منصور مکرم

محفلین
پوائنٹ اینڈ شوٹ ساکن کیمرہ ہوتا ہے جس میں آٹو فوکس ہوتا ہے یعنی ڈی ایس ایل آر کی طرح اس میں آپ کو خود سے فوکس سیٹنگ کرنے یا ایکسپوژر سیٹ کرنے کی آزادی نہیں ہوتی۔ پوائنٹ اینڈ شوٹ کا مطلب مطلوبہ شے کو ویو فائنڈر میں دیکھو اور شوٹ کر دو یعنی تصویر کھینچ لو۔ لینس بدلنے اور سیٹنگ تبدیل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

750px-Canon_Digital_IXUS_850_IS-ar_5to4-fs_PNr%C2%B00268b.jpg
اتنا سا اضافہ کروں گا کہ یہ ایسا کیمرہ ہے کہ جب کسی چیز کی تصویر کھینچنی ہے تو کیمرہ نکال کر آن کیا اور بٹن دبا کر تصویر اتار لی۔ کسی قسم کی جھنجھٹ میں پڑے بغیر :)
hummmmmmmm

مفید معلومات دینے کا شکریہ شعیب بھائی اور قیصرانی بھائی۔
 
قیصرانی

لائبریرین
بھائی جان مجھے یہ کچھ تشنہ لگا کلاس میں بھی سمجھ نہیں آیا تھا مجھے سچی سو ایک مرتبہ ذرا کھول کھول کے بچوں کی طرح سمجھائیے مجھے ؟؟
میرا بات کا کرنے کا انداز یہی ہوتا ہے کہ مختصر سا تعارف دے دیتا ہوں۔ پھر جو سوالات آتے ہیں، ان کے مطابق بات آگے بڑھتی ہے :) تو آپ سوال پوچھیئے :)
 
مطلب یہ کہ موبائل میں بھی تو لینس ہوتا ہے یا ٹُچ ٹُچیا :(کمیرا میں بھی (شوٹ اینڈ پوائنٹ کو)لوگ کہتے ہیں یہ اتنے میگا پکسل کا ہے اور ڈی ایس ایل آر میں تو دونوں میں فرق کیا ہے ؟؟
 
قیصرانی

لائبریرین
مطلب یہ کہ موبائل میں بھی تو لینس ہوتا ہے یا ٹُچ ٹُچیا :(کمیرا میں بھی (شوٹ اینڈ پوائنٹ کو)لوگ کہتے ہیں یہ اتنے میگا پکسل کا ہے اور ڈی ایس ایل آر میں تو دونوں میں فرق کیا ہے ؟؟
کیمرہ میں میگا پکسل کی طرف ابھی کچھ دیر بعد آنا ہے۔ ابھی آپ یہ دیکھیئے کہ ڈی ایس ایل آر کا لینز جو عام ہے، وہ 55-18 ملی میٹر کا ہے۔ پچھلے صفحے والے کیمرے کے لینز کو دیکھ کر بتائیے کہ وہ کتنے ملی میٹر کا ہے؟
 
ایک انتہائی عام اور انتہائی بڑی غلط فہمی کا ازالہ کر دوں

عام کیمروں یعنی پوائنٹ اینڈ شوٹ ٹائپ کیمروں میں تو یہ بات چل جاتی ہے کہ اس میں اتنے میگا پکسلز ہیں اور اتنے ایکس زوم کا حامل ہے۔ فلاں اس سے کم میگا پکسل یا کم زوم رکھتا ہے تو وہ اتنا اچھا نہیں ہوگا۔ ان کیمروں میں آپ کبھی بھی محض میگا پکسلز یا زوم کی بنیاد پر یہ فیصلہ نہیں کر سکتے۔ بلکہ ایک طرح سے زوم کا تصور ہی ان میں نہیں ہوتا۔ چونکہ زیادہ تر دوست زوم کے بارے جاننا چاہتے ہوتے ہیں تو اس لئے اس بارے پہلے بات کرتا ہوں

