چیمپئنز ٹرافی 2013 پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میچ کا جو بھی نتیجہ نکلا ہے کپتان مصباح الحق نے بہت اچھا کھیل پیش کیا ہے
میں تو کل میچ نہیں دیکھ سکا لیکن بعد میں پتہ چلا ہے کہ مصباح نے بہت اچھا کھیلا ہے
 
محمداحمد

لائبریرین
سوائے دو بیٹسمینوں کے پوری ٹیم 10 رنز بھی نہ بنا سکی اور آپ کہہ رہے ہیں کہ برا بھی نہیں ہارے؟ یہ اچھا کھیلے ہی کب تھے جو برا ہارتے؟

بیٹسمین تو واقعی بہت بُرا کھیلے۔ لیکن اتنے کم اسکور پر بھی بالرز نے بہت زیادہ مزاحمت کی اور میچ آسانی سے نہیں جیتنے دیا۔
 
محمداحمد

لائبریرین
کم از کم کرس گیل کی بیٹنگ تو مزے کی ہوگی

میری دعا ہے کہ آج سعید اجمل کو ایک اور میں چھ چھکےپڑیں

کرس گیل کلین بولڈ ہو گئے سعید اجمل کے ہاتھوں :)

159019.jpg
 
آپ کبھی پاکستان کے حق میں بھی دعا کر لیا کیجے۔ :)

"لوگوں" کو آپ کے پاکستانی ہونے میں شک ہوتا ہے۔ :D

جو لوگ میرے پاکستانی ہونے پر شک کرتے ہیں وہ خود پاکستانی نہیں ہیں

میں پاکستان کا چہرہ ہوں۔ پاکستان میں مجھ جیسے لوگ سینکٹروں میں نہیں توصرف ہزاروں میں ہونگے۔ میں پاکستان کا وقار اور شان ہوں۔ یہ میں اپنی تعریف نہیں کررہا بلکہ ان "لوگوں" کو بتا رہاہوں جو شک میں مبتلا ہیں

جو"لوگ" اناڑیوں کھلاڑیوں جواریوں کو اپنا ہیرو جانتے ہیں میرے پاس ان کا کیا علاج؟
 
اللہ رحم کرے پاکستان پر :)
 
محمداحمد

لائبریرین
جناب کیا دعا کی تھی آپ نے؟
سفارشیوں کے ٹولے کے حق میں یا خلاف؟:p

سفارشیوں کے خلاف۔ :D

کم از کم کرس گیل کی بیٹنگ تو مزے کی ہوگی

میری دعا ہے کہ آج سعید اجمل کو ایک اور میں چھ چھکےپڑیں

انیس الرحمن بھیا پارٹنر شپ کرلیجے خان صاحب کے ساتھ اس معاملے میں بالکل ایک ہی ٹریک پر ہیں آپ دونوں۔ :)
 
انڈیا کے لئے پھر سے دعا کیجے گا کہ وہاں کرس گیل نہیں ہیں۔ :)
احمد بھائی وہاں آج کل ہر کھلاڑی کرس گیل بنا ہوا ہے۔ 50 پر 5 آؤٹ بھی ہوجائیں تب بھی آخر میں ٹوٹل 350 کے قریب قریب ہوتا ہے۔
پاکستانی ٹیم کے لیے آپ دعا کیجیے۔
ایچ اے خان صاحب تو کر چکے اور میں آمین بول چکا۔۔۔:laugh:
ویسے نہاری لگاتے ہیں کیا؟؟؟؟؟:bighug:
 
محمداحمد

لائبریرین
جو"لوگ" اناڑیوں کھلاڑیوں جواریوں کو اپنا ہیرو جانتے ہیں میرے پاس ان کا کیا علاج؟

سچی بات تو یہ ہے کہ کھلاڑیوں کا انتخاب ہمارا کام نہیں ہے۔ کھلاڑی اناڑی ہوں یا جواری یہ کام سلیکشن بورڈ (حکومتی اداروں) کا ہے۔

یہ بات البتہ طے شدہ ہے کہ پاکستان کی طرف سے جو بھی کھیلے گا ہم اُسے سپورٹ کریں گے اور بھرپور سپورٹ کریں گے۔ پاکستان ہمیں عزیز ہے اور لیلیٰ کی گلی کا تو کتا بھی پیارا ہوتا ہے۔
 
حسیب

محفلین
سوائے دو بیٹسمینوں کے پوری ٹیم 10 رنز بھی نہ بنا سکی اور آپ کہہ رہے ہیں کہ برا بھی نہیں ہارے؟ یہ اچھا کھیلے ہی کب تھے جو برا ہارتے؟

جب ٹیم کی بات آتی ہے تو پوری ٹیم کی اوور آل پرفارمنس دیکھی جاتی ہے۔
کسی ایک شعبہ یا کچھ کھلاڑیوں کی پرفارمنس نہیں دیکھی جاتی
 
حسیب

محفلین
سچی بات تو یہ ہے کہ کھلاڑیوں کا انتخاب ہمارا کام نہیں ہے۔ کھلاڑی اناڑی ہوں یا جواری یہ کام سلیکشن بورڈ (حکومتی اداروں) کا ہے۔

یہ بات البتہ طے شدہ ہے کہ پاکستان کی طرف سے جو بھی کھیلے گا ہم اُسے سپورٹ کریں گے اور بھرپور سپورٹ کریں گے۔ پاکستان ہمیں عزیز ہے اور لیلیٰ کی گلی کا تو کتا بھی پیارا ہوتا ہے۔

میں تو یہاں تک بھی کہوں گا کہ اگر اعصام کا میچ راجر فیڈر یا رافیل نڈال کے ساتھ اآ جائے یعنی جیتنے کے چانس نہ ہونے کے برابر ہوں تو پھر بھی پاکستانی کھلاڑی کی ہی بھر پور سپورٹ ہو گی۔

ان کی سپورٹ اگر ہم نے نہیں کرنی تو پھر کون کرے گا؟؟؟؟؟؟
 
حسیب

محفلین
احمد بھائی وہاں آج کل ہر کھلاڑی کرس گیل بنا ہوا ہے۔ 50 پر 5 آؤٹ بھی ہوجائیں تب بھی آخر میں ٹوٹل 350 کے قریب قریب ہوتا ہے۔
پاکستانی ٹیم کے لیے آپ دعا کیجیے۔
ایچ اے خان صاحب تو کر چکے اور میں آمین بول چکا۔۔۔ :laugh:
ویسے نہاری لگاتے ہیں کیا؟؟؟؟؟:bighug:

روز روز ایسا نہیں ہوتا
 
Top