ڈاکیومینٹری ویڈیو کس طرح بنائی جائے۔۔۔

اسد

محفلین
پروجیکٹ تعلیمی ہے، کسی بھی مقابلے کا حصہ نہیں ہے سمیسٹر پروجیکٹ ہے، بجٹ تو صفر ہی ہے۔۔۔ میرے پاس کوئی بھی پروفیشنیل آلات نہیں ہیں۔۔۔ ونڈوز مووی میکر ڈانلوڈ کرنے کی بہت کوشش کی ہے میک پر تو نہیں ہورہا۔۔۔ یا تو مجھے کوئی ایسا سوفٹوئیر مل جائے تو میک پر انسٹال ہوجائے یا پھر میں ڈیسک ٹاپ پر ہی کام کرلوں۔۔۔ لنک میں نے دیکھ لئے ہیں۔۔۔ ۔
اگر آسان سوفٹویئر استعمال کرنا ہے تو ایپل کا آئی مووی استعمال کریں، یہ آپ کے میک کے ساتھ ہی آیا ہو گا۔ اگر انسٹال نہیں ہے تو دوسری ڈی وی ڈی سے انسٹال کر لیں، غالباً آئی لائف کا حصہ ہوتا ہے۔
آپ زیادہ توجہ مواد جمع کرنے پر دیں۔ کم از کم اتنا مواد آپ کے پاس موجود ہونا چاہئیے کہ آپ چند منٹ کی ایک فرضی (mock) ڈوکیومنٹری بنا سکیں، اس کے بعد اس مواد کو استعمال کرتے ہوئے سوفٹویئر چنیں۔
تعلیمی پروجیکٹ بھی مقابلے کا حصہ ہوتے ہیں اور آپ کا مقصد دوسروں سے بہتر گریڈ حاصل کرنا ہوتا ہے، کیا ایسا نہیں ہے؟ کام سرانجام دینے کے دو طریقے ہوتے ہیں، پیسہ خرچ کر کے یا محنت کر کے، صفر بجٹ کے ساتھ آپ مکمل طور پر محنت کریں گی۔ پروفیشنل آلات کی ضرورت نہیں ہوتی، لیکن معلوم ہونا چاہئیے کہ کیا آلات استعمال ہوں گے۔ اگر سو روپیے والے ہیڈفونز کا مائیکروفون استعمال کر کے آواز ریکورڈ کی جائے اور ویب کیم سے ویڈیو بنائی جائے تو پروفیشنل سوفٹویئر بھی انہیں بہت بہتر نہیں بنا سکتا۔
 
اس کے لئے آپ کسی پرودکشن ہاوس کا بھی سہارا لیا جا سکتا ہے ۔لیکن یہ ڈیپنڈ کرتا ہے کہ آپ اور آپ کے گروپ میں شامل افراد کے اوپر اور یہ اسی وقت ممکن ہو سکے گا جب گروپ والے کچھ خرچ کرنے کے موڈ میں ہونگے ۔ واقعی اگر بالکل صفر بجٹ ہے تو بہت مشکل ہوگا اس لئے کہ یہ فن ایسا ہے جس میں خرچ کافی آتا ہے اگر آپ صرف آواز ریکارڈ کرنے کے لئے کسی پروڈکشن ہاوس جاتی ہیں تو وہ وقت کے حساب سے آپ سے چارج طلب کرے گا تو اس کے لئے بہتر ہے کہ آپ پہلے سے مکمل تیاری کرکے جائیں ۔اگر پروڈکشن ہاوس نہیں جانا چاہتی یا بجٹ اس کی اجازت نہیں دیتا تو خود سے بھی ریکارڈ کر سکتی ہیں آواز لیکن فیتھ فلی آواز ریکارڈ ہو اس کے لئے بہت احتیاط سے کام لینا ہوگا اور پھر صرف آواز کیسے ریکارڈ کریں اس پر کافی بات ہو سکتی ہے ۔یہاں مسئلہ صرف آواز کا ہی نہیں ہے ۔کیمرا ، شوٹنگ ،کس کس سے انٹریو کرنا ہے ، جو تصاویر اور گراف آپ بنائیں گے اس کی اسکیننگ ،سب کو ایک جگہ اکٹھا کرنا یہ سب الگ مسائل ہیں اور سب پر باری باری گفتگو کی جا سکتی ہے ۔ ہم لوگ گروپ میں تو سارا کام باٹ لیتے تھے ۔مثلا کسی نے اسکرپٹ کی ،کسی نے ایڈیٹنگ ،کسی نے ریسرچ ،کسی نے شوٹنگ ،کسی نے ساونڈ ،کسی نے اسٹوری بورڈ ،کسی نے لائٹنگ واضح رہے کہ ان تمام کی اپنی الگ الگ تیکنک ہے ۔
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
سب سے آسان تو یہی ہے کہ پاور پوائنٹ میں بنا لیں، وہاں مووی کے طور پر ایکسپورٹ کرنے کا آپشن ہوتا ہے
تاہم پہلے یہ معلوم کرنا ضروری ہے کہ ان پٹ کیا اور کتنی ہوگی
ملائکہ سمارٹ ڈرا بھی ہے۔۔۔ لیکن پاور پوائنٹ والا حل سب سے آسان ہے۔۔۔
 