سب سے پہلےکچھ عبرانی اور کچھ فارسی اور کچھ کچھ یونانی زبان میں یہ دیکھ لیں کہ ایک عام انسان کو جو چیز جس حجم کی دکھائی دیتی ہے، وہ دراصل 35 ملی میٹر فارمیٹ والے کیمرے میں 43 ملی میٹر والے لینز کے برابر ہوتی ہے۔ چونکہ 43 ملی میٹر والے لینز نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں، اس لئے یہ فرض کر لیا جاتا ہے کہ وہ 43 کی جگہ 50 ملی میٹر والا لینز ہمیں کسی بھی چیز کو اسی سائز میں دکھائے گا جو ہمیں عام آنکھ سے دکھائی دیتا ہے۔ ہمارے ڈی ایس ایل آر کیمروں میں عام طور پر فل فریم نہیں ہوتے یعنی وہ کچھ کم ہوتے ہیں، اس لئے ایک اعشاریہ پانچ یا ایک اعشاریہ چھ گنا ان کی ویلیو زیادہ ہوتی ہے۔ کیسے؟ ایسے کہ اگر ان کیمروں میں ہم 28 ملی میٹر کا لینز استعمال کریں تو وہ ہمیں فلم والے یعنی 35 ملی میٹر کیمرے کے 42 یا 43 ملی میٹر کے برابر دکھائی دے گا۔ یعنی ان کیمروں میں 28 ملی میٹر ہمیں تصویر اس سائز کی دکھائے گا جو ہمیں عام زندگی میں اپنی آنکھوں سے جتنی دکھائی دیتی ہے۔ ایک اور یعنی 28 ضرب 5۔1 مساوی 42 ملی میٹر

اکثر لینز پر دو نمبر لکھے ہوتے ہیں۔ مثلاً 55-18۔ یعنی اس لینز سے حاصل ہونے والی تصویر کم از کم 18 ملی میٹر (تصحیح کے بعد 24 ملی میٹر) اور زیادہ سے زیادہ 55 ملی میٹر (تصحیح کے بعد 78 یا 79 ملی میٹر کے برابر) دکھائی دے گی۔ اب اس کا زوم کتنا ہوا؟ بڑے نمبر کو چھوٹے نمبر پر تقسیم کر دیں۔ 18÷55=3 ایکس۔ یعنی یہ لینز ہمیں زیادہ سے زیادہ تین گنا بڑا کر کے تصویر دکھائے گا۔ اب ذرا مزید الجھاؤ۔ 55 ملی میٹر کا لینز برابر ہے تقریباً 80 ملی میٹر کے۔ 43 ملی میٹر برابر ہے اس سائز کے جو عام انسان کو دکھائی دے گا۔ یعنی یہ لینز زیادہ سے زیادہ ہمیں مطلوبہ چیز کو دو گنا بڑا کر کے دکھائے گا

اب ایک لینز ہے جس پر لکھا ہے کہ 300-75 ملی میٹر۔ اس کے بارے بتائیے کہ اس کا "زوم" کتنا ہوگا اور اس کو تصحیح کے بعد 35 ملی میٹر والے لینز میں کس قیمت کے مساوی سمجھا جائے گا؟

جی ہاں، جواب درست ہے۔ 75÷300=4
5۔1×75=5۔112
5۔1×300=450
اب اسے راؤنڈ آف کریں
43÷112=60۔2 ایکس زوم۔ یعنی کم سے کم زوم پر بھی آپ کو تقریباً اڑھائی ایکس کا زوم ملے گا
43÷450=5۔10 ایکس زوم۔ یعنی زیادہ سے زیادہ زوم پر آپ کو تقریباً ساڑھے دس ایکس کا زوم ملے گا

اسی طرح 250-55 کے بارے بتائیے؟

یہ والا مجھے سمجھ میں نہیں آیا پلیز غصہ مت ہوئیے گا ؟؟؟
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ والا مجھے سمجھ میں نہیں آیا پلیز غصہ مت ہوئیے گا ؟؟؟
اس میں دو باتیں ہیں، ایک تو یہ کہ کیمرے کے اچھے یا برے ہونے کا فیصلہ میگا پکسلز یا زوم کی بنیاد پر نہیں کر سکتے۔ دوسری بات ڈی ایس ایل آر لینز اور اس کے "زوم" کے بارے ہوئی ہے۔ آپ کو پہلی بات کی تفصیل درکار، ہے، دوسری کہ دونوں؟ :)
 
میرے سوالات:
ایک عام انسان کتنے حجم تک دیکھ سکتا ہے؟
کیا کیمرا ویسے ہی دکھاتا ہے؟
پھر دونوں میں فرق کیا ہے ؟یعنی شوٹ اینڈ پوائنٹ ،انسانی آنکھ اور لینسیز والے کمرے میں ؟
اور یہ نیچے میتھس والا تو کچھ بھی پلے نہیں پڑا۔۔۔۔۔:((
 
