ڈاکٹر قدیر پر پابندی میں نرمی

پاکستانی

محفلین
پاکستان کے جوہری پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ ڈاکٹر قدیر پر عائد پابندیوں میں کی جانے والی حالیہ نرمی مستقل ہے یا عارضی۔

جوہری ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی کئی ممالک کو غیر قانونی طور پر فراہم کرنے کے الزام میں گزشتہ چار برسوں سے اپنی رہائش گاہ پر نظر بند ڈاکٹر عبدالقدیر خان بدھ کو اچانک اکیڈیمی آف سائنسز اسلام آباد پہنچ گئے تھے اور انہوں نے وہاں دو گھنٹے تک قیام کیا تھا۔

مزید
 

ابوشامل

محفلین
کتنی افوسناک بات ہے کہ ہمارے پڑوسی ملک نے اپنے جوہری سائنسدان کو ملک کا صدر بنایا اور اسے اعلی ترین منصب پر فائز کر کے اس عزت سے نوازا جس کے وہ حقدار تھے جبکہ ہم نے اپنے محسن کو قید و بند کی صعوبتیں دیں اور انہیں بیماریوں کا شکار بنا دیا۔ ان پر پابندیاں نرم کر کے کسی نے کوئی احسان نہیں کیا، افسوس کا مقام ہے ہمارے لیے کہ ہم ان پر عائد پابندیوں میں دو گھنٹے کی نرمی پر خوشی کا اظہار کریں۔
 
کبھی کبھی تو یہ خیال آتا ہے کہ ڈاکٹر قدیر کے ساتھ کی جانے والی ناانصافی کا ازالہ ہم کیسے کریں ؟
 

باسم

محفلین
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو کراچی جانے کی اجازت
اسلام آباد . . . پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو کراچی جانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو اپنے بھائی عبد القیوم خان کی تیمار داری کے لیے کراچی جانے کی اجازت دی گئی ہے اور وہ ایک دوروز میں کراچی روانہ ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان پرعائد پابندیاں بدھ کو نرم کی گئی تھیں جس کے بعد انہوں نے اکیڈمی آف سائنسز کا دورہ کیا تھا اور اپنے پرانے ساتھیوں سے ملاقات کی تھی۔
 

ARHAM

محفلین
السلام علیکم !
مجھے تو یہ [blink]یوم بکبیر[/blink] پر عوام کے کسی رد عمل سے بچنے کے لیے ایک حربہ معلوم ہوتا ہے ۔۔۔۔۔ کیونکہ حجوں کی بحالی سے منحرف ہونے کے بعد ۔۔۔۔ عوام کو ٹھنڈا کر نا بھی ضروری ہو گیا ہے ۔۔۔۔
گو کہ بے نظیر نے ۔۔۔۔ عالمی جوہری ایجنسی کو ڈاکٹر عبدالقدیر خان تک رسائی کا عندیہ دیا تھا ۔۔۔۔ لیکن ۔۔۔۔۔ عوام نے جن دو بنیادوں پر پی پی پی کو ووٹ دیا اور پی پی کی مخالف جماعتیں اے پی ڈی وغیرہ ۔۔۔۔۔ نے بھی الٹی میٹم دیا تھا جس میں سر فہرست ڈاکٹر عبد القدیر خان کی رہائی اور ۔۔۔۔ ججوں کی بحالی شامل ہے ۔۔۔۔۔
 

ARHAM

محفلین
السلام علیکم !

اس میں کوئی شک نہیں کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے جو مقام پاکستانی عوام کو اہنی اس محنت اور کا وش سے عطا کر کے پاکستان اور عالم اسلام کو عزت کی جس بلندی پر فائز کیا ۔۔۔۔۔ وہ ہم ساٹھ سالہ دور بھی نہ حاصل کرسکے ۔۔۔
یہی وجہ ہے کی دشمن کو ہمارا ایٹمی ٹیکنالوجی حاصل کرکے ان کی برابری کرنا کسی صورت گوارا نہ ہوا ۔۔۔۔ اور ہمارے ناعاقبت اندیش حکمرانوں نے ۔۔۔۔ اپنے آقاؤں کے وفادار غلام ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ۔۔۔۔ قوم کو اور خود ڈاکٹر صاحب کو ذلیل و رسوا کیا ۔۔۔۔۔ کہ ہم شاید کبھی اس کا ازالہ نہ کرسکیں ۔۔۔۔
ہم نے جو زیادتی ان کے ساتھ کی اس پر ۔۔۔۔
مجھے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے لیے اس سے بہتر کوئی شعر نہیں ملتا کہ ۔۔۔۔۔

