تعارف ڈاکٹر سہیل عباس خان کو اردو محفل میں خوش آمدید

خوش آمدید سہیل صاحب اور فاتح کا شکریہ کہ وہ ایک عالم اور ناقد کو محفل میں لے کر آئے۔

آپ کا پی ایچ ڈی کا مقالہ کیا تھا ؟

اس کے علاوہ آپ انٹر نیٹ پر اردو کی موجودہ حالت کو ترقی پذیر سمجھتے ہیں یا ترقی یافتہ ؟
 
برگ حنا

محفلین
جناب ہماری خوش نصیبی ہے کہ آپ جیسی مقتدر ہستی نے ہماری محفل کو رونق بخشی:)
ہم آپ کو تہہِ دل سے اس خوبصورت محفل میں خوش آمدید کہتے ہیں اس امید کے ساتھ کہ آپ کا وقت یہاں بہت اچھا گزرے گا
اور ہمیں بھی آپ سے بہت کچھ سیکھنے اور آپ کے افکار سے مستفید ہونے کا موقع حاصل رہے گا
welcome_089.gif

فاتح بھیا آپ کا بھی بہت شکریہ کہ آپ محفل میں ایک بہترین اضافہ کرنے کا سبب بنے:angel:
خوش رہیئے ہمیشہ:)
110084d1327430280t-sub-members-kay-lia-hai-save-kar-kay-posting-main-use-karain-thanks-2113826.gif
 
شاکرالقادری

لائبریرین
ڈاکٹر صاحب فی الوقت آپ پاکستان میں ہی ہیں؟
میری معلومات کے مطابق آجکل جاپان میں ہیں
===========
ڈاکٹر صاحب کو شاید یاد ہو نہو۔ ۔ ۔ وہ ایک مرتبہ میرے غریب خانے پر اٹک بھی تشریف لا چکے ہیں
اللہ خوش رکھے درویش منش آدمی ہیں
 
یوسف-2

محفلین
خوش آمدید ڈاکٹر صاحب!
ماشاء اللہ آپ کے کوائف اتنے بھاری بھرکم ہیں کہ بقول سعید بھائی، خوش آمدید کہتے ہوئے بھی لرزہ سا طاری ہو جاتا ہے۔ ان شا ء اللہ ہمیں آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ اور ہاں برادرم الف عین کی ”فرمائش“ کے لئے تیار رہئے گا۔ آپ کے آنے کی خبر پاتے ہی وہ ابھی یہاں آتے ہی ہوں گے۔ :D
 
کاشفی

محفلین
السلام علیکم۔ خوش آمدید جناب ڈاکٹر سہیل عباس خان صاحب۔ آپ کے بارے میں جان کر بہت خوشی ہوئی۔۔
 
ڈاکٹر صاحب فی الوقت آپ پاکستان میں ہی ہیں؟
کل جب ڈاکٹر صاحب کی کھڑکی سے جاپانی دھوپ چھن کر اندر آ رہی تھی، فاتح بھائی کے یہاں الّؤں کے جاگنے کا وقت تھا اور ہم مطبخ میں ہانڈی کھڑکھڑا رہے تھے تب ہمارے درمیان کانفرینس کال چل رہی تھی۔ ڈاکٹر صاحب نے آپ کے انسائکلو پیڈیا والے کام کا بھی ذکر کیا تھا اور ہم نے کہا تھا کہ ہم موصوف سے خوب واقف ہیں۔ :)
میری معلومات کے مطابق آجکل جاپان میں ہیں
چاچو! آپ کی معلومات بالکل درست ہے۔ :)
 
خوش آمدید سہیل صاحب، فاتح کا بھی شکریہ، لیکن ان سے ایک شکایت!! اب تک کیوں یہ قدم نہیں اٹھایا!!!۔ اور جب جناب سے ایسے مراسم تھے تو ان کی کتابوں کی فائلوں کی فراہمی کی کوشش کیوں نہیں کی؟؟؟؟؟
اب سہیل ساحب سے راست التماس ہے کہ اپنی ماضی، ھال اور مستقبل کی کتب فراہم کریں ہمیں۔ یا کم از کم مجھے!! دیکھیں میری دستخط۔۔
ہمارا خیال ہے کہ فاتح بھائی کا رابطہ ڈاکٹر صاحب سے کل ہی ہوا ہے اور کل ہی مانوسیت و بے تکلفی کے تمام منازل طے ہئے ہیں۔ ہم ڈاکٹر صاحب کے ساتھ مل کر ان کے ذخیرہ کتب کو مفاد عامہ کے لئے فراہم کرنے پر کام کر رہے ہیں۔ :)
 
شاکرالقادری

لائبریرین
کل جب ڈاکٹر صاحب کی کھڑکی سے جاپانی دھوپ چھن کر اندر آ رہی تھی، فاتح بھائی کے یہاں الّؤں کے جاگنے کا وقت تھا اور ہم مطبخ میں ہانڈی کھڑکھڑا رہے تھے تب ہمارے درمیان کانفرینس کال چل رہی تھی۔ ڈاکٹر صاحب نے آپ کے انسائکلو پیڈیا والے کام کا بھی ذکر کیا تھا اور ہم نے کہا تھا کہ ہم موصوف سے خوب واقف ہیں۔ :)

چاچو! آپ کی معلومات بالکل درست ہے۔ :)

شکریہ بھتیجے ،! اور یہ فاتح بھائی کی طرف الووں کے جاگنے کا وقت ۔ ۔ ۔ ۔ چہ معنی دارد
 
hackerspk

محفلین
کل جب ڈاکٹر صاحب کی کھڑکی سے جاپانی دھوپ چھن کر اندر آ رہی تھی، فاتح بھائی کے یہاں الّؤں کے جاگنے کا وقت تھا اور ہم مطبخ میں ہانڈی کھڑکھڑا رہے تھے تب ہمارے درمیان کانفرینس کال چل رہی تھی۔ ڈاکٹر صاحب نے آپ کے انسائکلو پیڈیا والے کام کا بھی ذکر کیا تھا اور ہم نے کہا تھا کہ ہم موصوف سے خوب واقف ہیں۔ :)

چاچو! آپ کی معلومات بالکل درست ہے۔ :)
سعید بھائی، تفصیلی معلومات کا بے حد شکریہ۔ :lol: اور آج سے آپ میرے واقف ہیں :lol:
اردو ایڈیٹر کا پہلا نسخہ ابجد کے نام سے شائع کر دیا ہے۔ ذرا اس مراسلے کو دھاگے کے پہلے مراسلے میں پیوست کر دیں۔ www.urduweb.org/mehfil/threads/اردو-ایڈیٹر-ڈاٹ-نیٹ-2012.50880/page-14#post-967995
 
کل اردو لائبریری سائٹ کا اجراء ہے اور ہم بے حد مصروف ہیں۔ آپ اس پیغام کو رپورٹ کر دیں جس کا ربط دیا ہے۔ اور رپورٹ میں یہ بات لکھ دیں کہ اس پیگام کو پہلے پیغام کے ساتھ ضم کرنا ہے۔ اس طرح کوئی بھی اسٹاف ممبر یہ کام کر سکے گا ان شاء اللہ۔ :)
 
دل میں بس جائے الہی یہ خیال اچھا ہے۔
 
Top