کل نفس ذائقہ الموت۔انا للہ و انا الیہ راجعون
بڑی افسوس ناک خبر ہے، صبح سے فیس بک نہیں دیکھا اور پہلے یہاں آ گیا۔ ریحان صاحب سے ہر بار ملاقات رہی تھی۔ جس زمانے میں وہ 'شب و روز' ہفت روزہ اخبار نکالتے تھے ،مجھے پابندی سے بھجواتے تھے۔
فیض نستعلیق کے خالق کی حیثیت سے اردو دنیا انہیں کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ متلاشی ان کا ریحان نستعلیق کا کام حاصل کرنے کی کوشش کریں اور اسے مکمل کریں تو یہ ان کے تئیں اچھا خراج عقیدت ہو گا