نایاب

لائبریرین
اک کیمرے والا فون جس میں ساونڈ ریکارڈ کی سہولت موجود ہو ۔
ڈیسک ٹاپ جس میں ونڈوز انسٹال ہو ۔
اک ایسا کمرہ جہاں شور کم سے کم ہو ۔ اور خوب روشن ہو ۔
توجہ اور محنت کے بل پر ایسی ڈاکومنٹری بن سکتی ہے ۔ جس کی پروفیشنلز بھی تعریف کریں ۔
ان شاءاللہ
 
قیصرانی

لائبریرین
اس کے علاوہ آپ اپنی ان پٹس کے بارے، کیا ہارڈ وئیر آپ کے پاس پہلے سے موجود ہے، کیا سافٹ وئیر موجود ہے، آپ انہیں کتنا جانتی ہیں، بتا دیں تو پھر آگے کا کام آسان ہو جائے گا :)
یاد رہے کہ یہ مووی بنانا سب سے آخری مرحلہ ہے۔ باقی سارا کام آپ نے خود کر لینا ہے، تبھی جا کر مووی بنے گی
 
مجھے اپنے ایک پروجیکٹ کے لئے ڈکیومینٹری ویڈیو بنانی ہے تصاویر اور چارٹ اور اسٹیٹیکل فیگریز استعمال کرکے مجھے اب بتائیں کہ کیسے بنائی جائے گی کونسا سافٹ ویئر استعمال ہوگا۔۔۔ وغیرہ وغیرہ ۔۔۔

امجد میانداد نیرنگ خیال قیصرانی محمدعلم اللہ اصلاحی اور جسے بھی پتہ ہو

ایک طریقہ تو یہی ہے کہ ایم ایس پاور پوائنٹ سے بہت اچھی کلر اسکیم اور اچھی اچھی ٹرانزیشنز اور اینیمیشنز استعمال کرتے ہوئے مطلوبہ وقت کے جتنا طویل "اچھا" سا سلائڈ شو بنا کر ویڈیو کے طور پر سیو کر لیں اور پھر ونڈوز موی میکر میں اس پر مزید سپلِٹ کرکے اور وائس اوور یعنی آواز، میوزک اور ٹیکسٹ کا اضافہ کر کے سیو کر لیں۔

دوسرا طریقہ (Aurora 3D Interactive Presentation) ایک بہت اچھا سوفٹ وئیر ہے جس میں 3ڈی پریزنٹیشنز بنائی جا سکتی ہیں۔

تیسرا طریقہ جو میرے خیال میں بہت اچھا اور سہل بھی ہے وہ ہے (پاور ڈائریکٹر ویڈیو ایڈیٹر) کا استعمال کرتے ہوئے، ٹیکسٹ، تصاویر، ساؤنڈ اور کلپس وغیرہ کا استعمال کرتے ہوئے ایک اچھی سی ویڈیو بنائی جا سکتی ہے۔ اس میں بس ایک ہی مضائقہ ہے کہ سوفٹ وئیر کا سائز 1.2 سے 2 جی بی تک کا ہے۔
 
