قیصرانی

لائبریرین
پہلے تو یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ فوکل لینتھ کیا ہے ؟؟
بہتر ہوگا نقشہ سے بتائیے؟؟
فوکل لینتھ سے مراد ہے کیمرے کے سینسر سے لینز تک کا درمیانی فاصلہ
3973-FocalLength-diag.gif
 
میرے خیال میں تو ایسا نہیں ہے۔
ضروری نہیں کہ سنگل لینس ریفلیکس یا ڈیجیٹل سنگل لینس ریفلیکس کیمرا ساتھ ساتھ انٹر چینج ایبل لینس کیمرا بھی ہو۔
ڈیجیٹل سنگل لینس ریفلیکس میں تو میرا خیال ہے سبھی چینج ایبل لینسز کے کی آپشن کے ساتھ ہوتے ہیں جبکہ اب کچھ سیمی پروفیشنل اور پروفیشنل پوائنٹ اینڈ شوٹ میں بھی انٹر چینج ایبل لینسز آ رہے ہیں اب۔
 
عام آنکھ جو دیکھتی ہے وہ دراصل 180 ڈگری پر مشتمل ہوتا ہے۔ یعنی آپ جہاں کھڑے ہیں، وہاں دائیں سے بائیں 180 درجے تک ہونے والی حرکت محسوس کر سکتے ہیں۔ اب ذیل میں ایک لنک ہے۔ اس پر کلک کر کے دیکھیئے کہ مختلف ملی میٹر کے لینز کس طرح سے ہماری تصویر میں موجود چیز کو بڑا یا چھوٹا کرتے ہیں اور بڑا کرتے وقت ہمارے کیمرے کی "بصارت" کس طرح سے تنگ ہوتی جاتی ہے۔ ایک نظر ڈال کر پھر بتائیے
http://www.usa.canon.com/app/html/EFLenses101/focal_length.html
قیصرانی بھائی لینس کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ یا کم ایریا کور کرنے کے لیے سینسر کے سائز سے بھی تو فرق پڑتا ہے نا۔
 
عام آنکھ جو دیکھتی ہے وہ دراصل 180 ڈگری پر مشتمل ہوتا ہے۔ یعنی آپ جہاں کھڑے ہیں، وہاں دائیں سے بائیں 180 درجے تک ہونے والی حرکت محسوس کر سکتے ہیں۔ اب ذیل میں ایک لنک ہے۔ اس پر کلک کر کے دیکھیئے کہ مختلف ملی میٹر کے لینز کس طرح سے ہماری تصویر میں موجود چیز کو بڑا یا چھوٹا کرتے ہیں اور بڑا کرتے وقت ہمارے کیمرے کی "بصارت" کس طرح سے تنگ ہوتی جاتی ہے۔ ایک نظر ڈال کر پھر بتائیے
http://www.usa.canon.com/app/html/EFLenses101/focal_length.html
میرے کیمرے کے ساتھ دو لینس ہیں ایک 14 -45 ایم ایم اور دوسرا 40 سے 150 ایم ایم
 
وجی

لائبریرین
ڈی ایس ایل آر کیمروں میں یہ ایک بڑا فائدہ ہوتا ہے کہ آپ مختلف لینس لگا سکتے ہیں
 
قیصرانی

لائبریرین
میرے کیمرے کے ساتھ دو لینس ہیں ایک 14 -45 ایم ایم اور دوسرا 40 سے 150 ایم ایم
سینسر سائز پر آگے چل کر بات کریں گے اور میگا پکسلز پر بھی۔ ابھی اسے دیکھ لیتے ہیں
14-45 ملی میٹر لینز اور 150-40 ملی میٹر کے لینز مناسب ہیں۔ 14 ملی میٹر تو فش آئی (12 ملی میٹر) سے کچھ ہی بڑا ہوا۔ کافی رقبہ کور کرتا ہوگا :)
کیا یہ ممکن ہے کہ آپ پہلے لینز سے 45 ملی میٹر پر یعنی زیادہ سے زیادہ "زوم" پر ایک تصویر لے کر اور دوسرے لینز سے 40 ملی میٹر یعنی کم سے کم "زوم" پر تصویر لے کر اصل سائز میں شیئر کریں؟
 
آخری تدوین:
ایک دھاگہ کھولنے کے بارے عرصے سے سوچ رہا تھا کہ ڈیجیٹل فوٹوگرافی اور ڈیجیٹل کیمروں پر بات کی جائے۔ واضح رہے کہ یہاں میں پوائنٹ اینڈ شوٹ والے کیمرے نہیں بلکہ ڈی ایس ایل آر یعنی ڈیجیٹل سنگل لینز ریفلیکس کیمروں اور ان کی فوٹو گرافی اور ان کیمرہ جات کے لینزز پر بات کروں گا۔ میری بات زیادہ تر کینن کے گرد گھومے گی جو میرا فیورٹ برانڈ ہے تاہم مختلف جگہوں پر مقابلہ پیش کرنے کے لئے نائکن، پینٹاکس اور دیگر برانڈز بھی شامل گفتگو ہوتی رہیں گی
کوشش کروں گا کہ ایک پوسٹ میں ایک بات کروں۔ اس لئے ہو سکتا ہے کہ کچھ پوسٹس محض ایک سطر پر مشتمل ہوں اور کچھ شاید بہت لمبی ہو جائیں
حضرت آپ کے سوچنے سے نیا پاکستان تو بننے سے رہا۔:D
تو آپ سوچا نہ کیجیے بلکہ فورا عملی جامہ پہنا دیا کریں۔۔
تاکہ میں اور دیگر محفلین اس سے جلد مستفید ہوجائیں ۔ آپ کے سوچنے میں اگر ایسے معلوماتی دھاگے بننے سے رہ جائیں تو ہمارا نقصان ہی ہوا نا۔۔۔
اور ٹیگ کیوں نہیں کیا؟:mad:
 
ٹیگ کرتا تو جناب پھر آنائی کے آدم خور وحشی کا کیا بنتا؟ :p
معذرت کہ ٹیگ نہیں کر سکا :(
بھائی انیس الرحمن آپ کو یہاں ٹیگ کر رہا ہوں۔ جلدی سے تشریف لائیے :)
 
قیصرانی بھائی معاملہ رک گیا ہے۔ اسے چلنے دیں۔ یا آپ اپنا بلاگ بتادیں۔ یا فیس بک کا پتہ دے دیں۔ کیمرہ بارے کافی معلومات ہیں مگر ہمیں تصویر کشی بارے زیادہ جاننا ہے۔اور آپ کی باتیں ہماری معلومات میں کافی اضافہ کر رہی ہیں۔
 
میں صرف محفل پر ہی ہوتا ہوں، فیس بک پر محض اپ ڈیٹ کی حد تک جاتا ہوں۔ زیک کی واپسی کے بعد اب کچھ امید ہے کہ باقاعدگی ہو :)
 
زیک

مسافر
اشارہ مت دیجئے، بلکہ کھل کر بات کیجئے کہ یہ دھاگہ ہے اسی موضوع سے متعلق :)
ویسے تو آپ دشمن ملک سے ہیں (کینن) مگر پھر بھی کوشش کرتا ہوں یہاں کچھ معلومات شیئر کرنے کی۔ پچھلے سال میں ایکسپوژر کمپنسیشن، فورسڈ فلیش، وائٹ بیلنس، شٹر سپیڈ وغیرہ سے متعلق کافی کچھ سکھایا ہے بیٹی کو اور زیادہ تر اس کے پوائنٹ اینڈ شوٹ پر۔
 
Top