ڈاکٹر طاہر القادری کا مبشر لقمان کو دیا گیا انٹرویو

ساجد

محفلین
ایک سیاستدان اگر نگران وزیراعظم بن جاتا ہے تو اس میں کون سی انہونی ہے؟۔
میں نے ”آپس کی بات نجم سیٹھی کے ساتھ“ پروگرام خود دیکھا ہے جس میں ڈاکٹر صاحب نے اپنے لائحہ عمل کی وضاحت کی ہے۔ ان کا مطمع نظر یہ تھا کہ نگراں حکومت صرف دو بڑی پارٹیوں کی قبولیت سے نہ بنائی جائے بلکہ تمام سٹیک ہولڈرز کا اعتماد حاصل کیا جائے تاکہ ملک میں جاری طوائف الملوکی کا مقابلہ کیا جا سکے اور دونوں بڑی پارٹیوں کی کرپشن کو تحفظ دینے کا عمل روکا جا سکے۔ اسی لئے وہ کہہ رہے ہیں کہ ”سیاست نہیں ریاست بچاؤ“۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں الیکشن میں تاخیر کروانے یا انہیں ملتوی کروانے کے حق میں نہیں ہوں ، میں تو یہ چاہتا ہوں کہ ایسا نگراں سیٹ اپ تشکیل دیا جائے جس میں تمام سیاسی پارٹیاں شامل ہوں اور جس پر عوام کو اعتماد ہو تا کہ پچھلے الیکشن کی طرح بلوچستان میں الیکشن کا بائیکاٹ نہ ہو جس سے علیحدگی پسندی کو تقویت ملنے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا یہ کام قطعی مشکل نہیں ہے اس کام کے لئے زیادہ وقت بھی درکار نہیں ۔
مجھے ڈاکٹر صاحب کی باتوں کا دفاع کرنے کا شوق نہیں لیکن موجودہ ابترسیاسی حالت اور دونوں بڑی پارٹیوں کی نورا کشتی کے تناظر میں ڈاکٹر صاحب کی باتیں بر وقت اور مناسب ہیں۔
 
سید ذیشان

اس میں ایک قانونی نقطہ بھی ہے۔ اگر دوہری شہریت رکھنے والے پارلیمنٹ کے ممبر نہیں بن سکتے تو وہ نگران وزیراعظم کیسے بن سکتے ہیں؟
 
ڈاکٹر صاحب آئین و قانون سے بالا تر نہیں۔ اگر وہ اس زد میں آتے ہیں تو ان کی مخالفت میں سب سے پہلا ووٹ میرا ہو گا۔ میں ہرگز معین قریشی کی مثال دینے کے حق میں نہیں ہوں۔
 
عسکری

معطل
یار پہلے تھوڑے مسئلے تھے ہمارے گھر میں کہ یہ قادری بھائی کینیڈا سے نازل ہو گئے ہیں؟ اگر کینیڈا میں برف پڑ رہی ہے تو کہیں اور چلے جائیں جہاں گرمی ہو ہماری جان کے پیچھے کیوں پڑ گئی ہے ساری دنیا :( ہمارا ملک پہلے ہی تقسیم تھا اب مزید تقسیم نازل ہو چکی ہے
 
فلک شیر

آگے آگے دیکھیے، ہوتا ہے کیا........:)
 
عسکری

معطل
:rollingonthefloor:اور پھر ایک اور نیا ہیڈکوارٹر........کہ یہ الماریاں تو دنوں میں بھرتی ہیں
ایک وقت آئے گا ڈیٹا اتنا زیادہ ہو جائے گا کہ اوکاڑہ ملٹری فارمز پر 4 مربعے زمین پر ہینگر بنوا کر انہیں ٹریکٹر ٹرالیوں پر لاد کر وہاں ہینگرز بنوا کر ان میں سٹور کر دینا پڑے گا :grin:
 
اسد عباسی

محفلین
عسکری بھائی آپ تو یہ نہ کہیں کہ وہ بدنام ہی اس میں ہیں کہ آپ کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔:skywalker:
خیر نارا‌ض مت ہوئیے گا یہ میں نے ازاہ مذاق کہا۔باقی آپ کے اس خدشے کا جواب میں اس سے پہلے دے چکا ہوں۔
صفحہ اول جواب 19 پر جواب ملاحظہ ہو۔
 
برا مت منائیے گا پر ہم نے کبھی راہ ہموار نہیں کی کچے پکے ڈھلوانی پہاڑی ندے نالے دریا سمندر ہوا برف میں خود ہی نکل جاتے ہیں ۔ اس حکومت نے کیا کسر چھوڑی ہے کہ کوئی راہیں ہموار کرتا پھرے پانچ سال میں کم از کم 15 بار انہوں نے خود ہی راہ ہموار کی پر فوج نے دیکھنا بھی گوارا نہیں کیا اس راہ کی طرف ۔ پنڈی سے اسلام آباد ہیلی کاپٹر پر کتنی دیر لگتی ہے؟ اتنی دوری ہے بس :laughing:
 
اسد عباسی

محفلین
ہم سب شرکاء سے سوال کر رہے ہیں کہ یہ بحث کس بات پر ہو رہی ہے کہ یہاں جس بات پر زیادہ بحث ہو رہی ہے "ڈاکٹر صاحب نگران وزیراعظم بننے کو تیار"
تو یہ خبر بھائیو یہ بحث جس انٹرویو پر ہونی تھیں اسی سے لی گئی ہے اور اس میں وہ سوال اور اس کا جواب اور جواب دینے کا انداز موجود ہے۔
مطلب یہ ہوا کہ ہم میں سے اکثر نے ویڈیو دیکھی ہی نہیں۔
 