وہ لوگ تو نے ایک ہی شوخی مہں کھو دئیے
ڈھونڈا تھا آسماں نے جنہیں خاک چھان کر

لیکن ۔۔۔۔ اگر ہم اپنے قومی ہیرو کو پڑوسی ملک کے ساتھ نہ ملائیں تو بہتر ہو گا ۔۔۔
اتنی بھاری ذمہ داری کے ہوتے ہوئے کسی کو صدر کے عہدے پر فاءز کر دینا کوئی عزت کی بات نہیں ۔۔۔۔۔ اگر ایسا ہی تھا تو اب بھارت میں صدر کوئی اور ہے کیا اب ان کے سائنسدان کی عزت کم ہو گئی ہے ؟؟؟ پڑوس میں صدر کا عہدہ محض خانہ پری کے لیے ہے ۔۔۔۔۔۔ کبھی کسی کو لے آئے کبھی کسی کو ۔۔۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا مقام صدارت یا کو ئی حکومتی منصب نہیں بلکہ ۔۔۔۔۔ ان کا اپنی پوسٹ پر واپس جانا اور ملک و قوم کے لیے ۔۔۔ پہلے کی طرح خدمات انجام دینا ہی ہے اور ۔۔۔۔۔۔ آج بھی ان کی عزت میں کوئی کمی نہیں آئی ۔۔۔۔ وہ ایٹمی ٹیکنالوجی ملک کے لیے حاصل کرنے کے بعد اور اب جب کہ وہ پابند سلاسل ہیں عوام کے دلوں میں موجود ہیں ۔۔۔۔ چاہے ہمارے حکمران ۔۔۔۔ کتنا ہی مغرب کو خوش کر لیں ۔۔۔۔۔
اللہ ہمارے ملک کے حکمرانوں کو عقل سلیم ۔۔۔ ڈاکٹر صاحب کو صحت و سلامتی عطا فرمائے ۔۔۔۔ اور انھیں ہمیشہ ہمیشہ عزت کی بلندیوں پو فائز کر کے ان کے دشمنوں کو نیت و نابود کرے اور انھیں دوبارہ اپنے منصب پر لائے آمین ۔۔۔


کتنی افوسناک بات ہے کہ ہمارے پڑوسی ملک نے اپنے
جوہری سائنسدان کو ملک کا صدر بنایا اور اسے اعلی ترین منصب پر فائز کر کے اس عزت سے نوازا جس کے وہ حقدار تھے جبکہ ہم نے اپنے محسن کو قید و بند کی صعوبتیں دیں اور انہیں بیماریوں کا شکار بنا دیا۔ ان پر پابندیاں نرم کر کے کسی نے کوئی احسان نہیں کیا، افسوس کا مقام ہے ہمارے لیے کہ ہم ان پر عائد پابندیوں میں دو گھنٹے کی نرمی پر خوشی کا اظہار کریں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ صحیح ہے کہ ہندوستان نے اپنے جوہری باپ کو صدارت کے عہدے پر فائز کیا لیکن یہ بھی تو دیکھیں کہ ہمارے جوہری باپ نے جوہری ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی کی کئی ممالک کو غیر قانونی طور پر لوٹ سیل لگا دی۔ اور یہ سب ثابت شدہ الزامات تھے جس کی وجہ سے یہ دن دیکھنا پڑا۔
 

ساجداقبال

محفلین
یہ صحیح ہے کہ ہندوستان نے اپنے جوہری باپ کو صدارت کے عہدے پر فائز کیا لیکن یہ بھی تو دیکھیں کہ ہمارے جوہری باپ نے جوہری ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی کی کئی ممالک کو غیر قانونی طور پر لوٹ سیل لگا دی۔ اور یہ سب ثابت شدہ الزامات تھے جس کی وجہ سے یہ دن دیکھنا پڑا۔
پاکستان نے جوہری ٹیکنالوجی کیلئے درکار کئی اشیاء‌غیرقانونی طور پر حاصل کیں، تو کیا ہم جوہری بم کے حلال اور حرام ہونے کے فتوے لینے لگیں؟ جوہری بم کی ٹیکنالوجی کسی بھی ملک نے کسی دوسرے ملک کو براہ راست تو نہیں دی۔ ایٹمی ری ایکٹر اور دوسرے بہانوں سے ہی پھیلی ہے۔
 

مغزل

محفلین
اس اصول کے تحت ۔۔۔۔۔۔مشرف چور نہیں، زرداری چور نہیں، شریف زادے چور نہیں ، سردارزادے چور نہیں۔۔
 

