نشستوں کے حصول کے اعتبار سے دیکھیں، پارٹیاں نا گنیں
اس حساب سے آزاد اُمیدوار بھی ن لیگ سے کچھ زیادہ فاصلے پر نظر نہیں آتے ۔
نشستوں کے حصول کے اعتبار سے دیکھیں، پارٹیاں نا گنیں
پاکستانی سیاست کا ایک المیہ یہ بھی ہے کہ عموماً آزاد حیثیت سے جیتنے والے امیدوار مختلف مفادات کے تحت حزب اقتدار میں شامل ہو جاتے ہیں۔اس حساب سے آزاد اُمیدوار بھی ن لیگ سے کچھ زیادہ فاصلے پر نظر نہیں آتے ۔
دھاندلی کے اختتام کا فائدہ یقیناً پورے پاکستان کو ہوگا لیکن آپ اس پر غور کریں کہ عمران دھاندلی کے حوالے سے کتنا مخلص ہے۔ 23 اپریل 2015 کو این اے 246 کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں رینجرز نے دو افراد کودھاندلی کے الزام کے تحت فوراً گرفتار کر کے سزا سنائی اور دونوں پی ٹی آئی کے حق میں دھاندلی کرا رہے تھے۔صاف اور شفاف انتخابات کپتان کے مفاد میں کیسے ہیں؟ کیا دھاندلی کے اختتام کا فائدہ پورے پاکستان کو نہیں ہوگا؟
تحریک انصاف کا وائس چئرمین اپنے ٹی وی انٹرویو میں کہ چکا ہے چینی صدر کے دورے سے پورے ملک کو فائدہ ہوگا اور یہ پراجیکٹ صرف پنجاب تک محدود نہیں ہیں۔چین کی سرمایہ کاری اگر تمام صوبوں میں یکساں تقسیم کی بجائے صوبہ پنجاب تک محدود ہے تو یہ پورے پاکستان کے مفاد میں کیسے ہے؟
میں ویسے بھی اس عمر سے گزر چکا ہوں کہ کسی سے اندھی محبت کروںغیر متفقہ پوسٹس کو منفی ریٹنگ سے نواز دینا کیا نون لیگ سے اندھی محبت اور سیاسی حریفوں کیساتھ انتقامی کاروائی کا منہ بولتا اثبوت نہیں ہے تو اور کیا ہے؟
اگر محبت واقعی پاکستان سے ہے تو غیر جانبدار ہو کر وسیع القلبی اور کھلے زہن کے ساتھ تمام حقائق کو سامنے رکھ تجزیہ کرنا چاہئے۔محبت کپتان سے نہیں پاکستان سے ہے
پاکستانی سیاست کا ایک المیہ یہ بھی ہے کہ عموماً آزاد حیثیت سے جیتنے والے امیدوار مختلف مفادات کے تحت حزب اقتدار میں شامل ہو جاتے ہیں۔
بالکل۔ اگر آپ نظریاتی طور پر یا کسی مفاد کیلئے سیاسی جماعت کے ساتھ وابستہ ہیں تو الیکشن سے قبل اسے واضح کر دیں۔ الیکشن آزادانہ طور پر جیتنے کے بعد حکمران جماعت میں شامل ہونا اپنے ووٹروں کیساتھ دھوکے کے مترادف ہے۔ اگر بالفرض تحریک انصاف بھی اقتدار میں ہوتی اور آزاد امیدوار جیتنے کے بعد ان میں شامل ہو جاتے تو یہ ایک غلط جمہوری عمل ہوتا۔یہ المیہ ہے ؟
عارف پائین۔۔سیاست کس لیے ہوتی ہے ؟ عوامی خدمت کے لیے۔۔۔اور خدمت کا سب سے بہترین طریقہ یہی ہوتا ہے ورنہ۔۔بالکل۔ اگر آپ نظریاتی طور پر یا کسی مفاد کیلئے سیاسی جماعت کے ساتھ وابستہ ہیں تو الیکشن سے قبل اسے واضح کر دیں۔ الیکشن آزادانہ طور پر جیتنے کے بعد حکمران جماعت میں شامل ہونا اپنے ووٹروں کیساتھ دھوکے کے مترادف ہے۔ اگر بالفرض تحریک انصاف بھی اقتدار میں ہوتی اور آزاد امیدوار جیتنے کے بعد ان میں شامل ہو جاتے تو یہ ایک غلط جمہوری عمل ہوتا۔
