ڈبنگ

اسد

محفلین
پہلی ویڈیو میں تو کچھ نہیں دیا تھا میں نے؟ اگر وہ ہو سکتی ہے تو یہ بھی ہو جانی چاہیئے؟
میں نے جو ویڈیو ڈب کی ہے وہ Abba Eban کی ڈوکیومنٹری Heritage, Civilization and the Jews کا آغاز ہے، اس کی srt فائل موجود تھی، میں نے اردو ترجمہ کر کے ڈبنگ کر دی۔

srt فائل سے نہ صرف ترجمہ کرنے میں آسانی ہوتی ہے بلکہ ڈبنگ کے دوران اس جگہ آسانی سے پہنچ جاتے ہیں جہاں اردو ترجمہ ریکارڈ کرنا ہوتا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ srt فائل میں انگلش متن کے ساتھ وقت بھی دیا ہوتا ہے۔
 

arifkarim

معطل
کوئی خلیل صاحب کو ٹیگ کرے گا تاکہ وہ اپنا سوال کر پایں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟÷
محمد خلیل الرحمٰن
میں نے جو ویڈیو ڈب کی ہے وہ Abba Eban کی ڈوکیومنٹری Heritage, Civilization and the Jews کا آغاز ہے، اس کی srt فائل موجود تھی، میں نے اردو ترجمہ کر کے ڈبنگ کر دی۔
یہ کہاں سے ملے گی؟
 

عزیزامین

محفلین
میں نے دو منٹ کی ایک ویڈیو ڈب کر کے اپلوڈ کر دی ہے۔ اس میں انگلش اور اردو آڈیو اور انگلش سب-ٹائٹل موجود ہیں۔

طریقہ:

میں نے ایک ویڈیو فائل (jews1.mp4) لی، اس میں دو سٹریمز تھیں، ویڈیو سٹریم avc تھی اور آڈیو سٹریم aac تھی۔ میں نے MKV-toolnix سے فائل میں سے آڈیو سٹریم نکالی اور jews1.mka میں محفوظ کی۔

پھر اسے mp3 میں تبدیل کر کے jews.mp3 میں محفوظ کیا۔ اس کام کے لئے آپ Format Factory یا کوئی اور کنورژن ٹول استعمال کر سکتے ہیں۔ یا http://www.convertfiles.com/convert/audio/MKA-to-MP3.html سے آنلائن کنورٹ کر سکتے ہیں۔

اب jews.mp3 کو Audacity میں کھولا اور اس میں انگلش فقرہ سلیکٹ کیا اور اس کا اردو ترجمہ ریکارڈ کیا۔ پھر انگلش سلیکشن کو خاموش (Silence) کر دیا۔ اسی طرح یہ عمل ہر انگلش فقرے پر دہرایا اور آخر میں اس کو mp3 فائل jews1.mp3 میں محفوظ کر لیا۔

اصل آڈیو:
audacity0.png


ڈبنگ کے بعد، نیچے ہر اردو فقرہ علیحدہ ٹریک میں نظر آ رہا ہے:
audacity1.png


MKV-toolnix میں اصل ویڈیو jews1.mp4، نئی اردو آڈیو jews1.mp3 اور انگلش سب ٹائٹل فائل jews1.srt کو مرج کر کے jews1.mkv فائل میں محفوظ کیا۔ تمام آڈیو اور سب-ٹائٹل ٹریکس زبان چنی۔
mkvmerge-1.png
عارف کریم صاحب یہاں ہے ویڈیو
 
عزیزامین بھائی ذرا آہستہ!

کمپیوٹر پر اردو لکھنا، ویڈیو پر اردو سب ٹائٹل لگانا، ویڈیو میں اپنی آواز میں کمنٹری لگانا اور کسی دوسری زبان کی ویڈیو کو اردو مین ڈب کرنا یہ سارے کام پرفیشنلز کے لیے اس قدر معمولی ہیں کہ وہ اس کا تذکرہ کرنا بھی نہیں چاہتے۔ادھر ہم مبتدیوں کے لیے یہ کام اس قدر مشکل ہیں کہ ہم ان کی جانب متوجہ ہونے میں بھی گھبراہٹ محسوس کرتے ہیں۔

دیگر محفلین ڈاٹ ایس آر ٹی فائل کا تذکرہ کررہے تھے تو ہمیں یوں محسوس ہوا گویا یہ کام ناممکن ہے۔ نہ نو من تیل ہوگا ، نہ رادھا ناچے گی۔ پہلے ہم کسی بھی ویڈیو کو اردو مین ڈب کرنے کے لیے اس کی ایسی فائل ڈھونڈیں جس میں آڈیو کا علیحدہ ٹریک موجود ہو۔ ناممکن۔ لیکن آپ ہی کے توجہ دلانے پر ہم نے ونڈوز مووی میکر کی طرف توجہ کی، کہ مبتدیوں کے لیے بہترین سوفٹ ویر ہے، تو اندازہ ہوا کہ اس میں یہ سہولت بھی موجود ہے کہ ایم پی فور ویڈیو کی اپنی آواز کو میوٹ کرکے ایک دوسری آواز اس میں ڈال دی جائے۔

ہنسیے نہیں! ہم کوئی ایسی بات نہیں کررہے جو پہلے ناممکن تھی اور اب ہم نے اسے حاصل کرلیا ہو۔ مائکرو سافٹ کے تمام سوفٹ ویر ہم جیسے مبتدیوں کے لیے ہی ہیں۔ ہم نے کئی مرتبہ ڈیزائننگ کے بہترین سوفٹ ویر ڈاؤن لوڈ کیے اور انہیں تکتے رہے کہ ان کا استعمال اور ان پر دسترس ہم جیسوں کے لیے کارِ دارد۔ پھر دُرِ شہوار بٹیا نے ہمیں سمجھایا کہ ہمارے لیے تصویر بنانے اور اس پر اردو لکھنے کے لیے مائکرو سوفٹ پارو پوائنٹ سب سے بہتر اور سب سے آسان ہوگا۔

خوش رہیے
 

عزیزامین

محفلین
میں تو آپ سے بھی سو قدم پیچھے ہو ں آپ نے تو دو کام کر لیے جو پیچھلے آٹھ سال سے میرا خواب تھے میں نے نایاب کی یونیورسٹی سے ویڈیو ایڈیٹینگ کی کلاس لیں تھیں کچھ دن میں وہاں سے بھاگ آیا ۔اردو محفل میں آپ میرے آیئڈیل ہو
 
Top