ڈونلڈ ٹرمپ - امریکی ہیرو

امریکہ کا ائندہ صدر کون ہوگا؟

  • ڈونلڈ ٹرمپ

  • ہیلری کلنٹن

  • بن کارسن

  • جیب بش

  • ٹیڈ کروز

  • برنی سینڈرز

  • مارٹن او مالی

نتائج کی نمائش رائے دہی کے بعد ہی ممکن ہے۔
لیکن دوسری جانب دیکھا جائے تو ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت 25 فیصد پر رکی ہوئی نہیں ہے، اور اگر یہ حمایت 25 فیصد پر رکی رہتی ہے تب بھی وہ کئی پرائمریز جیت سکتے ہیں جسے وہ ایک انتخابی لہر کے طور پر اپنے حق میں استعمال کر سکتے ہیں۔ انھیں ابھی تک زیادہ رقم لگانے کی ضرورت نہیں پڑی ہے، تاہم انھوں نے ابتدائی ریاستوں میں اپنا انتخابی ڈھانچہ ضرور کھڑا کر لیا ہے۔

آنے والے دنوں میں اگر یورپ یا امریکہ میں پیرس یا کیلیفورنیا جیسے دہشتگردی کے واقعے کے امکانات جتنے زیادہ ہوں گے، اسی قدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطیبانہ بیانات کو تقویت ملے گی اور اُن قدامت پسند رائے دہندگان میں ان کی مقبولت میں اضافہ ہوگا جو پہلے ہی خاصے برھم دکھائی دیتے ہیں۔
قصہ مختصر یہ کہ اس بات کے امکانات بہت کم ہیں کہ ٹرمپ امریکہ کے صداتی انتخابات جیت جائیں لیکن یہ ناممکنات میں سے بھی نہیں ہے۔
http://www.bbc.com/urdu/world/2015/12/151211_trump_chances_sq

صاحب مضمون بس یہی کہتا رہا ہے اس میں کہ ٹرمپ نہیں جیتے گا مگر کیوں یہ نہیں بتلاتا
 
الیکشن مہم میں، مودی بھی پاکستان کے خلاف بڑی ہوائی فائرنگ کرتا تھا، لیکن جب وزیر اعظم کی سیٹ پر آ کر بیٹھا تو چودہ طبق روشن ہو گئے، کیونکہ ووٹ لینے کیلئے ہوائی فائرنگ کرنا آسان ہے لیکن عملی طور پر کچھ کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ یہی حال اس ٹرمپ کے ساتھ ہو گا۔ یہودیوں کو خوش کرنے کے لیے مسلمانوں کے خلاف بیان دینا آسان لیکن اُن کو عملی جامعہ پہنانا مشکل ہے۔
 
زیک

مسافر
یہودیوں کو خوش کرنے کے لیے مسلمانوں کے خلاف بیان دینا آسان لیکن اُن کو عملی جامعہ پہنانا مشکل ہے۔
یہ مسلمانوں میں کیا خناس ہے کہ تان یہودیوں پر ہی ٹوٹتی ہے؟

واضح رہے کہ امریکی مسلمان اور یہودی دونوں زیادہ تر ڈیموکریٹس کو ووٹ دیتے ہیں
 
زیک

مسافر
لیکن دوسری جانب دیکھا جائے تو ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت 25 فیصد پر رکی ہوئی نہیں ہے، اور اگر یہ حمایت 25 فیصد پر رکی رہتی ہے تب بھی وہ کئی پرائمریز جیت سکتے ہیں جسے وہ ایک انتخابی لہر کے طور پر اپنے حق میں استعمال کر سکتے ہیں۔ انھیں ابھی تک زیادہ رقم لگانے کی ضرورت نہیں پڑی ہے، تاہم انھوں نے ابتدائی ریاستوں میں اپنا انتخابی ڈھانچہ ضرور کھڑا کر لیا ہے۔

آنے والے دنوں میں اگر یورپ یا امریکہ میں پیرس یا کیلیفورنیا جیسے دہشتگردی کے واقعے کے امکانات جتنے زیادہ ہوں گے، اسی قدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطیبانہ بیانات کو تقویت ملے گی اور اُن قدامت پسند رائے دہندگان میں ان کی مقبولت میں اضافہ ہوگا جو پہلے ہی خاصے برھم دکھائی دیتے ہیں۔
قصہ مختصر یہ کہ اس بات کے امکانات بہت کم ہیں کہ ٹرمپ امریکہ کے صداتی انتخابات جیت جائیں لیکن یہ ناممکنات میں سے بھی نہیں ہے۔
http://www.bbc.com/urdu/world/2015/12/151211_trump_chances_sq

صاحب مضمون بس یہی کہتا رہا ہے اس میں کہ ٹرمپ نہیں جیتے گا مگر کیوں یہ نہیں بتلاتا
ٹرمپ کی رپبلکن پرائمری میں سپورٹ ۲۵ فیصد ہے۔ بہت سے امیدوار ہونے کی وجہ سے وہ پہلے نمبر پر ہے۔ مگر اگر وہ پرائمری میں جیت بھی جائے تو جنرل الیکشن میں اس کا ہارنا یقینی ہے
 
جبکہ ڈیموکریس اور ری پبلکن دونوں عوام بھی اس کی حمایت کررہے ہیں؟
 
سید ذیشان

محفلین
یہ مسلمانوں میں کیا خناس ہے کہ تان یہودیوں پر ہی ٹوٹتی ہے؟

واضح رہے کہ امریکی مسلمان اور یہودی دونوں زیادہ تر ڈیموکریٹس کو ووٹ دیتے ہیں

مزے کی بات یہ ہے کہ ان امیدواروں میں سب سے سلجھا ہوا انسان برنی سینڈرز ایک یہودی ہے۔

یہ بھی شائد یہودیوں کی سازش ہے کہ اصل روپ چھپایا ہوا ہے۔ :LOL:
 
میں سینڈرز کو سپورٹ کر رہا ہوں۔ اس سے محفلین ماشاء اللہ کئی نتائج اخذ کر سکتے ہیں
 
سید ذیشان

محفلین
میں سینڈرز کو سپورٹ کر رہا ہوں۔ اس سے محفلین ماشاء اللہ کئی نتائج اخذ کر سکتے ہیں

میرے خیال میں تو اس سے آپ کی عقل مندی ظاہر ہوتی ہے۔
آپ کا مشاہدہ بالکل غلط ہے

یہ صاحب اپنے ہی تخلیق کردہ ببل یونیورس میں رہتے ہیں۔
 
Some of her own voters are giving her reason to.

Bennie Stickley, a 75-year-old in Gilbertville, Iowa, who retired from a John Deere factory, said he was supporting Mrs. Clinton but agrees with Mr. Trump’s proposal to bar Muslims. “I’m for him on that,” he said. “We shouldn’t be letting those people into the country,” he added.
To Hillary Clinton, Donald Trump Is No Longer a Laughing Matter
http://www.nytimes.com/2015/12/11/u...rump-is-no-longer-a-laughing-matter.html?_r=0
 
Top