تیرہویں سالگرہ ڈاکیا ڈاک لایا

پرانی چوبی الماری پر رکھی برسوں سے غیر مستعمل گرد آلود چائے دانی میں جمی تلچھٹ کی جانب سے محفل کے برسہا برس سلامت رہنے کی نیک تمنائیں! :) :) :)
 
گذشتہ پچیس سال سے بچوں کے مسلسل ستم سہنے کے باوجود بیک وقت کرسی، میز اور پائیدان کا کام سر انجام دینے والے پلاسٹک کے ڈھیٹ سٹول کی جانب سے محفلین کو تیرھویں سالگرہ مبارک
ان کا پیغام ہے کہ
تمام تر مصائب کے باوجود استقامت سے اپنا کام کرتے رہیں۔
 
ہر لحظہ فنا ہونے والے، ہر گھڑی موت کی عمیق اور اندھی غاروں میں اترنے والے اور حسبِ مصداق "ہم تو ڈوبیں گے صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے" میرے بیلنس کا بیڑہ غرق اور تیا پانچہ کرنے والے
موبائل ڈیٹا
کی جانب سے محفلین کو تیرھویں سالگرہ مبارک ہو! :)
جس کا پیغام ہے کہ:
نہ خود جیو اور نہ کسی کو جینے دو!
 

لاریب مرزا

محفلین
گولڈ لیف بنانے والوں کی جانب سے وارث بھائی۔۔۔ اوہ ہمارا مطلب ہے کہ تمام محفلین جو دوسروں کو ناگواری سے ناک پہ دوپٹہ رکھوانے کے شوقین ہیں ان کو اردو محفل کی تیرہویں سالگرہ مبارک!! کش لگاتے رہیں!! :)
 
سکیننگ الیکٹرون مائیکروسکوپ کی جانب سے فوکس کرتے ہوئے اہلیانِ محفل کو اردو محفل کی سالگرہ کی خوشیاں مبارک!

جس کا پیغام ہے، '' اردو محفل، تمہی تو ہو! '
 
ہمارے ٹیبل ٹینس کے برسوں پرانے ریکٹس کی جانب سے اردو محفل کو سالگرہ مبارک!

جن کا کہنا ہے: 'پِنگ پانگ نہ کِیا ؛تَو پھر کیا جِیا! '
 
ہمارے ٹیبل ٹینس کے برسوں پرانے ریکٹس کی جانب سے اردو محفل کو سالگرہ مبارک!

جن کا کہنا ہے: 'پِنگ پانگ نہ کِیا ؛تَو پھر کیا جِیا! '
ہمارے سٹور میں پڑے، پانی سے پھولے اور دیمک کے چاٹے ٹیبل ٹینس کے ٹیبل کی جانب سے بھی تیرھویں سالگرہ مبارک ہو۔
ان کا پیغام ہے کہ
اپنا حصے کا کام دلجمعی سے کرتے رہو، اس سے پہلے کہ ناکارہ ہو جاؤ۔
 
سالخوردہ برگد کے پیڑ کی شاخ پر بیٹھے عالمی سیاست و ملکی معیشت کی پیچیدگیوں میں مستغرق گدھ کی جانب سے "دھت ترے کی" کہہ کر اڑنے سے ٹھیک پہلے نوید صبح نو بنام اہل محفل! :) :) :)
 

فرقان احمد

محفلین
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فاضل ممبران کی جانب سے تمام اراکینِ محفل کو سالگرہ مبارک۔ الیکشن کمیشن کا پیغام ہے، ووٹ نہ ڈالنا یارو، پچھتاؤ گے ساری لائف۔ :)
 
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فاضل ممبران کی جانب سے تمام اراکینِ محفل کو سالگرہ مبارک۔ الیکشن کمیشن کا پیغام ہے، ووٹ نہ ڈالنا یارو، پچھتاؤ گے ساری لائف۔ :)
اگر الیکشن کمیشن بھی یہ پیغام دینے لگا ہے تو پھر مطلب یہ ہے کہ زحمت نہ کرو، ہم نے فیصلہ کر لیا ہے۔ :p
 
Top