مبارکباد ڈاکٹر عاطف ملک عین میم کو مبارکباد

نایاب

لائبریرین
محترم عاطف ملک بھائی آپ کو دلی دعاؤں بھری مبارک باد
اللہ سوہنا سدا کامیابیوں سے نوازے آمین
بہت دعائیں
 

عاطف ملک

محفلین
بہت بہت مبارک ہو ملک صاحب۔
اللہ جی آپ کا دامن مزید ایسی بے تحاشہ کامیابیوں سے بهر دیں۔ آمین
بہت شکریہ چوہدری صاحب :)
ایک عرصے بعد آپ کو محفل پر دیکھا تو بہت خوشی ہوئی ورنہ تو حال یہ تھا کہ "کہاں اب سخن میں وہ گرمیاں کہ۔۔۔۔۔وغیرہ وغیرہ"
اللہ آپ کی دعا میرے اور تمام محفلین کے حق میں قبول فرمائے،آمین۔
ماشاءاللہ
عاطف بھائی بہت بہت مبارک ہو،یہ یقیناً آپ کے لیے اور آپ کے اپنوں کے لیے انتہائی خوشی کی گھڑی ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالی خوش و خرم رکھے اور زندگی کے ہرمیدان میں اسی طرح کامیابیاں عطافرمائے۔
اللہ تعالی اس کامیابی کو آپ کے لیے،آپ کے والدین کے لیے اور آپ کے تمام گھروالوں کے لیے مبارک کرے۔آمین
خوش رہیے۔
آمین۔ثم آمین :)
جزاک اللہ
آج ڈاکٹر عامر شہزاد نے آپ کو خاص طور پر جی بھر کر مبارک باد دینی تھی!
:-(
...بالکل
عامر بھائی کی دوستانہ طبیعت کے باعث بہت کم عرصے میں انتہائی گہرا رشتہ بن گیا تھا ان سے دوستی کا بلکہ برادرانہ رشتہ لیکن۔۔۔۔۔۔۔خیر
ارے آپ تو چھپے رُستم نکلے! :) ماشاءاللہ :) :) :) ہم آپ کو تہہ دل سے اس کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ اللہ کرے، آپ کے لیے آنے والا وقت ڈھیروں خوشیاں لے کر آئے ۔۔۔ !!! :) آمین ۔۔۔!!! :)
بہت بہت شکریی فرقان بھیا!
آپ کی دعاؤں اور نیک خواہشات کیلیے بہت بہت بہت ممنون ہوں :)
خوش رہیں،سلامت رہیں :)

بہت بہت مبارک ہو عاطف صاحب
جزاک اللہ :)
تشکر
بہت بہت مبارک ہو عاطف ملک بھائی۔
استادِ محترم محمد خلیل الرحمٰن ،
سراپا سپاس ہوں :)
سلامت رہیں :)
بہت بہت مبارک ہو عاطف ہماری طرف سے بھی...
بہت بہت شکریہ شاہ جی :)
ان کے کلینک میں ادب وارڈ کا نظارہ بھی ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :)
مبارک باد، اللہ ڈھیروں کامیابیاں عطا فرمائے۔۔۔۔ بالخصوص شعراء کا علاج مفت کرنے کی توفیق دے۔۔۔:):)
ہاہاہاہاہا۔۔۔۔۔خوب کہی بھیا یہ بھی :)
دعاؤں پر آمین ثم آمین
شعراء کے علاج والی۔چھوڑ کر۔۔۔۔۔کہ عشق کا علاج ہم سے کہاں ہو پائے گا بھیا؟؟؟

جزاک اللہ جناب :)
شکریہ :)
بہت شکریہ زیک :)
عاطف ملک اس شاندار کامیابی پر بہت سی مبارکباد قبول فرمائیں۔ :)

