میں نے
دو منٹ کی ایک ویڈیو ڈب کر کے اپلوڈ کر دی ہے۔ اس میں انگلش اور اردو آڈیو اور انگلش سب-ٹائٹل موجود ہیں۔
طریقہ:
میں نے ایک ویڈیو فائل (jews1.mp4) لی، اس میں دو سٹریمز تھیں، ویڈیو سٹریم avc تھی اور آڈیو سٹریم aac تھی۔ میں نے MKV-toolnix سے فائل میں سے آڈیو سٹریم نکالی اور jews1.mka میں محفوظ کی۔
پھر اسے mp3 میں تبدیل کر کے jews.mp3 میں محفوظ کیا۔ اس کام کے لئے آپ Format Factory یا کوئی اور کنورژن ٹول استعمال کر سکتے ہیں۔ یا
http://www.convertfiles.com/convert/audio/MKA-to-MP3.html سے آنلائن کنورٹ کر سکتے ہیں۔
اب jews.mp3 کو Audacity میں کھولا اور اس میں انگلش فقرہ سلیکٹ کیا اور اس کا اردو ترجمہ ریکارڈ کیا۔ پھر انگلش سلیکشن کو خاموش (Silence) کر دیا۔ اسی طرح یہ عمل ہر انگلش فقرے پر دہرایا اور آخر میں اس کو mp3 فائل jews1.mp3 میں محفوظ کر لیا۔
اصل آڈیو:
ڈبنگ کے بعد، نیچے ہر اردو فقرہ علیحدہ ٹریک میں نظر آ رہا ہے:
MKV-toolnix میں اصل ویڈیو jews1.mp4، نئی اردو آڈیو jews1.mp3 اور انگلش سب ٹائٹل فائل jews1.srt کو مرج کر کے jews1.mkv فائل میں محفوظ کیا۔ تمام آڈیو اور سب-ٹائٹل ٹریکس زبان چنی۔