تعارف ڈبویا مجھ کو ہونے نے۔۔۔۔

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میں نے پھر ٹھیک ہی کہا تھا کہ سیکھنے کا موقع ملے گا ۔ :praying:
بالکل بالکل ایسا ہی ہے۔
ہم تین سال پہلے ایسا ہی موقع تلاش کر نے محفل پہ آئے تھے کہ اردو لکھنے پڑھنے بولنے میں روانی آ جائے مگر سب غلطیوں کو نظر انداز کیے منہ پھیر کر چل دیتے ہیں۔ اب تو جیسے دل کی مراد پوری ہو گئی۔ سیکھنے کا موقع مل ہی گیا۔
 
ظفری

آپ کو تین سال ہوگئے پتا ہی نہیں چلا ۔۔۔۔۔ :idontknow:
ویسے میں نے بھی یہاں بہت کچھ سیکھا ہے ۔ اردو لکھنے پڑھنے کے علاوہ بھی ۔۔۔۔ :)
 
آپ کون سا حاضر رہتے ہیں جو پتہ چلتا۔ پتہ تو روفی بھیا جیسے بھائیوں کو خوب چلا ہے۔
اور کیا کچھ سیکھا؟
 
پہلے کی بات اور تھی ۔ اب موکلوں کی طرح حاضری لگاتے ہوئے اچھا نہیں لگتا ۔ :praying:
سب کچھ ہی سیکھا ۔ بس اب ہوشیاری سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں ۔
 
سب سے پہلے سیکھنے والا کام آخر میں کیوں؟
اور یہ موءکل کون سا والا ہے۔۔ وہی جو ہم سمجھ رہے ہیں ؟
 
یہ بات دیر سے سمجھ آئی کہ یہ کام بہت پہلے سیکھنا چاہیئے تھا ۔ خیر دیرپھر بھی نہیں ہوئی کہ زندگی کے کچھ اور، بے ترتیب سال باقی ہیں ۔
میری مراد موکل سے ہی ہے ۔ آپ کون سا موکل سمجھ رہیں ہیں ۔ ؟ :idontknow:
 
نہیں پھر جن بھوتوں کی باتیں شروع ہو جائیں گی اگر ہم نے موءکل بارے کچھ بولا۔
 
رضوان راز

محفلین
بالکل بالکل ایسا ہی ہے۔
ہم تین سال پہلے ایسا ہی موقع تلاش کر نے محفل پہ آئے تھے کہ اردو لکھنے پڑھنے بولنے میں روانی آ جائے مگر سب غلطیوں کو نظر انداز کیے منہ پھیر کر چل دیتے ہیں۔ اب تو جیسے دل کی مراد پوری ہو گئی۔ سیکھنے کا موقع مل ہی گیا۔
صاحبو! معاملہ یہ ہے کہ کانوں نے کوئی غلط لفظ یا تلفظ سنا وہیں زبان کھجلائی اور تصحیح کر دی۔ آنکھوں نے کچھ غلط لکھا دیکھا اور ہاتھوں کو تحریک ہوئی اسی وقت درست لکھ دیا یا ٹائپ کر دیا۔
اس عادت نے بہت سے مہربان اور دوست دور کردیے۔ بہت سے لوگ ناراض ہوئے اور کچھ نے تو ہمارے ان خصائص کی بناء پر ہمیں خسیس قرار دیا۔
سو یہ آسان کام یوں کڈھب ہو جاتا ہے۔ اس کے مقابلے میں غلطیاں نظر انداز کرنا اور منہ پھیر کر چل دینا آسان معلوم ہوتا ہے۔
 
Top