بولے تو اچھے سے ہاؤس جاب مکمل کرنے کا۔۔۔۔ مریضوں کی واٹ نئیں لگانے کا۔۔۔۔اسپتال میں الٹے سیدھے کام بھی نئیں کرنے کا۔۔۔۔۔۔ اور نہ اپنے نسخوں کی پیروڈی بنانے کا۔۔۔۔ :p
جزاک اللہ لاریب :)
آپ کی باقی ہدایات بجا لیکن دواؤں کی بہت سی پیروڈیز بن چکی ہیں تاحال۔۔۔۔سو اس کیلیے معذرت
عاطف بھائی بہت مبارک ہو
جزاک اللہ فہد بھائی :)
بہت شکریہ :)
ہمارے بہت فرماں بردار اور شریف النفس بھائی کو زندگی کا ایک سنگ میل عبور کرنے پہ بے تحاشا مبارک باد. . دعا ہے کہ.یہ کامیابی زندگی کی باقی کامیابیوں کا پیش خیمہ ثابت ہو اور اللہ دین و دنیا کی تمام کامیابیوں سے سر خرو فرمائے آمین ثم آمین.
ہماری اتنی تعریفیں کرنے والی آپا کا بہت بہت بہت شکریہ :)
اللہ آپ کی دعائیں میرے،آپ کے اور تمام محفلین کے حق میں قبول فرمائے۔آمین
ماشاءاللہ بہت مبارک ہو۔۔۔۔ اللہ پاک زندگی میں اور بھی رفعتوں سے نوازے۔
زہے نصیب۔۔۔۔۔وہ آئے میری لڑی پر خدا کی قدرت ہے :)
بہت شکریہ نوید بھیا :)
خوش رہیں :)
بہت بہت مبارک ہو ملک صاحب. باری تعالٰی آپکو دین دنیا کی کامیابیاں عطا فرمائے.
بہت بہت شکریہ حسن بھائی :)
دعاؤں پر آمین :)
بہت مبارک ہو، بھئی۔ میں تو ابھی تمھیں بچہ سمجھتا تھا۔
جزاک اللہ میرے استاد۔۔۔۔۔میرے بھائی :)
بچہ ہی سمجھیے کہ میری شرارتیں درگزر کرنے میں آسانی ہو گی ;)
بہت مبارک عاطف صاحب
تشکر صائمہ جی :)
بہت مبارک ہو، عاطف! :)

سپیشلائزیشن کس شعبے میں کرنے کا ارادہ ہے؟
جزاک اللہ :)
اور یہ ہے وہ سوال جو کہ ہم خود اپنے آپ سے پوچھ رہے ہیں فی الوقت ;)
خوش رہیں :)
واہ بھئی واہ! ہمارے چھوٹے بھائی ڈاکٹر بن گئے۔ :p بہت بہت مبارک ہو عاطف! :)



میں بھی یہی سمجھتی تھی۔ :rolleyes:



ان کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے تو یہی محسوس ہوتا ہے کہ یہ "دل" کے معاملات کی طرف جانا پسند فرمائیں گے۔ :openmouthed:
جزاک اللہ سین :)
آپ کی نیک تمناؤں کیلیے شکریہ :)
دل کا طبیب تو کوئی اور ہے۔۔۔۔۔۔
ہم تو فقط مریض ہیں :)
محترم عاطف ملک بھائی آپ کو دلی دعاؤں بھری مبارک باد
اللہ سوہنا سدا کامیابیوں سے نوازے آمین
بہت دعائیں
بہت بہت شکریہ جناب :)
اللہ سوہنا محفل میں ہر خاص و عام کو دی جانے والی آپ کی پرخلوص اور محبت بھری دعاؤں کو قبول فرمائے :)
سلامت رہیں :)
زبردست۔
بہت مبارک ہو بھائی۔
شکریہ :)
نوازش :)
آخر میں بڑے بھائی کیلیے
:redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart:
کہ الفاظ ان جذبات کا احاطہ نہیں کر سکتے جو میں محسوس کر رہا ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
بہت مبارک ہو۔ ہم تو سمجھ رہے تھے کہ یہ پرانی بات ہے اور میاں عاطف شاید اپنا کلنک چلا رہے ہیں۔اور مریضوں کو دواؤں کے ساتھ نسخے میں اپنے اشعار بھی دے رہے ہیں کہ دوا سے فائدہ نہ ہو تو شعر تیر بہدف نسخہ ہے۔
 
بہت بہت مبارک ہو ڈاکٹر عاطف ملک بھائی ۔ میرا حسن ظن ہے کہ اس کامیابی کہ پیچھے یہی سادہ سا فارمولہ رہا ہوگا کہ "نیت صاف منزل آسان"
رب کریم آپ کو مزید کامیابیاں آپ کے قدم بقدم عطا فرمائے۔ فی الحال وہی شعر جو چند دن پہلے کہا دہرا دیتا ہوں۔
ع۔ چھوٹتا ہی نہیں بجز کوشش
تم سے رشتہ شراب ہے شاید
 

