ڈائونلوڈ انپیج۳

اردو محفل میں خوش آمدید۔ امید کہ محفل میں آپ کا وقت اچھا گذرے گا۔

اگر آپ کی مراد ان پیج سافٹوئیر کی خرید سے ہے تو آپ ان کی ویب سائٹ چیک کر لیں۔ اور اگر آپ پائریٹیڈ کاپی کی بات کر رہے ہیں تو ہمیں افسوس ہے کہ اردو محفل پائریسی کو فروغ نہیں دیتا اور یہاں پبلک فورم میں ایسی فرمائشیں غیر مناسب تصور کی جاتی ہیں۔ :)
 
ویسے انپیج تھری کوئی خاص نہیں ہے بجز اسکے کہ اس میں کچھ نئے فونٹس کا اضافہ ہے اس سے بہتر اور آسان تو اس سے پہلے ورژن ہے یہ نیا تو جھن جھنٹی ہے
 

عبدالحفیظ

محفلین
ان پیج کی تو بات ہی الگ ہے اسی لئے تو تلاش کرتے رہتے ہیں لوگ۔ بہرحال آپ پائریٹڈ استعمال کرنے کی بجائے ورڈ ہی استعمال کریں ورنہ خرید لیں جیسا کہ مکرم ابن سعید صاحب نے فرمایا ہے۔ خریدی ہوئی انپیج کی تو بات ہی کچھ اور ہے۔ اور جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ خاص نہیں تو بندر کیا جانے ادرک کا سواد۔
 

عبدالحفیظ

محفلین
یہ لینکس والے جانے کون سی دنیا میں رہتے ہیں؟
ونڈوز کو دائمی مریض سمجھتے ہیں۔
ونڈوز چلانے والوں کو گدھے سمجھتے ہیں۔
بھئی لینکس اپنی جگہ ہے ونڈو اپنی جگہ۔ اور نونیکوڈ اور انپیج میں کوئی مقابلہ نہیں۔ دونوں اپنی جگہ ہیں۔
انپیج 3 تو یونیکوڈ بیسڈ ہی ہے بھائی۔
 

مکی

معطل
لینکس والے مریخ سے ہجرت کر کے آئے تھے اس لیے بے چاروں کو کچھ پتہ ہی نہیں کہ کرہ ارض کے باسی کس طرح کی وائرسانہ زندگی گزارتے ہیں.. جہاں تک گدھے کی بات ہے تو مہاجروں کی کیا مجال جو اہلِ ارضِ بِل گِٹس مقدس والوں کو گدھا کہیں ہم نے تو فقط اتنا عرض کرنے کی کوشش کی تھی کہ جہاں بندر رہتے ہیں وہاں گدھے بھی پائے جاتے ہیں..

ویسے آپ شاعری بڑی اچھی کر لیتے ہیں :)

منزلیں اپنی جگہ ہیں
راستے اپنی جگہ
ان پیج بھی یونیکوڈ ہے
اور ورڈ بھی یونیکوڈ ہے
جب دونوں یونیکوڈ ہیں
پھر کیسے ہوئے اپنی جگہ؟!
 
بیچارہ انپیج ایکرگ ترین سافٹ وئیر آج لوگوں کے ظلم و ستم کا نشانہ بناہوا ہے وہی انپیج جوکبھی ااردوں والوں کی آنکھ کاتارہ تھا اپنوں کی ستم ظریفی کا شکار نظر آتاہے بقول شاعر
اوستم گرتجھ سے امیدِ وفا ہوگی جسے ہوگی ، ہمیں تو دیکھنا یہ ہے کہ توظالم کہاں تک ہےسالہا سال تک اردو دنیاں کی خدمت کر نے والا انپیج لوگوں کو برا لگنے لگا اور اس بیچارے کو بد دعاء دینے لگےیہ بات تہذیب و اخلاق کے خلاف ہے کہ کوئی اپنے استاد سے بدتمیزی سے پیش آئے اردو اوپن ٹائپ ابھی شاگرد ہے اور انپیج استادہےدونوں کا مقام الگ الگ ہےاوپن ٹائپ کا محرک بھی انپیج ہی ہے اردو والوں کو اس سوچ کی ترف لانے وابھی انپیج ہےتو اسے برا کہنے کی بجائے اسے دعاء دیں کہ اس نے ایک نئی دریافت کی طرف راہ نمائی کی
 

mfdarvesh

محفلین
بحث اپنی جگہ
ایک بات ہے ان پیج کے اس ایڈیشن میں، پرانی ان پیج کی فائل کو کھولیں اور کاپی پیسٹ کرلیں ورڈ میں
 

dxbgraphics

محفلین
علوی نستعلیق اور جمیل نستعلیق کے بعد اب ان پیج کی ضرورت باقی نہیں رہی۔ انشاٗاللہ مستقبل میں علوی نستعلیق اور جمیل نستعلیق میں مزید بہتری آئے گی۔ جس کے پیش نظر ان پیج والوں نے کریکڈ ورژن بھی فری بانٹنے کی کوشش کی۔بحرحال یہ ایک لگ بحث ہے ۔ لیکن مستقبل میں مزید نستعلیق فونٹس کے آنے کے لئے اس کے بنانے والے دوستوں کو اللہ مزید ہمت دے۔ تاکہ ان کی محنت سے سب مستفید ہوسکیں
 

mfdarvesh

محفلین
جی صدیق بھائی، بلکل ٹھیک کہا ہے آپ نے، ورڈ میں اردو لکھنے میں مزا آ جاتا ہے وہ بھی نستعلیق میں
 

