تیرہویں سالگرہ ڈاکیا ڈاک لایا

فرقان احمد

محفلین
خوجی کی ہر دم تیار قرولی کی جانب سے اراکینِ محفل کو سالگرہ کی مبارک باد۔:) اس پیغام کے لیے تعاون کیا ہے، فسانہء آزاد پبلشرز نے۔
 

یاز

محفلین
لیپرڈ کوریئر سروس کی جانب سے بھی سب کو سالگرہ مبارک۔
ان کا کہنا ہے کہ "ہر وقت، بروقت"
 

یاز

محفلین
اوساکا بیٹری والوں کی جانب سے بھی سب کو سالگرہ مبارک۔ ان کا پیغام یہ ہے کہ
یاد رکھ کاکا
بیٹری صرف اوساکا
 

یاز

محفلین
آغا وقار صاحب کی جانب سے بھی سب کو سالگرہ مبارک۔
ان کا کہنا ہے کہ جلد پانی سے چلنے والا عروض انجن بنایا جائے گا۔
 
پطرس بخاری کی سائیکل اور انور مسعود کی بنیان کی جانب سے تمام محفلین کو تیرھویں سالگرہ مبارک۔
ان کا پیغام ہے کہ اپنی اذیت اور ہزیمت برداشت کر کے دوسروں کو ہنساتے رہو۔
 

یاز

محفلین
جنابِ شاہد آفریدی کی جانب سے بھی سب کو سالگرہ مبارک، اس پیغام کے ساتھ کہ
"جلدی جاؤ اور جلدی آؤ"۔
 
کسی ارتضیٰ رباب کے پی اے کی جانب سے یہ انگریزی نما زبان میں پیغام ہے جو ٹھیک سے پڑھا نہیں جا رہا، لکھا ہے، "اردو محفل کو یور ائیرس کمپلیٹ کرنے پر مینی مینی مبارک آفٹر!" :) :) :)
 

یاز

محفلین
موسفیل بنانے والوں کی جانب سے سب کو سالگرہ مبارک۔ فرماتے ہیں کہ
مچھر آپ سے دور
رہنے پر مجبور
 

لاریب مرزا

محفلین
Picasso بال پوائنٹ بنانے والوں کی جانب سے خصوصی طور پر ہادیہ بہنا کو محفل کی تیرہویں سالگرہ مبارک۔ آج آپ کا آخری پیپر ہے۔ دعا ہے کہ آپ کی بال پوائنٹ چلتی جائے، چلتی جائے۔ اس کی سیاہی ختم نہ ہونے پائے۔ اچھا اچھا پیپر دینے کے بعد خوشی کے اظہار کے طور پہ ٹِک ٹِک ٹِک کرنے کا مفت میں انتظام ہے۔ :)
 
Top