تبادلہ خیال ڈکشنری پر گفتگو

السلام علیکم!
اس لڑی میں سبق ڈکشنری سے متعلق گفتگو کی جائے گی. کورس کے شرکاء اس موضوع پر اپنے سوالات یہاں پیش کر سکتے ہیں. :)
 
مدیر کی آخری تدوین:
استاذی! ٹپل کیا ہوتا ہے؟ :)
اس پر ابھی گفتگو نہیں ہوئی ، اسے سیٹ کے ساتھ ایک چھوٹے سبق کے لیے آخر میں بچا رکھا ہے۔
یہ لسٹ کی طرح ہوتا ہے مگر اس میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔ اسے بنانے اور ظاہر کرنے کےلیے چوکور بریکٹس کی بجائے سادہ بریکٹ استعمال کیے جاتے ہیں۔
 
تینوں بریکٹس کا الگ الگ کیا رول ہے؟ ہمیں کیسے یاد رہے گا کہ کس صورت میں کون سی استعمال کرنی چاہئیے؟ :)
 
لغات کتنی قسم کی ہوتی ہیں؟ لیکن اس سے پہلے سوال ہے کہ لغت ہوتی ہے یا ہوتا ہے؟
یہاں ہم جس لغت کی بات کر رہےہیں اسے قسموں میں تقسیم نہیں کر رہے ، صرف اس کا ڈھانچہ بتایا ہے کہ اس میں ایک کنجی اور اس سے متعلقہ ایک قیمت ہوتی ہے اور میرے خیال میں لغت ہوتی ہے۔
 

وصی اللہ

محفلین
یہاں ہم جس لغت کی بات کر رہےہیں اسے قسموں میں تقسیم نہیں کر رہے ، صرف اس کا ڈھانچہ بتایا ہے کہ اس میں ایک کنجی اور اس سے متعلقہ ایک قیمت ہوتی ہے اور میرے خیال میں لغت ہوتی ہے۔
یہاں کس لغت کی بات ہورہی ہے؟؟ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ کسی بحث کے عین درمیان سے گفتگو کا آغاز کر کے لڑی بنا دی گئی ہے۔۔۔
 

زیک

مسافر
السلام علیکم!
اس لڑی میں ڈکشنری سے متعلق گفتگو کی جائے گی. کورس کے شرکاء اس موضوع پر اپنے سوالات یہاں پیش کر سکتے ہیں. :)

یہاں کس لغت کی بات ہورہی ہے؟؟ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ کسی بحث کے عین درمیان سے گفتگو کا آغاز کر کے لڑی بنا دی گئی ہے۔۔۔
پائتھن کورس کی تبصروں کی لڑی کے پہلے مراسلے میں اگر متعلقہ لڑیوں کے روابط بھی شامل ہوں تو کافی آسانی رہے گی
 
Top