فاتح

لائبریرین
وقت کے ساتھ ساتھ چیزوں کی شکل اور استعمال میں تبدیلی آتی رہتی ہے خصوصاً کمپیوٹر کی دنیا میں تو یہ بہت عام بات ہے کہ جو سافٹویئر یا ہارڈویئر آج بہترین مانا جاتا ہے کل اس سے ہزار گنا بہتر سامنے آ جاتے ہیں اور پرانے سافٹویئر یا ہارڈویئر کی موت واقع ہو جاتی ہے۔
یہی حال ان پیج کا ہوا ہے کہ یونیکوڈ نستعلیق فونٹس کی آمد اور ان کے ہر دو ونڈوز اور لینکس آپریٹنگ سسٹم کے تقریباً تمام اطلاقیوں میں سہل استعمال اور ان میں لکھے ہوئے مواد کی با سہولت منتقلی جیسی سہولیات کے بعد ان پیج کی ضرورت باقی نہیں بچی۔
ہم میں سے کتنے ہیں جو آج ونڈوز 3.1 یا سکو یونکس استعمال کرتے ہیں۔ یا کتنے ہیں جو مائکرو سافٹ آفس یا اوپن آفس کی جدید ایپلیکیشنز مثلاً ورڈ اور ایکسل کی بجائے ورڈ سٹار یا لوٹس استعمال کرتے ہیں؟ کیا ہم اسے "استاد" کو فراموش کرنا یا غیر اخلاقی حرکت کہیں گے؟ اگر واقعی ایسا ہے تو تمام کیلکولیٹرز اور کمپیوٹر ڈیوائسز کو آگ لگا کر ساری دنیا کے با اخلاق لوگ محض ابیکس abacus استعمال کر رہے ہوں کہ "استاد" تو وہی تھا۔
میرے خیال میں خواہ مخواہ جذباتیت کا سہارا لے کر ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے کی بجائے مثبت بحث کی جانی چاہیے کہ کس سافٹویئر میں کیا خوبیاں موجود ہیں یا استعمال میں آسان کون سا ہے یا مہنگا سستا کون سا ہے، وغیرہ وغیرہ
اور یوں ہمیں موازنہ کرنا آسان ہو جائے گا کہ کون سی چیز بہتر ہے۔
 

arifkarim

معطل
اول سوال کرنے والے کا طریقہ کچھ ٹھیک نہیں۔ دوم جواب دینے والے سوالی سے دو میل آگے نکلے!
 

عبدالحفیظ

محفلین
میرا کہنا تو صرف یہی ہے کہ ان پیج پروفیشنل اردو پبلشنگ میں استعمال ہونے والا واحد سافٹ وئیر ہے اور ان پیج 3 میں بھی بہت سی خوبیاں ہیں جو ابھی بھی اسے اردو پبلشنگ کا سرتاج بناتی ہیں۔
یہاں تک ورڈ کا پروفیشنل پبلشنگ کے لئے استعمال ہے تو یہ خیال مضحکہ خیز ہے۔ ویب پبلشنگ میں تو بہرحال جمیل نستعلیق یا پھر علوی یا نفیس نستعلیق فانٹ استعمال ہو رہے ہیں اور یہ استعمال ہوتے رہیں گے کیونکہ ان پیج ویب پبلشنگ کے لئے بنایا ہی نہیں گیا پھر بھی انپیج 3 میں سے آپ ویب پر یا مائکروسافٹ ورڈ پر ڈائریکٹ کاپی پیسٹ کر ہی سکتے ہیں۔
عام لوگوں کو انپیج استعمال کرنے کی چنداں ضرورت نہیں کیونکہ انہوں نے کون سا پروفیشنل پبلشنگ کا کام کرنا ہے۔
اور یہ لینکس عام آدمی کے استعمال کے لئے ابھی نہیں ہے ابھی تو ونڈوز کا ہی راج ہے۔ جب تک لینکس اپنے آپ کو اس لائق نہیں بنا لیتی تب تک یہی صورت حال رہے گی۔
 

مکی

معطل
اور یہ لینکس عام آدمی کے استعمال کے لئے ابھی نہیں ہے ابھی تو ونڈوز کا ہی راج ہے۔ جب تک لینکس اپنے آپ کو اس لائق نہیں بنا لیتی تب تک یہی صورت حال رہے گی۔

حضور عرض یہ ہے کہ یہاں بات ان پیج کی ہو رہی ہے لینکس کی نہیں، پھر بھی اگر آپ نے بات چھیڑ ہی دی ہے تو یہ بھی عرض کردیں کہ لینکس کیوں کسی لائق نہیں ہے؟ تاکہ میرے جیسے جاہلوں کی غلط فہمی دور ہوسکے، آپ ما شاء اللہ پروفیشنل آدمی معلوم ہوتے ہیں، میری یہ جاننے کی شدید خواہش ہے کہ وہ کون سا پروفیشنل کام ہے جو لینکس پر نہیں کیا جاسکتا :)
 

dxbgraphics

محفلین
لینکس پر کورل ڈرا، ایڈوب، آٹو ڈیسک وغیرہ کے پروگرام چل سکتے ہیں؟ کیوں کہ ونڈوز کو کبھی کبھی میں بہت ہیوی محسوس کرتا ہوں۔
 
Top