ڈسکہ سے ثنا نیوز کی خبر : پاکستان کے پہلے وزیراعظم کا یوم شہادت

سید زبیر

محفلین
518.gif

نہ جانے قران خوانی کس شہر میں اور کہا ں ہوگی ؟
اللہ مغفرت کرے اور درجات بلند فرمائے ایک سچے محب وطن پاکستانی تھے بلا شبہ اُنہوں نے تحریک پاکستان میں بہت قربانیاں دیں
 
سید زبیر

محفلین
پاکستان کو امریکی کی جھولی میں پھینکنے والی قربانی؟
اگر اُنہیں زندگی اجازت دیتی تو یقیناً وہ بھی اپنا قبلہ بدل لیتے ہیں جیسے ایوب خان نے 1965 کی جنگ کے بعد امریکہ کو اپنے مقام پر لے آئے تھے ۔ چین سے دوستی کی جو آج تک قائم ہے ۔
بہر حال یہ اُن کی سنگین غلطی تھی انسان ہی تھے ۔
لمحوں نے خطا کی تھی صدیوں نے سزا پائی

ہمیں اُن کی قربانیاں بھی دیکھنی چاہئیے
 
محمداحمد

لائبریرین
آمین۔۔۔۔!

ہمارے ٹی وی چینلز والوں کو یہ لوگ یاد نہیں آتے۔

گلوکار خاص طور پر پڑوسی ملک کے گلوکار اور اداکاروں کی تو ایک ایک بات یاد رہتی ہے اور اُن کا مرنا جینا انہیں بھلائے نہیں بھولتا ہے۔
 
arifkarim

معطل
محترم بھائی! ٹھیک ہے مانا ہر انسان سے کچھ غلطیاں ہوتی ہے، لیکن اس کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے جو اچھے کام کیے ان کو بھی یکسر فراموش کردیا جائے؟؟؟
کچھ غلطیاں؟ جناح کے سیکولر پاکستان کو کس طرح اسلامائز کیا گیا اور دستور پاکستان کا حصہ بنایا گیا جسکے بعد اقلیتوں کا تحریک پاکستان اور سیاست پاکستان سےہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوگیا، کیا یہ کچھ غلطی ہے؟
http://www.indianetzone.com/63/jogendra_nath_mandal.htm
http://en.wikipedia.org/wiki/Objectives_Resolution
 
عبد الرحمن

خیرعزیزم! کلیتہ تو یہ نہیں کہا جاسکتا کہ جناح مرحوم سیکولر پاکستان چاہتے تھے۔ دوسری بات یہ کہ جی ہاں! ان غلطیوں کو "کچھ غلطیوں" کا نام دیا جاسکتا ہے۔
 
arifkarim

معطل
خیرعزیزم! کلیتہ تو یہ نہیں کہا جاسکتا کہ جناح مرحوم سیکولر پاکستان چاہتے تھے۔ دوسری بات یہ کہ جی ہاں! ان غلطیوں کو "کچھ غلطیوں" کا نام دیا جاسکتا ہے۔
سیکولر نہ سہی لیکن اس قسم کااسلامی پاکستان بھی نہیں چاہتے تھے جہاں سیاست میں اونچے درجے کے اقتدار اور اختیار کسی غیر مسلم کو نہ دئے جائیں۔ یاد رہے کہ تحریک پاکستان اورقائد اعظم کی پہلی کابینہ میں اقلیت سیاست دان شامل تھے۔
 
پاکستان کا پہلا اور غالباً آخری وزیرِ اعظم جو وقتِ شہادت ایک پھٹی ہوئی بنیان زیبِ تن کیے ہوئے تھا، اور اس کا بینک بیلنس صفر تھا، ایک نواب زادہ!
سلام ہے اس شہید پر۔
 
مکرمی! ذاتی مکالمے میں کچھ گزارشات پیشِ خدمت ہیں۔
 
ظفری

لائبریرین
پاکستان کا پہلا اور غالباً آخری وزیرِ اعظم جو وقتِ شہادت ایک پھٹی ہوئی بنیان زیبِ تن کیے ہوئے تھا، اور اس کا بینک بیلنس صفر تھا، ایک نواب زادہ!
سلام ہے اس شہید پر۔
یہ دوسرا اور آخری مہلک وار تھا کہ پاکستان کی باگ ، عام عوام تک پہنچنےسے روکا جائے ۔ اس کے بعد پاکستان ہائی جیک ہوگیا پھر زمیندار ، جاگیرداراور آرمی اسٹیبلشمنٹ ، عوام کے پاکستان پر قابض ہوگئے ۔
 
آخری تدوین:
Top