ڈاکٹر طاہر القادری کا لانگ مارچ میڈیا اور محفلین کی نظر میں

عمراعظم

محفلین
میرے خیال سے ہمیں قادری صاحب کے معاملے میں محبت اور نفرت کی انتہاؤں کو نہیں ’چھونا چاہئے۔دونوں جانب سے حقائق کی نفی اختلاف کو کدورت میں بدلنے کا باعث بن رہی ہے۔اگر مثبت انداز سے دیکھا جائے تو یہ لانگ مارچ اور دھرنا ، مایوس اور منجمد فضا میں تحریک کا باعث بنا ہے۔ البتہ (میری نظر میں ) متوقع نتائج حاصل نہ ہو سکے۔ہر ایک کو پسند اور ناپسند کا حق حاصل ہے۔اختلاف کو
ذاتیات تک پہنچا دینا ہماری کج روی کی نشاندہی ہے۔ایک دوسرے کی عزتِ نفس کا احترام ہی ہماری ذہنی پختگی کا ثبوت ہو سکتا ہے۔
 
نایاب

لائبریرین
بیٹے اسطرح کی باتیں اپ سے ہی متوقع ہیں
خوش رہو جہاں بھی رہو
میرے محترم آپ سے گزارش ہے کہ آئیندہ کم از کم میرے ساتھ گفتگو میں اس لفظ " بیٹے " کا استعمال نہ کیجئے گا ۔ مہربانی
ہوسکتا ہے کہ آپ مجھ سے کہیں چھوٹے ہوں ۔ امید ہے کہ آئیندہ خیال رکھیں گے ۔
 
میرے محترم آپ سے گزارش ہے کہ آئیندہ کم از کم میرے ساتھ گفتگو میں اس لفظ " بیٹے " کا استعمال نہ کیجئے گا ۔ مہربانی
ہوسکتا ہے کہ آپ مجھ سے کہیں چھوٹے ہوں ۔ امید ہے کہ آئیندہ خیال رکھیں گے ۔

فکر نہ کرو۔ میں مخاطب ہی نہیں کروں گا۔
تم بھی ائندہ ذاتیات سے گریز کرنا۔ ٹھیک ہے؟
 
ارے ارے یار ، کیا ہو گیا، ایسے تو نہ کریں آپس میں ، یہ کوئی دوسرا تیسرا پھڈا ہوا ہے لونگ مارچ کی مرہون منت، آپ لوگ سیاسی اختلاف رکھیں ، لیکن ایک دوسرے سے تو ناراض مت ہوں پلیز ، اگر آپ بڑے بھائی ہی آپس میں لڑنے لگیں گے تو ہماری صلح صفائی کون کروائے گا ؟
 
الف نظامی

لائبریرین

(حسن نثار)​
اسلام آباد لانگ مارچ ڈیکلریشن شق1 اور 4
  • قومی اسمبلی کو (اپنی مقررہ میعاد) 16 مارچ سے قبل کسی بھی وقت تحلیل کر دیا جائے گا، تاکہ اس کے بعد نوے دن کے اندر اندر انتخابات کا انعقاد کروایا جا سکے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال اور آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت امیدواروں کی pre-clearance کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا جائے گا تاکہ الیکشن کمیشن امیدواروں کی انتخابات میں حصہ لینے کی اہلیت کا تعین کرسکے۔ کسی بھی امیدوار کو اپنی انتخابی مہم کے آغاز کی اجازت نہیں دی جائے گی جب تک ان کی یہ چھانٹی نہیں ہو جاتی اور الیکشن کمیشن ان کی اہلیت کا فیصلہ نہیں کرتا۔
  • انتخابی اصلاحات کے بارے میں اتفاق کیا گیا کہ انتخابات سے پہلےآئین کے مندرجہ ذیل شقوں پر عملدرآمد پر خصوصی توجہ دی جائے گی:​
  1. عوامی نمائندگی کے ایکٹ 1976ء کے سیکشن 77 تا 82 اور دوسرے سیکشنز جو انتخابات کی آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور ایماندارنہ بنیادوں پر انعقاد اور ہر قسم کےبدعنوان معمولات کے تدارک سے متعلق ہیں۔
  2. سپریم کورٹ کی 2011 ءکی قانونی درخواست پر 8 جون 2012ء کو صادر ہونے والے فیصلے پر من و عن عمل درآمد کروایا جائے گا۔​
 
عسکری

معطل
فوجی زبان میں کہوں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

کون قادری کہیڑا قادری ہم کسی قادری کو نہیں جانتے ہم خؤد بہت بڑے قادری ہیں :grin: بس کرو یہ کورکھ دھندا وہ تو اپنے گھر جا سویا لانگ مارچ کے چار دن بند رہا تھا نا اور تم لوگوں نے مفتا پھڑا بنایا ہوا ہے اسے
 
عسکری

معطل

استاد محترم آپکو ہی یہ اوپر پیغام لکھا گیا ہے بس بریک لگا دیں اس کو اب ہم تو پک گئے اب تو یہ اردو محفل کم اور قادری محفل زیادہ لگنے لگی ہے ۔ آپنے اس بات کا دھاگا کھولا اور اب اسی کو پوسٹ کر رہے ہیں بار بار ہم پر ٹارچر نا کریں شمشاد ساجد بھائی جان ایک سٹکی تھریڈ بنا دیں قادری کی اور کیا ۔ مجھے تو ایسا لگنے لگا ہے قادری قادری کردی نی میں آپ ای قادری ہوئی ۔ میں پک چکا ان دھاگوں سے میری کوئی دوستی دشمنی نہیں قادری سے پر حد ہوتی ہے یار
 
آپ ذرا زحمت کیجیے اور اس تھریڈ میں دیکھ لیجیے کہ میرے کتنے پیغامات موجود ہیں اور کن موصوف نے اس دھاگے میں پوسٹ کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے :) اس کے بعد کچھ کہیے گا۔
 
عسکری

معطل
آپ ذرا زحمت کیجیے اور اس تھریڈ میں دیکھ لیجیے کہ میرے کتنے پیغامات موجود ہیں اور کن موصوف نے اس دھاگے میں پوسٹ کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے :) اس کے بعد کچھ کہیے گا۔

یقین مانیں جو بھی ہو رہا ہے اب محفلین کو کوفت ہو رہی ہے اس سے بریک لگائیں یا پھر ایک سٹکی تھریڈ بنا کر اس میں پوسٹ کرتے جائیں :rolleyes: میرا اب مھٍفل کھولنے کا دل نہیں کرتا بھائی جان
 
Top