یہ ایک غیر جمہوری عمل ہے۔ ہم جو مغربی جمہوریتوں میں رہتے ہیں اس نظام سے اچھی طرح واقف ہیں۔ یہاں آزادانہ طور پر انتخابات جیتنے والے اپنی سیاسی وابستگی نہیں بدلتے۔ لوٹے غالباً دیسی ممالک تک محدود ہیں۔جب عوام کسی آزاد امید وار کو ووٹ دیتے ہیں تو اس کی ذات پر اعتبار کرتے ہیں۔ جبکہ جب کسی ٹکٹ ہولڈر کو ووٹ دیتے ہیں تو اس کی جماعتی وابستگی کی بنیاد پر دیتے ہیں۔ آزاد امید وار کا بعد میں کسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنا ووٹروں سے دھوکہ کہلانا اتنا غیر مناسب نہیں ۔
جی ضرور۔ البتہ عوامی خدمت کی آڑ میں لوٹوں سے محتاط رہنا ضروری ہےعارف پائین۔۔سیاست کس لیے ہوتی ہے ؟ عوامی خدمت کے لیے۔۔۔اور خدمت کا سب سے بہترین طریقہ یہی ہوتا ہے ورنہ۔۔
بنا ہے شاہ کا مصاحب، پھرے ہے اتراتا
وگرنہ شہر میں غالب کی آبرو کیا ہے
اگر آپ کو اس گمراہ کن اشتہار پر یقین ہے تو آپ کو پاکستان کی سیاسی تاریخ پھر سے پڑھنی چاہئے۔جی ضرور۔ البتہ عوامی خدمت کی آڑ میں لوٹوں سے محتاط رہنا ضروری ہے
اسمیں کوئی شک نہیں کہ جناب عزت مآب نواز شریف صاحب پہلے ضیاء الحق پھر تحریک استقلال پھر اسلامی جمہوری اتحاد اور پھر نون لیگ سے جلوہ گر ہوئے تھے اپنی تاریخ درست کر لیںاگر آپ کو اس گمراہ کن اشتہار پر یقین ہے تو آپ کو پاکستان کی سیاسی تاریخ پھر سے پڑھنی چاہئے۔
جناب ایک سمجھ نہیں آئی کہ غیر متفقہ پوسٹس کو اگر غیرمتفق ریٹنگ نہیں دیں گے تو کیا پھر ’’پسندکیا‘‘ یا ’’متفق‘‘ کی ریٹنگ دینی چاہیے؟؟غیر متفقہ پوسٹس کو منفی ریٹنگ سے نواز دینا کیا نون لیگ سے اندھی محبت اور سیاسی حریفوں کیساتھ انتقامی کاروائی کا منہ بولتا اثبوت نہیں ہے تو اور کیا ہے؟
ایسی بات نہیں۔ یہاں محفل پر غیر متفقہ کی ریٹنگ منفی معنوں میں شمار کی جاتی ہے حالانکہ اسے نیوٹرل رہنا چاہئے۔ یہ تو عجیب بات ہوئی کہ آزادی اظہار بھی ہے اور رائے پسند نہ آنے کی صورت میں منفی ریٹنگ کی سہولت بھیجناب ایک سمجھ نہیں آئی کہ غیر متفقہ پوسٹس کو اگر غیرمتفق ریٹنگ نہیں دیں گے تو کیا پھر ’’پسندکیا‘‘ یا ’’متفق‘‘ کی ریٹنگ دینی چاہیے؟؟
بالکل عارف صاحب آپ کی اس بات سے میں مکمل طور پر متفق ہوں کہ غیر متفق کی رائے کے پوائنٹ نیوٹرل رہنے چاہیئں۔ کیونکہ کسی کا کسی سے غیر متفق ہونا اور بات ہے جبکہ کوئی بات ناپسند ہونا اور بات ہے۔ غیر متفق ہونے سے کوئی بات غلط تو نہیں ہوجاتی۔ایسی بات نہیں۔ یہاں محفل پر غیر متفقہ کی ریٹنگ منفی معنوں میں شمار کی جاتی ہے حالانکہ اسے نیوٹرل رہنا چاہئے۔ یہ تو عجیب بات ہوئی کہ آزادی اظہار بھی ہے اور رائے پسند نہ آنے کی صورت میں منفی ریٹنگ کی سہولت بھی