قیصرانی

لائبریرین
میرے سوالات:
ایک عام انسان کتنے حجم تک دیکھ سکتا ہے؟
کیا کیمرا ویسے ہی دکھاتا ہے؟
پھر دونوں میں فرق کیا ہے ؟یعنی شوٹ اینڈ پوائنٹ ،انسانی آنکھ اور لینسیز والے کمرے میں ؟
اور یہ نیچے میتھس والا تو کچھ بھی پلے نہیں پڑا۔۔۔ ۔۔:((
ایک عام انسان کے بارے ایک دفعہ پڑھا ہے کہ اس کی آنکھ کے برابر اگر کیمرہ ایجاد ہو تو وہ لگ بھگ 500 میگا پکسلز کا ہوگا، درست مقدار یاد نہیں
ایک عام انسان کو جو چیز جتنے حجم کی دکھائی دیتی ہے، وہ فلم والے کیمرے کے لینز میں 43 ملی میٹر کے برابر ہوتی ہے جبکہ ڈی ایس ایل آر کے لینز میں اس کی قیمت 28 ملی میٹر کے لگ بھگ ہوتی ہے۔ یعنی تصویر اصل سائز میں اتنی ہی دکھائی دے گی جتنی آپ دیکھتے ہیں
اب ایک الجھاؤ ہے۔ عام آنکھ جو دیکھتی ہے، وہ بہت چھوٹی سی چیز کو پورا فوکس کر کے، پھر کافی بڑا ایریا کم فوکس میں جبکہ 180 ڈگری تک بالکل آؤٹ آف فوکس (لیکن حرکت محسوس کی جا سکتی ہے) تک دیکھتی ہے۔ لینز میں اتنا وسیع نہیں دیکھا جا سکتا
پوائنٹ اینڈ شوٹ میں میگا پکسلز اپنی جگہ، لیکن لینز اتنی تصویر نہیں دکھاتا جو ڈی ایس ایل آر کا لینز دکھاتا ہے :)
نیچے والا میتھ آپ کے جواب کے بعد
 
سمجھ تو آ گیا لیکن معلومات کے لئے
فلم والے کمیرے سے بھی نہیں -----دیکھا جا سکتا جو عام آنکھ دیکھتی ہے ؟؟؟
 
قیصرانی

لائبریرین
سمجھ تو آ گیا لیکن معلومات کے لئے
فلم والے کمیرے سے بھی نہیں -----دیکھا جا سکتا جو عام آنکھ دیکھتی ہے ؟؟؟
عام آنکھ جو دیکھتی ہے وہ دراصل 180 ڈگری پر مشتمل ہوتا ہے۔ یعنی آپ جہاں کھڑے ہیں، وہاں دائیں سے بائیں 180 درجے تک ہونے والی حرکت محسوس کر سکتے ہیں۔ اب ذیل میں ایک لنک ہے۔ اس پر کلک کر کے دیکھیئے کہ مختلف ملی میٹر کے لینز کس طرح سے ہماری تصویر میں موجود چیز کو بڑا یا چھوٹا کرتے ہیں اور بڑا کرتے وقت ہمارے کیمرے کی "بصارت" کس طرح سے تنگ ہوتی جاتی ہے۔ ایک نظر ڈال کر پھر بتائیے
http://www.usa.canon.com/app/html/EFLenses101/focal_length.html
 
فاتح

لائبریرین
ضروری نوٹ: ڈی ایس ایل آر کیمرے میں کیمرہ اور لینز الگ الگ ہوتے ہیں۔ یعنی لینز تبدیل کیا جا سکتا ہے
میرے خیال میں تو ایسا نہیں ہے۔
ضروری نہیں کہ سنگل لینس ریفلیکس یا ڈیجیٹل سنگل لینس ریفلیکس کیمرا ساتھ ساتھ انٹر چینج ایبل لینس کیمرا بھی ہو۔
 
قیصرانی

لائبریرین
یعنی 15 ملی میٹر میں کیمرہ تقریباً وہ سب کچھ دیکھ رہا ہے جو آپ کو دکھائی دیتا ہے۔ تاہم یہ سب بہت چھوٹا ہو کر دکھائی دیتا ہے
20 ملی میٹر میں ہمارے کیمرے کی بصارت 180 سے کم ہو کر 94 درجے تک رہ جاتی ہے
28 ملی میٹر میں 75 درجے
۔۔۔
۔۔۔
۔۔۔
200 ملی میٹر میں 12 درجے
 
میرے خیال میں تو ایسا نہیں ہے۔
ضروری نہیں کہ سنگل لینس ریفلیکس یا ڈیجیٹل سنگل لینس ریفلیکس کیمرا ساتھ ساتھ انٹر چینج ایبل لینس کیمرا بھی ہو۔
میں نے اب تک جتنے دیکھے ہیں وہ چینج ایبل تھا میں ڈی ایس ایل آر کی بات کر رہا ہوں ۔۔۔۔پتا نہیں بقیہ کلیرفیکیشن قیصرانی بھائی جان کریں گے ۔
 
