سلام اللہ تعالیٰ علیکم
اس فائل کی لنک یہاں دی ہوئی ہے
http://indusbid.com/samples
یاد رہے کہ یہ فانٹ ہم نے رلیز نہیں کیا اور نہ رلیز کرنے کا سوچ رہے ہیں، یہ لگیچر بیسڈ فانٹ ہے بس انتطامیہ نے صرف اڈوب کے حوالے سے اس کام پر لگادیا حالانکہ ہم ایک اور فانٹ کا سوچ رہے تھے، نا امید ہونے کی ضرورت نہیں انشاء اللہ ایک اور فانٹ رلیز کریں گے جس میں پاک نستعلیق کی کمزوریاں دور کردیں گے۔ آج سر محسن سے مشاورت کرکہ فیصلہ کریں گے۔ فی الحال اس فانٹ کو دیکھیں۔
فی امان اللہ
ظہور برادر،
نہ صرف آپکا فونٹ دیکھا، بلکہ بہت باریک بینی سے پرکھا بھی۔ اس فونٹ کو ریلیز نہ کرنے کی آپ کی یقینا کوئی نہ کوئی وجوہات ہوں گی۔
ظہور برادر،
اس لائبریری میں آپ نے دیکھا ہی ہوگا کہ تمام اراکین بہت شوق و دلچسپی سے اور بے غرض ہو کر کام کرتے ہیں اور مقصد صرف ایک ہوتا ہے اور وہ ہے اردو کی نیٹ پر ترقی و ترویج۔ الحمد للہ آپ نے اور محسن برادر نے بھی یہاں تشریف لا کر ہماری ہمتوں کو اور بڑھا دیا ہے۔
ظہور برادر،
آپ نے یقینا لائبریری کے لیے ہماری وکی سائیٹ بھی دیکھی ہو گی۔
الحمد للہ سب چیزیں وقت کے ساتھ ساتھ صحیح ہوتی جا رہی ہیں اور بہت زیادہ کام ہوا ہے، مگر۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر پھر بھی کچھ ہے جو اردو بولنے والی دنیا ابھی تک تصویری یا رومن اردو سے لپٹی ہوئی ہے۔
آپ دیگر اردو ڈسکشن فورمز کو دیکھیں جو آج بھی رومن یا تصویری اردو استعمال کر رہے ہیں اور یونیکوڈ اب پوری طرح جوان ہو چکا ہے مگر اردو کی دنیا ابھی تک اس سے لپٹی ہوئی ہے۔
تو اسکی کیا وجہ ہے؟
\\\\\\\\\\\\\\\\\
میرے خیال میں اسکی واحد اور واحد وجہ یہ ہے کہ یونیکوڈ میں کوئی بھی نستعلیق فونٹ ابھی تک انپیج کے نوری نستعلیق کے مقابلے کا نہیں ہے۔
اسی چیز کا بہت برا اثر ہمارے وکی لائبریری پراجیکٹ کو بھی پہنچ رہا ہے۔ کتابیں ہیں مگر کوئی پڑھنے والا ہی نہیں۔ ابھی تک کتاب گھر والے انپیج کے امیجز کی مدد سے مقبول ہیں۔
اس برے اثر کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے ہم (یعنی اس فورم کے اراکین) سوچ و بچار کر رہے ہیں کہ اپنی لائبریری میں موجود کتابوں کی "ای بک" کون سے فونٹ میں بنائی جائے۔ سوچ و بچار کے ساتھ ساتھ بحث جاری رہی اور بس ہم بحث ہی کرتے رہ گئے اور نتیجہ آج یہ ہے کہ ڈیڑھ دو سال کے بحث و مباحثہ کے بعد بھی ہم متفق نہیں ہو پائ
ے اور پچھلے دو سالوں میں ہم وکی کے لیے صرف دو یا تین ای بکس ہی بنا پائے۔
مانا کہ شاید اس میں ہماری ہی کاہلی و سستی ہو، مگر یقین جانئے اگر کوئی ڈھنگ کا فونٹ ہوتا تو ہماری نیک نیتیں کبھی ہمیں سست نہ ہونے دیتیں اور لائبریری پراجیکٹ بہت آگے ہوتا ( ہماری لائبریری کا ایک پروجیکٹ سکولوں کے نصاب کو ڈیجیٹائز کرنا بھی ہے اور اس طرح پاکستان میں تعلیم عام کرنا ہے)۔
بھیا، خدا کے لیے کچھ کریں۔
اور اگر آپ ہماری سوچ جاننا چاہتے ہیں تو وہ اب یہ ہے کہ پاک نستعلیق بنا کر آپ نے ثابت کر دیا ہے کہ آپ میں اس ٹاسک کے لیے مکمل ٹیلنٹ موجود ہے ۔۔۔۔۔ تو پھر کیا ہے کہ پاک نستعلیق کے بن جانے کے اتنے عرصے بعد بھی ہمیں اپنی امیدیں بر آتی دکھائی نہیں دے رہیں؟
////////////
ظہور صاحب،
آپ نے فرمایا ہے کہ محسن بھائی کے ساتھ مل کر آپ لوگ مشاورت کرنے والے ہیں۔ اللہ آپکے کام میں برکت عطا فرمائے۔
فی الحال ہم آپ سے درخواست کرنا چاہتے ہیں کہ ہم لائبریری کی تمام کتب کی ای بکس بنانے والے ہیں، اور پھر یہ سب کی سب آپ کو وقتا فوقتا پوسٹ کرتے رہیں گے۔ اور آپ ہمیں انکی ای بکس پی ڈی ایف فارمیٹ میں بنا کر دیتے رہیں گے۔
آپکے اس تعاون کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ہم اپنی ہر ای بک میں آپکا بطور لائبریری ممبر شکریہ ادا کریں اور آپکے ادارے کا نام بھی ہماری ہر ای بک پر شائع ہو گا۔
تو بھائی جی، آپکا یہ نستعلیق نوری یونیکوڈ فونٹ خوبصورتی اور دیگر خصوصیات کی اس نہج پر ہے کہ کم از کم گلشن کا کاروبار شروع کیا جا سکتا ہے (تاوقتیکہ کہ آپ قوم کو ایک صحیح پاک نستعلیق جیسا فونٹ بنا کر نہ دے دیں)۔
امید ہے کہ آپ ہمیں مثبت جواب دیں گے۔