ARHAM

محفلین
یہ صحیح ہے کہ ہندوستان نے اپنے جوہری باپ کو صدارت کے عہدے پر فائز کیا لیکن یہ بھی تو دیکھیں کہ ہمارے جوہری باپ نے جوہری ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی کی کئی ممالک کو غیر قانونی طور پر لوٹ سیل لگا دی۔ اور یہ سب ثابت شدہ الزامات تھے جس کی وجہ سے یہ دن دیکھنا پڑا۔
السلام علیکم !
امریکہ نے تو صرف لیبیا ' کوریا اور ایران کو ٹکینالوجی فراہم کرنے کا الزام لگایا تھا ۔۔۔
آپ نے تو " لوٹ سیل " لگوادی ۔۔۔
خیر ۔۔۔۔ ثبوت مل جانے کا شور تو بہت سنا لیکن ۔۔۔۔ ثبوت ملے کیااس بارے میں کسی کو کچھ نہیں پتا ۔۔۔۔
امید ہے شمشاد بھائی اس ضمن میں ہماری رہنمائی کریں گے ۔۔۔ لیکن وہ صرف مشرف یا بش کی بیان بازی نہیں ہونی چاہیے ۔۔۔۔ مستند ذرائع اور اداروں کی رپورٹ ہونی چاہیے ۔۔۔
جبکہ ایران ' لیبیا اور کوریا کی اس بارے میں تردید ریکارڈ پر ہے ۔۔۔
خود مشرف صاحب کا دیا گیا بیاں اس جھوٹ کی قلعی کھول رہا تھا جو انھوں نے امریکہ کی نیوز ٹی وی چینل کو دیا ۔۔۔۔ جس میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان پر صرف شک کا اظہار کیا گیا تھا ۔۔۔
امریکہ خود اگر اسرائیل کو ہر طرح کی ٹیکالوجی فراہم کرے تو وہ کسی قانون کی گرفت میں کیوں نہیں آتا ۔۔۔۔۔
 

ARHAM

محفلین
ساجد صاحب چور وہ ہوتا ہے جو پکڑا جائے۔
پاکستان میں چور وہ ہوتا ہے جو مک مکا کر کے ۔۔۔۔ اپنے جرائم کی فائلیں بند کروا کر یا تو لندن ۔۔۔ یا دبئی یا سعودیہ فرار ہو جاتا ہے ۔۔
پھر مک مکا کر کے جب چاہے واپس بھی آجاتا ہے ۔۔۔۔۔
کیونکہ وہ امریکہ اور اسرائیل کا منظور نظر ہو تا ہے ۔۔۔
اور جو امریکہ اور اسرائیل کو مطلوب ہوتا ہے ۔۔۔۔
وہ یا تو نطر بند کر دیا جاتا ہے ۔۔۔۔ یا لاپتا کر دیا جاتا ہے یا گوانتاناموبے پہنچا دیا جاتا ہے اور یہ وہ لوگ ہوہے ہیں تو امریکہ اور اسرائیل کے لیے خطرہ ہوتے ہیں یہ چور نہیں ہوتے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

ARHAM

محفلین
ساجد صاحب چور وہ ہوتا ہے جو پکڑا جائے۔
پاکستان میں چور وہ ہوتا ہے جو مک مکا کر کے ۔۔۔۔ اپنے جرائم کی فائلیں بند کروا کر یا تو لندن ۔۔۔ یا دبئی یا سعودیہ فرار ہو جاتا ہے ۔۔
پھر مک مکا کر کے جب چاہے واپس بھی آجاتا ہے ۔۔۔۔۔
کیونکہ وہ امریکہ اور اسرائیل کا منظور نظر ہو تا ہے ۔۔۔
اور جو امریکہ اور اسرائیل کو مطلوب ہوتا ہے ۔۔۔۔
وہ یا تو نطر بند کر دیا جاتا ہے ۔۔۔۔ یا لاپتا کر دیا جاتا ہے یا گوانتاناموبے پہنچا دیا جاتا ہے اور یہ وہ لوگ ہوہے ہیں تو امریکہ اور اسرائیل کے لیے خطرہ ہوتے ہیں یہ چور نہیں ہوتے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

مغزل

محفلین
۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت شور سنتے ۔۔۔۔
ایٹمی سائنس دانوں کے بارے میں کالم نگار کی رائے۔۔
1100413222-2.gif

بشکریہ :

logo.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
سب کے سامنے ہے زرداری پر ڈھیروں مقدمات تھے، ملک کی اعلٰی عدالت نے اسے سب مقدمات میں باعزت بری کر دیا۔
ذوالفقار علی بھٹو پر قتل کا مقدمہ چلا، جرم ثابت ہوا اور اس کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔

تو چور وہی ہوا جو پکڑا گیا۔
 

ARHAM

محفلین
سب کے سامنے ہے زرداری پر ڈھیروں مقدمات تھے، ملک کی اعلٰی عدالت نے اسے سب مقدمات میں باعزت بری کر دیا۔
ذوالفقار علی بھٹو پر قتل کا مقدمہ چلا، جرم ثابت ہوا اور اس کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔

تو چور وہی ہوا جو پکڑا گیا۔

السلام علیکم !
بھائی ۔۔۔۔
بھٹو کو بھی جوہری پروگرام شروع کرنے کی سزا ملی ۔۔۔۔
ہینری کسنجر کی دھمکی موصول ہوئی کے اسے شروع نہ کیا جائے۔۔۔
کیا جب سے ہی امریکہ کو پتا تھا کی پاکستان ۔۔۔۔ ایٹمی ٹیکنالوجی دوسرے ممالک کو دے گا ،،،:rolleyes:
تو چور وہ ہوتا ہے جو امریکہ کے سامنے سر اٹھاتا ہے ۔۔۔۔:)
 
Top