عاطف ملک

محفلین
ماشاءاللہ بہت بہت مبارک ہو
بہت بہت شکریہ :)
محفل میں خوش آمدید :)
امید ہے آپ سے ہمیں بہت کچھ اور آپ کو ہم سے "کچھ نہ کچھ" سیکھنے کا موقعہ ملے گا۔
ہمارے آفیشل مددگار محترم محمد تابش صدیقی آپ کو محفل کی روایات سے روشناس کرانے کا فریضہِ غیر منصبی سر انجام دیں گے۔
خوش رہیں،سلامت رہیں۔
جزاک اللہ :)
آپ کو مبارک ہو ڈاکٹر صاحب!
بہت بہت نوازش استادِ محترم:)
بہت شکریہ:in-love::in-love::in-love:
بہت بہت مبارک ہو عاطف بھائی !!!
:)
شکریہ عباس بھائی!
جزاک اللہ :)
سلامت رہیں
ماشاءاللہ عاطف بھائی بہت مبارک ہو۔اللہ کریم آپ کو زندگی کے ہر امتحان میں کامیابی عطاء فرمائے۔آمین
آپ کی پرخلوص محبت اور دعاؤں کے جواب میں فقط احساسِ تشکر ہی ہے میرے پاس :)
جزاک اللہ
بہت مبارک ہو۔ ہم تو سمجھ رہے تھے کہ یہ پرانی بات ہے اور میاں عاطف شاید اپنا کلنک چلا رہے ہیں۔اور مریضوں کو دواؤں کے ساتھ نسخے میں اپنے اشعار بھی دے رہے ہیں کہ دوا سے فائدہ نہ ہو تو شعر تیر بہدف نسخہ ہے۔
ہاہاہاہا۔۔۔۔استادِ محترم ہمارے کچھ دوست ہمیں بچہ بنانے پر تلے ہیں اور آپ نے شرفِ بزرگی عنایت فرما دیا :D
بہت بہت شکریہ۔
بہت بہت مبارک ہو ڈاکٹر عاطف ملک بھائی ۔ میرا حسن ظن ہے کہ اس کامیابی کہ پیچھے یہی سادہ سا فارمولہ رہا ہوگا کہ "نیت صاف منزل آسان"
رب کریم آپ کو مزید کامیابیاں آپ کے قدم بقدم عطا فرمائے۔ فی الحال وہی شعر جو چند دن پہلے کہا دہرا دیتا ہوں۔
ع۔ چھوٹتا ہی نہیں بجز کوشش
تم سے رشتہ شراب ہے شاید
آمین۔
بہت نوازش۔۔۔۔۔بہت شکریہ :)
ع-شعر یہ لاجواب ہے شاید ;)
"خیر" تو ویسے نہیں بنتی اس بات پر مگر "خیر"
متفق مگر :(
 
آخری تدوین:

عین خے

محفلین
بہت بہت شکریہ :)
محفل میں خوش آمدید :)
امید ہے آپ سے ہمیں بہت کچھ اور آپ کو ہم سے "کچھ نہ کچھ" سیکھنے کا موقعہ ملے گا۔
ہمارے آفیشل مددگار محترم محمد تابش صدیقی آپ کو محفل کی روایات سے روشناس کرانے کا فرضِ غیر منصبی سر انجام دیں گے۔
خوش رہیں،سلامت رہیں۔
جزاک اللہ
شکریہ بیٹا اللہ آپ کو سلامت رکھے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت مبارک ہو۔ ہم تو سمجھ رہے تھے کہ یہ پرانی بات ہے اور میاں عاطف شاید اپنا کلنک چلا رہے ہیں۔اور مریضوں کو دواؤں کے ساتھ نسخے میں اپنے اشعار بھی دے رہے ہیں کہ دوا سے فائدہ نہ ہو تو شعر تیر بہدف نسخہ ہے۔
میں نے ایک بار ایک ڈاکٹر صاحب سے نسخے کے ساتھ ساتھ "تیر بہدف شعر" کا تقاضیٰ کیا تھا، شعر تو انہیں کوئی یاد نہ آیا لیکن اپنی جوانی کا ایک بھولا بسرا گانا انہوں نے میری نذر کر دیا تھا "یہ جو چلمن ہے دشمن ہے ہماری" :)
 
Top