ملائکہ

محفلین
اتنی ساری ڈیٹیل مل گئی کہ میں خود کنفیوز ہوگئی۔۔۔:p خیر میں نے ونڈوز مووی میکر ڈاؤنلوڈ کیا ہے اس میں سے بنانے کی کوشش کرونگی۔۔۔ ابھی اور بھی بہت اسائمنٹ ہیں وہ پہلے مکمل کرلوں یہ کام میں چھٹیوں میں بھی کرونگی ۔۔۔۔ ابھی تو کچھ نہیں آتا نا مجھے آہستہ آہستہ سیکھوں گی یہ۔۔۔۔:idontknow::whistle:
 
نایاب

لائبریرین
اتنی ساری ڈیٹیل مل گئی کہ میں خود کنفیوز ہوگئی۔۔۔ :p خیر میں نے ونڈوز مووی میکر ڈاؤنلوڈ کیا ہے اس میں سے بنانے کی کوشش کرونگی۔۔۔ ابھی اور بھی بہت اسائمنٹ ہیں وہ پہلے مکمل کرلوں یہ کام میں چھٹیوں میں بھی کرونگی ۔۔۔ ۔ ابھی تو کچھ نہیں آتا نا مجھے آہستہ آہستہ سیکھوں گی یہ۔۔۔ ۔:idontknow::whistle:
بٹیا جی بہت دعائیں
بلاشک جو سیکھنے میں شرم نہیں کرتے ۔ اور کامیابی کے یقین کے ساتھ کوشش کرتے ہیں ۔ اللہ تعالی کامیابی کو ان کا نصیب کر دیتا ہے ۔
 
نکتہ ور

محفلین
اتنی ساری ڈیٹیل مل گئی کہ میں خود کنفیوز ہوگئی۔۔۔ :p خیر میں نے ونڈوز مووی میکر ڈاؤنلوڈ کیا ہے اس میں سے بنانے کی کوشش کرونگی۔۔۔ ابھی اور بھی بہت اسائمنٹ ہیں وہ پہلے مکمل کرلوں یہ کام میں چھٹیوں میں بھی کرونگی ۔۔۔ ۔ ابھی تو کچھ نہیں آتا نا مجھے آہستہ آہستہ سیکھوں گی یہ۔۔۔ ۔:idontknow::whistle:
اردو محفل تیرا شکریہ:clap::applause:
 
ملائکہ

محفلین
بہت آسان ہے بٹیا
پانچ سات تصاویر لیں اور مووی میکر اوپن کر کے اس میں درج ذیل تصاویر کی مدد سے کوشش کریں ۔
ان شاءاللہ با آسانی سمجھ جائیں گی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
2bbcwj.jpg

xmjvyu.jpg

2z4g0mx.jpg

2jb6wdd.jpg

r9mjvo.jpg

اگر یہاں تک کامیاب ہو جائیں گی تو ان شاءاللہ بہترین ڈاکومینٹری بنا لیں گی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
بہت دعائیں
سٹوری بورڈ میں ڈالتی ہوں اور جب پلے کرتی ہوں تو سب بلیک ہے آواز تو آرہی ہے پر کچھ نظر نہیں آرہا :-(
 
نایاب

لائبریرین
سٹوری بورڈ میں ڈالتی ہوں اور جب پلے کرتی ہوں تو سب بلیک ہے آواز تو آرہی ہے پر کچھ نظر نہیں آرہا :-(
بٹیا جی کیا یہ ممکن ہے کہ آپ جو امیجز سٹوری بورڈ میں ڈالتی ہیں ۔ ان میں سے دو تین یا اس دھاگفے پر شریک کر لیں یا مجھے ذاتی میں بھیج دیں ۔
بلیک نہیں ہونا چاہیئے ۔۔۔۔۔ امیجز کس فارمیٹ میں ہیں ۔۔۔۔؟
 
arifkarim

معطل
سٹوری بورڈ میں ڈالتی ہوں اور جب پلے کرتی ہوں تو سب بلیک ہے آواز تو آرہی ہے پر کچھ نظر نہیں آرہا :-(

