تعارف ڈاکٹر سہیل عباس خان کو اردو محفل میں خوش آمدید

فاتح

لائبریرین
اس دھاگے کے توسط سے ہم اپنے انتہائی محترم دوست جناب ڈاکٹر سہیل عباس خان صاحب کو اردو محفل میں خوش آمدید کہتے اور ان کے شکر گزار ہیں کہ انھوں نے ہماری درخواست کو شرفِ قبولیت بخشتے ہوئے محفل میں اپنا کھاتہ کھولا۔ ہمیں امید ہے کہ آپ کی آمد محفل کے لیے ایک گراں قدر اضافہ ثابت ہوگی اور اردو کے اس نابغۂ روزگار عالم سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
ڈاکٹر سہیل عباس خان صاحب کا مختصر تعارف یوں ہے:
نام: سہیل عباس خان بلوچ
تاریخ پیدائش: 6 ستمبر، 1966
مقامِ پیدائش: لائل پور (فیصل آباد)
قریۂ اجداد: جھنگ
اطرافِ سخن: شاعری، تنقید و تحقیق
تعلیم: ایم اے اردو، ایم اے فارسی، پی ایچ ڈی اردو
کئی کتابوں کے مصنف ہیں جن میں مندرجہ ذیل سرِ فہرست ہیں:
  1. فصلِ ہجراں (شعری مجموعہ)
  2. دستِ حنائی (شعری مجموعہ)
  3. غزل در غزل (شعری مجموعہ)
  4. تفہیمی تنقید (مضامین)
  5. اردو شاعری میں اصلاحِ سخن کی روایت (تحقیق و تنقید)
  6. باغ و بہار ۔ تنقید و تجزیہ (تحقیق و تنقید)
  7. بنیادی اردو قواعد (اردو گرامر)
  8. جامعاتی تحقیق (تحقیق)
جامعاتی انسلاکات:
  • ٹوکیو یونیورسٹی آف فارن سٹڈیز (حال)
  • انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد (سابق)
  • اوساکا یونیورسٹی جاپان (سابق)
ایک اور حوالہ یہ ہے کہ آپ ترمذی بھائی کے اساتذہ میں سے ہیں۔ مزید اگر کسی دوست کو کچھ جاننا ہو تو ڈاکٹر صاحب سے استفسار کیا جا سکتا ہے۔
 
اردو محفل میں خوش آمدید۔ اتنی گراں قدر ہستی کو خوش آمدید کہتے ہوئے بھی لرزہ سا طاری ہو جاتا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ڈاکٹر صاحب سے کافی کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ :)
 
میں فاتح بھائی کا ممنون ہوں کہ انھوں نے مجھے بھی موقع فراہم کیا۔
وہ بھی اسی اردو کے عاشق ہیں ،جس کی زلفوں کا میں بھی اسیر ہوں۔
صرف اردو تھی جس نے یا استاد
مجھ کو بے چین عمر بھر رکھا
 

فاتح

لائبریرین
میں فاتح بھائی کا ممنون ہوں کہ انھوں نے مجھے بھی موقع فراہم کیا۔
وہ بھی اسی اردو کے عاشق ہیں ،جس کی زلفوں کا میں بھی اسیر ہوں۔
صرف اردو تھی جس نے یا استاد
مجھ کو بے چین عمر بھر رکھا
ڈاکٹر صاحب! اعزاز تو ہمارے لیے ہے کہ آپ نے ہماری درخواست پر اردو محفل میں قدم رنجہ فرمایا
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم ڈاکٹر سہیل عباس خان صاحب اور محفل فورم پر خوش آمدید۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہم سب کو آپ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ اگر آپ کو فورم پر کسی قسم کی کوئی مدد درکار ہو تو آپ بلاجھجک فورم کے منتظمین سے رابطہ کر سکتے۔ مزید براں، اگر فورم کے ادبی سیکشن یا لائبریری پراجیکٹ کے حوالے سے آپ کے ذہن میں بہتری کی کوئی تجاویز موجود ہوں تو ضرور ہمیں بتائیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ڈاکٹر صاحب اردو محفل میں خوش آمدید

فاتح بھائی آپ کا بیحد شکریہ کہ ایسی گراں قدر ہستی کو یہاں لائے۔
 
بہت شکریہ ڈاکٹر صاحب ہمیں اپنی صحبت سے نوازنے کا. دل سے خوشامدید محفل میں. ماشاللہ اردو پے آپ کی تصانیف کی تعداد اور آپ کی یہاں تشریف آوری دونوں ہمارے لئے باعثِ فخر ہیں.
 
ڈاکٹر صاحب آپ کی علمیت یقینن قابل ستائش ہے اس میں آپ کو شرمندہ کرنہ وغیرہ جیسے الفاظ یہ آپ کی کسر نفسی ہے جو کہ ہم جیسو کے لئے آپ جیسی ہستی سے بات کرنے کی جرات کو آسان کرتی ہے. ورنہ تو ہم کہاں. نا چیز م کا اک ناقص شعر اس حوالے سے

اہل زباں نہیں تھے سخن ور میں کچھ نہ تھا.
الفاظ کی معانی و مصدر میں کچھ نہ تھا.
 
Top