے قدرتی اسٹروک سے بھارتی کھلاڑی پریشان ہیں۔ بھارتی کھلاڑیوں کا بھی کہنا ہے کہ وہ جس جارحانہ انداز میں اسٹروک کھیل کرگیندکو باؤنڈری لائن کے باہر بھیجتا ہے اس پر ہمیں تشویش ہے۔ پاکستان کے کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ وہ بھارت کو ہرانے کی خواہش اور عزم لے کر ہفتے کو میدان میں اتریں گے۔ انہوں نے کہاکہ میری انگلی میں لگی ہوئی چوٹ میں آرام ہے۔ یونس خان نے ٹیم کے ساتھ پریکٹس بھی کی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان117 ون ڈے میچ کھیلے گئے ہیں، بھارت صرف45 میچ جیت سکا، پاکستان کا پلہ بھاری نظر آ رہا ہے اس نے68 ون ڈے میں کامیابی حاصل کی جب کہ چار میچ فیصلہ کن ثابت نہ ہو سکے۔ پاکستان ٹیم کے کوچ انتخاب عالم نے کہا ہے کہ یونس خان کی فٹنس میں بہتری آئی ہے جب کہ عمر اکمل مکمل فٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس میچ کو جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ یونس خان نے کہا ہے کہ ہم دباؤ میں آئے بغیر میچ کھیلیں گے۔ بھارت روایتی حریف ہے اس کے ساتھ مقابلے میں دباؤہوتا ہے، عوام کی اکثریت صرف جیت کی منتظر ہوتی ہے، ہم قوم کو مایوس نہیں کریں گے، ویسٹ انڈیزکے بعد بھارت کو بھی ہرا کر ہم سیمی فائنل تک پہنچنے کے دباؤ سے باہر آنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب بھارت کے کپتان دھونی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ میچ آسان نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک غیرمعمولی دباؤ والا میچ ہوگا۔ یونس خان کی واپسی سے پاکستانی ٹیم مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ یوراج سنگھ کے باہر ہونے سے ہمیں بہت نقصان ہوا ہے۔ دھونی نے کہاکہ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ہی بہت زیادہ دباؤکا باعث ہوگا۔ پاکستان کے ساتھ میچ آسان نہیں ہوگا۔ بھارت کی بیٹنگ لائن سچن ٹنڈولکر، گوتم گمبھیر، دھونی اور راہول ڈریوڈ کی خوبصورت اننگز کی منتظرہوگی۔بھارتی بورڈ کے مطابق اوپنر گمبھیر فٹ ہوگئے ہیں وہ میچ کیلئیدستیاب ہوں گے۔
 
Top