ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا پرویز مشرف کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان

عاطف بٹ

محفلین
پچھلے 5 سال میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ فوج کو سیاسی اکھاڑے سے کوئی لینا دینا نہین ۔ اور مشرف سمیت کئی سابقہ جرنلز جو کچھ کر رہے ہیں اپنی ایما پر کر رہے ہیں ایک طرف لبرل ایک طرف کٹر ملا جرنل ایک طرف سکون والے ایک طرف بیان بازی والے یہاں سینکڑوں ایکس جرنلز ہیں اب فوج کس کس کی سپورٹ کرے یا نا کرے ۔
پرویز مشرف کوئی عام جرنیل نہیں، یہ بات آپ مجھ سے بہتر جانتے ہیں۔ وہ صرف سابق فوجی سربراہ ہی نہیں بلکہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی اور ایس ایس جی کا بھی سابق سربراہ ہے۔ 2000ء کے بعد سے بہت سے بکھیڑے جن میں اس وقت بھی پاک فوج الجھی ہوئی ہے، ان کی ذمہ داری بھی اسی کے سر ہے۔ اس تناظر میں آپ اس کا موازنہ کسی بھی دوسرے جرنیل سے نہیں کرسکتے!
 
Top