عام آنکھ جو دیکھتی ہے وہ دراصل 180 ڈگری پر مشتمل ہوتا ہے۔ یعنی آپ جہاں کھڑے ہیں، وہاں دائیں سے بائیں 180 درجے تک ہونے والی حرکت محسوس کر سکتے ہیں۔ اب ذیل میں ایک لنک ہے۔ اس پر کلک کر کے دیکھیئے کہ مختلف ملی میٹر کے لینز کس طرح سے ہماری تصویر میں موجود چیز کو بڑا یا چھوٹا کرتے ہیں اور بڑا کرتے وقت ہمارے کیمرے کی "بصارت" کس طرح سے تنگ ہوتی جاتی ہے۔ ایک نظر ڈال کر پھر بتائیے
http://www.usa.canon.com/app/html/EFLenses101/focal_length.html
اچھا اس میں ٹیلی لینس اور وائڈ انگل لینس کو بھی واضح کیا ہے ۔۔۔۔ٹھیک۔
 
ایک عام انسان کے بارے ایک دفعہ پڑھا ہے کہ اس کی آنکھ کے برابر اگر کیمرہ ایجاد ہو تو وہ لگ بھگ 500 میگا پکسلز کا ہوگا، درست مقدار یاد نہیں
ایک عام انسان کو جو چیز جتنے حجم کی دکھائی دیتی ہے، وہ فلم والے کیمرے کے لینز میں 43 ملی میٹر کے برابر ہوتی ہے جبکہ ڈی ایس ایل آر کے لینز میں اس کی قیمت 28 ملی میٹر کے لگ بھگ ہوتی ہے۔ یعنی تصویر اصل سائز میں اتنی ہی دکھائی دے گی جتنی آپ دیکھتے ہیں
اب ایک الجھاؤ ہے۔ عام آنکھ جو دیکھتی ہے، وہ بہت چھوٹی سی چیز کو پورا فوکس کر کے، پھر کافی بڑا ایریا کم فوکس میں جبکہ 180 ڈگری تک بالکل آؤٹ آف فوکس (لیکن حرکت محسوس کی جا سکتی ہے) تک دیکھتی ہے۔ لینز میں اتنا وسیع نہیں دیکھا جا سکتا
پوائنٹ اینڈ شوٹ میں میگا پکسلز اپنی جگہ، لیکن لینز اتنی تصویر نہیں دکھاتا جو ڈی ایس ایل آر کا لینز دکھاتا ہے :)
نیچے والا میتھ آپ کے جواب کے بعد
دیگر محفلین جو مزید جاننا چاہتے ہیں اس جواب سے متعلق وہ اسے بھی دیکھ سکتے ہیں ۔۔۔۔http://www.clarkvision.com/imagedetail/eye-resolution.html
 
قیصرانی

لائبریرین
مرر لیس انٹرچینج ایبل لینز کیمرہ اور ڈی ایس ایل آر گو کہ دو مختلف ٹیکنالوجی ہیں لیکن آج کل اکثر ڈی ایس ایل آر انٹرجینچ ایبل لینز کے ساتھ ہوتے ہیں۔ آپ نے درست فرمایا فاتح بھائی
 
قیصرانی

لائبریرین
جب آپ کسی لینز کو خریدتے ہیں تو ہمارے پاس دو مختلف لینز کی چوائس ہوتی ہے۔ ایک لینز جس میں فوکل لینتھ یعنی اوپر بیان کردہ خصوصیات یعنی کیمرے کے سینسر سے لینز کا درمیانی فاصلہ ایک ہی رہتا ہے۔ اسے ہم پرائم لینز کہتے ہیں۔ اس لینز میں فوکل لینتھ ایک ہی نمبر سے ظاہر کی جاتی ہے۔ مثلاً 50 ملی میٹر، 12 ملی میٹر وغیرہ۔ اس میں زوم وغیرہ کا آپشن نہیں ہوتا۔ اگر ہم نے نزدیک سے تصویر لینی ہے تو ہمیں کیمرے کے ہمراہ مطلوبہ منظر کے قریب جانا ہوگا۔ دور کی تصویر کے لئے دور جانا ہوگا۔
دوسری قسم میں لینز کی فوکل لینتھ تبدیل ہو سکتی ہے اور اسے ہم دو مختلف قیمتوں سے ظاہر کرتے ہیں۔ مثلاً 55-18 ملی میٹر۔ اس میں عام طور پر ہمیں حرکت نہیں کرنی پڑتی بلکہ ہم لینز کی فوکل لینتھ کو کم یا زیادہ کر کے مطلوبہ تصویر اتار سکتے ہیں۔
اب یہ بتائیے کہ کس طرح کی صورتحال میں ہمیں فکسڈ فوکل لینتھ کا لینز درکار ہوگا اور کیوں
کس طرح کی صورتحال میں ہمیں ویری ایبل فوکل لینتھ کا لینز درکار ہوگا اور کیوں؟
 
Top