عسکری
معطل
عسکری بھائی ہماری قوم کا المیہ ہی یہی ہے کہ یہ کسی مخلص کو بھی مخلص نہیں سمجھتی۔
آپ نے ٹھیک کہا کہ کوئی کیوں قوم کی خدمت کے لئے اتنا پیسہ خرچ کرے گا اور یہی وہ بھی کہہ رہے ہیں کہ جو لوگ کم از کم 6 کروڑ لگا کر ایم این اے بنتا ہے وہ بھلا خدمت کیسے کر سکتا ہے۔
دوسری بات کہ دنیا میں کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو قوم کے لئے اپنا سکون برباد کرتے ہیں۔آپ "افواج پاکستان" کو ہی لے لیں کیا آپ لوگ صرف چند ہزار تنخواہ کے لئے اپنی جان داؤ پر لگاتے ہیں۔
ہرگز نہیں آپ دین اسلام اور ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں کہ اتنی تنخواہ آپ میں سے اکثر فوج سے باہر بھی لے سکتے ہیں۔ایسے ہی کچھ لوگ اور بھی ہیں جو پیسے کے لئے نہیں عوام اور اللہ کی خوشنودی کے لئے بھاگ دوڑ کر رہے ہوتے ہیں۔اب سوچیئے آپ اور میں کیا کسی سے پیسے لے کر یہاں بحث میں حصہ لے رہے ہیں نہیں یہ ملک و قوم کی خدمت اور تبدیلی کا جذیہ ہی ہے جو ہمیں ایسا کرنے پر مجبور کرتا ہے۔
افواج کا کام اور جان دینا تو دستور زمانہ ہے ۔ ساری دنیا کی افواج یہی کرتی ہیں وہ معاملہ اس میں فٹ نہیں جناب ۔ پر یہ جو کچھ ہو رہا ہے یہ سب ایک ٹوپی ڈرامہ اور ایک سیاسی چال ہے ۔ مجھے کسی سیاستدان سے کوئی لینا دینا نہیں نا میں ووٹ ڈالتا ہوں نا کبھی ڈالا پر یہ سسٹم اور موجودہ سیاست ایک گندگی کا ڈھیر ہے جس نے ملک کی خدمت کرنی ہے وہ ایدھی کا مقابلہ کرنا شروع کر دے اسلام آباد کی دوڑ چھوڑ کر ۔