فرحت کیانی
لائبریرین
السلام علیکم
امید ہے میں زیادہ لیٹ نہیں ہوئی۔ محفل فورم پر خوش آمدید ڈاکٹر صاحب۔
امید ہے میں زیادہ لیٹ نہیں ہوئی۔ محفل فورم پر خوش آمدید ڈاکٹر صاحب۔
بہت شکریہ۔آپ فاتح بھائی سے رابطہ کریں میں اپنا حصہ ڈال چکا ہوں۔خوش آمدید سہیل صاحب، فاتح کا بھی شکریہ، لیکن ان سے ایک شکایت!! اب تک کیوں یہ قدم نہیں اٹھایا!!!۔ اور جب جناب سے ایسے مراسم تھے تو ان کی کتابوں کی فائلوں کی فراہمی کی کوشش کیوں نہیں کی؟؟؟؟؟
اب سہیل ساحب سے راست التماس ہے کہ اپنی ماضی، ھال اور مستقبل کی کےب فراہم کریں ہمیں۔ یا کم از کم مجھے!! دیکھیں میری دستخط۔۔
اردو شاعری میں اصلاح سخن کی روایت۔ترقی پذیر۔خوش آمدید سہیل صاحب اور فاتح کا شکریہ کہ وہ ایک عالم اور ناقد کو محفل میں لے کر آئے۔
آپ کا پی ایچ ڈی کا مقالہ کیا تھا ؟
اس کے علاوہ آپ انٹر نیٹ پر اردو کی موجودہ حالت کو ترقی پذیر سمجھتے ہیں یا ترقی یافتہ ؟
ٹوکیو ،جاپان میںڈاکٹر صاحب کی آمد اردو اور ہمارے لیے بہت خوش آئند ہے۔ ان کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید۔
خدا کی قسم محبت نہیں عقیدت ہے
دیار دل میں بڑا احترام ہے تیرا
ڈاکٹر صاحب فی الوقت آپ پاکستان میں ہی ہیں؟
اردو شاعری میں اصلاح سخن کی روایت۔ترقی پذیر۔
جی یہ تو اردو شاعری پر عمومی رائے ہو گئی مگر میں خصوصا انٹرنیٹ پر اردو شاعری اور ادب کی تازہ روایت کی بابت پوچھنا چاہ رہا ہوں گو یہ روایت زیادہ پرانی نہیں ہے۔
پچھلی دو دہائیوں یا صرف پچھلی دہائی میں اردو شاعری اور ادب کی حالت زار انٹرنیٹ پر اور اس کا اثر پرانے میڈیم یعنی اخبارات ، رسائل ، جرائد اور کتابوں پر۔
سوشل میڈیا کے پھیلاؤ اور ترقی سے اردو پر بطور زبان کیسے اثرات مرتب ہوئے ہیں اور آئندہ کیا صورتحال آپ دیکھ رہے ہیں ؟ کیا اس سے روایتی میڈیم پر خوشگوار اثرات پڑ رہے ہیں یا زبان کی ترقی میں یہ الگ تھلگ سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔
جناب اردو میں سنجیدہ قاری کے لئے ابھی بہت وقت چاہئے نیٹ پر۔
معا فی چاہتا ہوں ۔ابھی ہم نیٹ پر ویسے نہیں ہیں جیسا ہونا چاہئے۔