تاسف ڈاکٹر ریحان انصاری انتقال فرما گئے۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

الف عین

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
بڑی افسوس ناک خبر ہے، صبح سے فیس بک نہیں دیکھا اور پہلے یہاں آ گیا۔ ریحان صاحب سے ہر بار ملاقات رہی تھی۔ جس زمانے میں وہ 'شب و روز' ہفت روزہ اخبار نکالتے تھے ،مجھے پابندی سے بھجواتے تھے۔
فیض نستعلیق کے خالق کی حیثیت سے اردو دنیا انہیں کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ متلاشی ان کا ریحان نستعلیق کا کام حاصل کرنے کی کوشش کریں اور اسے مکمل کریں تو یہ ان کے تئیں اچھا خراج عقیدت ہو گا
 

م حمزہ

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون !

اللہ رب العزت اُن کی کامل مغفرت فرمائے اور اُن کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
 

متلاشی

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
بڑی افسوس ناک خبر ہے، صبح سے فیس بک نہیں دیکھا اور پہلے یہاں آ گیا۔ ریحان صاحب سے ہر بار ملاقات رہی تھی۔ جس زمانے میں وہ 'شب و روز' ہفت روزہ اخبار نکالتے تھے ،مجھے پابندی سے بھجواتے تھے۔
فیض نستعلیق کے خالق کی حیثیت سے اردو دنیا انہیں کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ متلاشی ان کا ریحان نستعلیق کا کام حاصل کرنے کی کوشش کریں اور اسے مکمل کریں تو یہ ان کے تئیں اچھا خراج عقیدت ہو گا
کل نفس ذائقہ الموت۔
اللہ تعالیٰ ڈاکٹر صاحب کے سیئات کو حسنات سے مبدل فرما کر ان کی اخروی منازل آسان فرمائے۔
جی استاذ گرامی ریحان نستعلیق فونٹ ہمارے پاس موجود ہے اس کو مکمل کر کے جلد ڈاکٹر صاحب کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ یہ فونٹ ڈاکٹر صاحب کے لیے صدقہ جاریہ ہو گا۔ انشاء اللہ۔
 

فاخر

محفلین
اللہ ان کی مغفرت فرمائے آمین ثم آمین ۔ یہ تو ہندوستان کے تھے ! ممبئی میں مقیم تھے ان کے انتقال کی خبر ہندوستانی اخبار میں بھی شائع ہوئی ۔
مشہور خطاط وماہر ادیب ڈاکٹر ریحان انصاری کا انتقال یہ لنک ملاحظہ فرمائیں ۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات کو بلند فرمائے نیز پسماندگان و لواحقین کو صبرجمیل کی توفیق بخشے آمین ۔’’للھم اغفرلہ وارحمہ وعافہ واعف عنہ واکرم نزلہ ووسع مدخلہ واغسلہ بالماء والثلج والبرد ونقہ من الخطایا کما ینقی الثوب الابیض من الدنس وابدلہ دارا خیرا من دارہ واھلا خیرا من اھلہ وادخلہ الجنۃ وقہ فتنۃ القبر وعذاب النار۔آمین‘‘
 
مدیر کی آخری تدوین:

فاخر

محفلین
مشہور خطاط وماہر ادیب ڈاکٹر ریحان انصاری کا انتقال
dr-rehan-ansari-bhiwandi.jpg



بھیونڈی۔ ۱۲؍جنوری: (بی این ایس) بھیونڈی کی مشہور شخصیت تعلیمی تحریک کےلیے دل وجان سے کام کرنے والے ،مشہور خطاط اور ماہر ادیب جناب ڈاکٹر ریحان انصاری صاحب کا ۵۵؍سال کی عمر میں سنیچر کی شام دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔اطلاعات کے مطابق سنیچر کی شام میں انہیں دل کا دورہ پڑا اور آنافاناً تھانے کےہوریجن اسپتال لے جایاگیا جہاں انہوں نے زندگی کی آخری سانسیں لیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر ریحان انصاری مشہور ادیب ونقاد، شاعر قادرالکلام مقرر ونگرپالیکا بھیونڈی کے سابق صدر شبیر راہی کے بھتیجےاور محمد یوسف کے لڑکے تھے، مرحوم بذات خود بہت اچھے مضمون نویس، بہترین خطاط، خوش اخلاق، ملنسار، صوم وصلوۃ کے پابند دینی وملی کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہنے والے ، پیشہ طب میں پوری ایمانداری کے ساتھ کام کرنے والے انسان تھے۔ فی الحال اردو رسم الخط اور فن خطاطی پر پی ایچ ڈی کررہے تھے اس سے قبل اس موضوع پر کسی نے بھی پی ایچ ڈی نہیں کیا ہے۔ شانتی نگر بھیونڈی میں ان کا مطب تھا، جہاں گزشتہ ۲۷ سالوں سے خدمت خلق کررہےتھے۔ پسماندگان میں تین بیٹیاں اور ایک لڑکا ہے۔ نماز جنازہ ہندوستانی مسجد میں سنیچر کی شب گیارہ بجے بھیونڈی میں ادا کی جائے گی۔تدفین بھوسار محلہ قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ مفتی حذیفہ قاسمی صدر جمعیۃ علما ضلع تھانے نے ان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ’’ان کا اچانک ہمارے درمیان سے اُٹھ جانا ہم اہلیان بھیونڈی کےلیے ناقابل تلافی نقصان ہے اور بہت بڑے صدمے کا باعث ہے۔ ہم ان کے خانوادے سے تعزیت کرتے ہیں اور غم میں برابر کے شریک ہیں اور تمام متعلقین سے دعائے مغفرت کی درخواست کرتے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہاکہ ’’میرے بذات خود مرحوم سے اچھے مراسم تھے، میں بڑی قدر کی ن گاہ سے دیکھتا تھا، وہ ایک صالح نیک ملت کے لیے درد رکھنے والے نوجوان تھے‘‘۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top