پر ہم عقل رکھتے ہیں اور اچھی طرح جانتے ہیں کہ کوئی پاکستانی جو کینیڈا میں سیٹ ہو اس کے پیٹ میں مروڑ نہیں اٹھتا کہ وہ اسطرح فلم میں انٹری کرے اپنے کروڑوں روپے حرام کرے جلسے جلوس کرے اور خود کو خوار کرے صرف اس لیے کہ وہ پاکستان کا بھلا چاہتا ہے اور اس کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہے ۔ جو انویسٹ ہو رہا ہے آخر کہیں سے آ رہا ہے اور یہ بھی سیاسی گیم پلان ہی ہے ورنہ کوئی آجکل کسی کو پاکستانی سمجھ کر ایک موٹر سائیکل اپنی جیب سے نہیں دیتا اور اگر کوئی سمجھتا ہے سیاست پر کروڑوں روپے پاکستان کے لیے لٹائے جا رہے ہیں تو اس کو عقل نصیب نہیں ہوئی ۔ تمام کے تمام جو بھاگ دوڑ کر رہے ہیں پیسہ سکون لٹا رہے ہیں محنت کر رہے ہیں ان کو کچھ نا کچھ چاہیے نا کہ پاکستانی عوام کے غم میں ان کو پیچس لگی ہے ۔:atwitsend: سمجھتے کیوں نہیں یہ عوام؟
 
عسکری جی ۔ دوسرے لفظوں میں آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ اس ملک میں اگر کوئی محب ِ وطن لوگ ہیں بھی تو وہ صرف اور صرف وردی والے (حاضر سروس یا ریٹائرڈ) ہوسکتے ہیں۔؟
 
عسکری بھائی ہماری قوم کا المیہ ہی یہی ہے کہ یہ کسی مخلص کو بھی مخلص نہیں سمجھتی۔
آپ نے ٹھیک کہا کہ کوئی کیوں قوم کی خدمت کے لئے اتنا پیسہ خرچ کرے گا اور یہی وہ بھی کہہ رہے ہیں کہ جو لوگ کم از کم 6 کروڑ لگا کر ایم این اے بنتا ہے وہ بھلا خدمت کیسے کر سکتا ہے۔
دوسری بات کہ دنیا میں کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو قوم کے لئے اپنا سکون برباد کرتے ہیں۔آپ "افواج پاکستان" کو ہی لے لیں کیا آپ لوگ صرف چند ہزار تنخواہ کے لئے اپنی جان داؤ پر لگاتے ہیں۔
ہرگز نہیں آپ دین اسلام اور ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں کہ اتنی تنخواہ آپ میں سے اکثر فوج سے باہر بھی لے سکتے ہیں۔ایسے ہی کچھ لوگ اور بھی ہیں جو پیسے کے لئے نہیں عوام اور اللہ کی خوشنودی کے لئے بھاگ دوڑ کر رہے ہوتے ہیں۔اب سوچیئے آپ اور میں کیا کسی سے پیسے لے کر یہاں بحث میں حصہ لے رہے ہیں نہیں یہ ملک و قوم کی خدمت اور تبدیلی کا جذیہ ہی ہے جو ہمیں ایسا کرنے پر مجبور کرتا ہے۔
 
عسکری

معطل
عسکری جی ۔ دوسرے لفظوں میں آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ اس ملک میں اگر کوئی محب ِ وطن لوگ ہیں بھی تو وہ صرف اور صرف وردی والے (حاضر سروس یا ریٹائرڈ) ہوسکتے ہیں۔؟

نہیں پر میں اندھا نہیں اور اپنی سوجھ بوجھ کے حساب سے بات کرتا ہوں بھائی جی یہ ڈرامہ اور اس کی تشہیر اور ان کی سیاست میں اسطرح انٹری اور سب کچھ نہایت مشکوک ہے ۔ بے نظیر نے جان جمہوریت یا پاکستان کے لیے نہیں اقتدار کے لیے دی نواز نے جیلیں پاکستان یا عوام کے لیے نہیں کرسی کے لیے کاٹی عمران جو کچھ کر رہا ہے اس کا نتیجہ بھا آ جائے گا اور یہ مولوی بھی ۔ ہمارے ملک میں شخصی میراث کی پارٹیاں ون مین شوز اور لیڈر پرستی کو کون نہیں جانتا؟ کب کس پارٹی کے لیڈر نے قیادت چھوڑ دی ؟ کب امریکی پارٹیوں کی طرح ہر دس سال مین چہرے بدلتے گئے ؟ یہ سب کچھ جو بھی ہو رہا ہے پاکستان میں سیاست نہیں ہے گند ہے ایک ناسور ہے ۔ اس مولوی کے ٹپکنے سے کچھ نہیں ہو گا یہ اب میرے پاس کنفرم ہے ۔ یہ چار دن کا دھوم دھڑکا بھی ایک سیاسی گیم ہے ۔ جب تک حقیقی سیاست اور حقیقی جمہوریت ہمارے ملک کے سیاستدانوں اور ان کی پارٹیوں مین نہیں آ جاتی یہ سب سپنے پانی کے بلبلے ہیں ۔ عوام ایک ریوڑ کی طرح کبھی نواز تو کبھی الطاف کبھی عمران تو کبھی کسی قادری کے پیچھے سرپٹ بھاگتے رہیں گے امیدیں دل میں لیے ۔
 
Top