ّیہ اسلئے کہ ونڈوز مووی میکر ایک بیکار پروگرام ہے۔ یہ تمام ویڈیو فارمیٹس کو چلا نہیں سکتا۔ میں اور میری بہن اپنےاسکول اور کالج کے زمانہ میں کئی ڈاکومنٹریز بنا چکے ہیں۔ اور سب میں بہت اچھے گریڈز بھی حاصل کئے ہیں۔ ہماری ریسرچ کے مطابق ڈاکومنٹری بنانے کا بہترین پروگرام سونی ویگاس ہے:
http://www.sonycreativesoftware.com/download/trials/vegaspro

یہ پروگرام تصاویر، ویڈیو کلپس، آڈیو الغرض ہر طرح کے کمپیوٹر ایفکٹکس باآسانی رینڈر کر سکتا ہے۔ اور کمزور کمپیوٹر پر زیادہ بوجھ بھی نہیں بنتا۔ اسکے ایڈیٹنگ ٹولز اور ویڈیو کٹنگ وغیرہ فریم بائی فریم ہوتے ہیں ، یوں کسی بھی ڈاکومنٹری پر 100 فیصد کنٹرول حاصل ہو جاتا ہے۔
سونی ویگاس کے انٹرنیٹ پر لاتعداد ٹیوٹوریلز بھی موجود ہیں اور اسکو سمجھنا نہایت آسان ہے:

میں آپکو گیرینٹی دیتا ہوں کہ سونی ویگاس سے آسان ڈاکومنٹری میکر آپکو کہیں اور نہیں ملے گا۔ آپکے کئی دنوں کی محنت بچے گی۔
 
ملائکہ

محفلین
بٹیا جی کیا یہ ممکن ہے کہ آپ جو امیجز سٹوری بورڈ میں ڈالتی ہیں ۔ ان میں سے دو تین یا اس دھاگفے پر شریک کر لیں یا مجھے ذاتی میں بھیج دیں ۔
بلیک نہیں ہونا چاہیئے ۔۔۔ ۔۔ امیجز کس فارمیٹ میں ہیں ۔۔۔ ۔؟
ّیہ اسلئے کہ ونڈوز مووی میکر ایک بیکار پروگرام ہے۔ یہ تمام ویڈیو فارمیٹس کو چلا نہیں سکتا۔ میں اور میری بہن اپنےاسکول اور کالج کے زمانہ میں کئی ڈاکومنٹریز بنا چکے ہیں۔ اور سب میں بہت اچھے گریڈز بھی حاصل کئے ہیں۔ ہماری ریسرچ کے مطابق ڈاکومنٹری بنانے کا بہترین پروگرام سونی ویگاس ہے:
http://www.sonycreativesoftware.com/download/trials/vegaspro

یہ پروگرام تصاویر، ویڈیو کلپس، آڈیو الغرض ہر طرح کے کمپیوٹر ایفکٹکس باآسانی رینڈر کر سکتا ہے۔ اور کمزور کمپیوٹر پر زیادہ بوجھ بھی نہیں بنتا۔ اسکے ایڈیٹنگ ٹولز اور ویڈیو کٹنگ وغیرہ فریم بائی فریم ہوتے ہیں ، یوں کسی بھی ڈاکومنٹری پر 100 فیصد کنٹرول حاصل ہو جاتا ہے۔
سونی ویگاس کے انٹرنیٹ پر لاتعداد ٹیوٹوریلز بھی موجود ہیں اور اسکو سمجھنا نہایت آسان ہے:

میں آپکو گیرینٹی دیتا ہوں کہ سونی ویگاس سے آسان ڈاکومنٹری میکر آپکو کہیں اور نہیں ملے گا۔ آپکے کئی دنوں کی محنت بچے گی۔
میں نے ونڈو ایسینشیل سے دوبارہ ڈاونلوڈ کیا تو ہوگیا۔۔ ویسے جو عارف بھائی نے بتایا ہے سافٹ وئیر وہ مجھے کافی اچھا لگ رہا ہے وہ بھی ڈانلوڈ کرلیتی ہوں ۔۔۔ بہت شکریہ :) ابھی میں تنگ کرتی رہوں گی :p
 
ہم موجود ہیں لیکن شرط وہی ہے کہ ڈاکومنٹری کی ایک اسکریننگ ہمیں بھی یہاں دکھانی ہوگی! :D
 
Top