ڈرائیونگ تکنیک اور سٹائل

زیک

مسافر
ہر ایک کا ڈرائیو کرنے کا اپنا طریقہ ہوتا ہے۔ سوچا اس موضوع پر لڑی بنائی جائے کہ آپ کی ڈرائیونگ تکنیک اور سٹائل کیسا ہے اور کس وجہ سے ہے۔

چلیں شروع کرتے ہیں اس سوال سے کہ آپ سٹیئرنگ ویل کس طرح اور کس اینگل پر پکڑتے ہیں۔
 

فاتح

لائبریرین
ہاتھ تقریباً جھولی میں رکھ کے انگوٹھوں اور شہادت کی انگلیوں کے درمیان 8 -4 پوزیشن پر سیڑنگ وہیل ہوتا ہے اور کبھی کبھی گھٹنوں سے بھی سٹیرنگ وہیل قابو کرنے اور گاڑی موڑنے کا کام لے لیتا ہوں۔
 

زیک

مسافر
ہاتھ 3 اور 9 کی پوزیشن پر رکھ کر سٹیئرنگ ویل پکڑتا ہوں اور انگلیاں پیچھے سے گیئر بدلنے کے پیڈلز پر ہوتی ہیں
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
میں نے آج تک صرف آٹو میٹک گاڑی چلائی ہے اور دوسری چلانی بھی نہیں آتی۔ سو عموما سٹیرنگ ویل پر 10بج کر 10 منٹ والی پوزیشن پر ہاتھ ہوتے ہیں۔ اکیلا ہوں تو پھر ایک ہاتھ یعنی بائیں سے سٹیرنگ کنڑول کرتا ہوں کہ دائیں ہاتھ میں سگریٹ ہوتا ہے۔

صبح اگر بچے اسکول سے لیٹ ہو رہے ہوں تو پھر "رَف" ڈرائیونگ بھی کرتا ہوں ورنہ عموما نارمل اسپیڈ پر۔بقول ہماری بیگم صاحبہ کے، گاڑی چلانے کے انداز سے کسی شخص کے کردار پر واضح روشنی پڑتی ہے سو اپنے آپ کو "نیک کردار" ثابت کرنے کے لیے "شریفانہ" طریقے سے گاڑی چلاتا ہوں :)
 
ہاتھ 3 اور 9 کی پوزیشن پر رکھ کر ہینڈل پکڑتا ہوں ۔انگلیاں پیچھے سے ہینڈ بریک اورکلچ کے لیورز پر ہوتی ہیں۔گاڑی پرفری اسٹائل میں بیٹھتا ہوں۔دوران ڈرائیونگ لازمی پان سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔ٹریفک کی رفتار کو مدنظر رکھتے ہوئے گاڑی ڈرائیو کرتا ہوں۔​
 
آخری تدوین:
دائیں ہاتھ سے وہیل پکڑتا ہوں بایاں عموما آرام ہی کرتا ہے سوائے اس کے کہ کسی کو ہارن دینا پڑجائے۔ اور نظر سپیڈو میٹر پر بھی رہتی ہے کہ کہیں سپیڈ لمٹ کراس نہ ہوجائے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
نارمل پوزیشن میں پونے تین پوزیشن اور لمبی سڑک ہو تو ساڑھے چھے (بلکہ سات پچیس) ۔
پونے تین والی پوزیشن میں محض بائیں ہاتھ کی چٹھی انگلی سے (یہاں ڈرائیونگ نشست بائیں طرف ہے) انڈیکیٹر دینے میں آسانی ہوتی ہے۔۔ورنہ گیئر میں بھی آسانی ہو لیکن گاڑی آٹو میٹک ہے اور گئیرلیور تو نیچے ہے۔
ہاتھ تقریباً جھولی میں رکھ کے انگوٹھوں اور شہادت کی انگلیوں کے درمیان 8 -4 پوزیشن پر سیڑنگ وہیل ہوتا ہے اور کبھی کبھی گھٹنوں سے بھی سٹیرنگ وہیل قابو کرنے اور گاڑی موڑنے کا کام لے لیتا ہوں۔
یہ تو آپ جیسے قدآور ہیکل والے لوگ کر سکتے ہیں ہم جیسے ٹھگنے ایسا بالکل نہیں کر سکتے ۔ :)
 

عباس اعوان

محفلین
دایاں ہاتھ ایکسلیٹر پر اور بایاں ہاتھ ریسٹ پوزیشن پر، صرف کلچ کے لیے استعمال کرتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔3۔9 کی پوزیشن۔
بائیں پاؤں سے گئیر تبدیلی اور دائیں پاؤں سے بریک۔
:)
 

محمدظہیر

محفلین
images
 

bilal260

محفلین
ہاں موٹر سائیکل چلاتا ہوں کبھی کبھار وہ بھی 3 اور 9 گھڑی کےمطابق دائیاں ہاتھ 3 اور بائیاں ہاتھ 9 پر ہوتا ہے۔
سادہ لفظوں میں دائیں ہاتھ دائیں ہینڈل پر اور بائیاں ہاتھ بائیں ہینڈل پر۔
 
انجانا جی نام آُپ کا انجانا ہے کام تسی جان وپہچان والے کردے او کیوں ؟؟ کوئی ذاتی دشمنی ہے منفی ریٹنگ دیتے ہیں یا پھر ہماری محبت کچھ بھولنے نہیں دیتی آپ کو ؟؟
 
Top