میں ایک امریکی ہوں۔ میری قوم کیا چاہتی ہے، یہ پاکستانی خوب جانتے ہیں۔
سر پر امریکی جھنڈا باندھ کر اور سینے پر اُسی کا بیچ لگا کر پھر منہ سے علمائے کرام کو بار بار تذلیلانہ انداز سے مُلاء مُلاء کہہ کر پکارنا اور پھر اپنے ہی ملک (امریکہ) کے راز و پالیسیوں کا ماہرانہ انداز میں بھانڈا پھوڑنا، آپ نے بالکل ٹھیک فرمایا ۔ ۔ ۔ امریکی قوم یہی تو چاہتی ہے کہ ہر مسلمان کے دل سے علمائے کرام کی عزت کا اسی طریقے سے جنازہ نکلے جیسے کہ آپ نکال رہے ہیں۔گستاخی معاف سر! ۔ ۔ ۔ کیا یہی علمائے کرام نہیں تھے کہ جنکے اُن چند دن کے دھرنوں سے رسول پاکﷺ کے اُس قانون کو دوبارہ اصلی حالت میں بحال کردیا گیا کہ جسے آپ کی ناک کے نیچے سے راتوں رات خاموشی سے بدل دیا گیا کہ جس پر آپ اور آپ جیسے دوسرے باشعور تجزیہ نگاروں نے چُوں چراں تک نہیں کی اور جب اس دجالیت کے خلاف سنی العقیدہ علمائے کرام میدان میں کودے (حقیقت تو یہ ہے کہ ہر سچا سنی العقیدہ مسلمان اس لڑائی میں پیش پیش تھا) تو ہر طرف ملاء ازم اور بنیاد پرستی کا ڈھنڈورا پیٹا جانے لگا اور یہاں تک کہ ان بیچارے عاشقِ رسولﷺ اور اپنا گھر بار چھوڑ کر جانے والوں کے کھانے پینے تک پر بھی سپریم کورٹ کو سوال اٹھانا پڑا۔ ۔ استغفراللہ! ۔ ۔ ۔ یہ بات آپ وہاں کے رہائشیوں سے ہی پوچھیں کہ ان لوگوں کا
کھانا پینا کہاں سے آرہا تھا ؟
وہ لوگ آپ کو بہتر انداز سے گائیڈ کر دیں گے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ آپ فیض آباد کی بات کر رہے ہیں یہاں تو پورا پاکستان اس دجالیت پر سراپااحتجاج تھا الحمداللہ۔ آپ پاکستانی قوم کو گالی دیں، اُسے زمین میں گاڑھ دیں، اِس کا خون چُوس لیں (جیسا کہ حکمران کرتے آرہے ہیں) یہ بھولی بھالی عوام منہ سے آواز تک نہیں نکالے گی مگر جہاں آپ اللہ اور اسکے رسولِ پاک ﷺ کے قانون کو چھیڑنے کی کوشش کریں گے یہ عوام پھر
علمِ دین جیسے باکردار اور نڈر مومن میں تبدیل ہو جائے گی، یہ عوام پھر
عامر چیمہ میں تبدیل ہو جائے گی اور یہ عوام پھر
ممتاز شہید قادری میں تبدیل ہو جائے گی۔
فیض آباد دھرنے میں مان لیجئے کہ صرف 1000 ملاء تھے، اور مان لیجئے کہ صرف 20 دن دھرنا جاری رہا
حیرت ہے آپ جیسا تجزیہ کار اس تعداد کے بارے میں ہی لاعلم ہے کہ جس کے بارے میں تجزیہ کیا جارہا ہے۔ بہرحال سر کوئی غلطی یا گستاخی ہوئی ہو تو معاف کیجئے گا۔ آپ کی جن باتوں سے مجھے اختلاف تھا میں نے اسے بیان کر دیا ہے۔ باقی چند حقائق جو امریکی پالیسیوں کے حوالے سے آپ نے بیان کئے ہیں وہ یقیناََ سچ ہیں اور جن کے بارے میں بچہ بچہ بھی واقف ہے۔ والسلام!