ڈیل کا تاثر درست نہیں ہے احتساب کا عمل جاری رہے گا، وزیراعظم

جاسم محمد

محفلین
انگریزی تو میری ویسی بھی ماشاءاللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس پرچی پر کہاں لکھا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟باجا قادیانی ہے؟؟
۲۰۱۶ میں جب جنرل باجوہ کو آرمی چیف تعینات کیا جانا تھا تو ان کے بالمقابل جرنیلوں نے یہ شوشہ چھوڑا تھا۔ کیونکہ ان کی اہلیہ کے چچا جنرل افتخار جنجوعہ کٹر قادیانی تھے۔
7076-EF9-E-BE33-4302-AED1-A28-CC81-E5-FE3.jpg
 
آورکزئی

محفلین
یہ وہ تمام اچھے کام ہیں جو حکومت نے پچھلے 14 ماہ میں کئے ہیں۔ اور جنہیں لفافہ میڈیا نے منفی انداز میں رپورٹ کیا ہے۔

خدا کا خوف کب کرینگے اپ ؟؟؟
اور درختوں والا بھی ایک بہت بڑا سکینڈل ہے۔۔۔ اگے دیکھنا۔۔۔۔۔۔۔
لنگرخانوں کے بارے میں اپ میرے خیال سے عوام کو سن چکے ہونگے۔۔۔۔
اور اخری لائن کے بارے میں تھوڑی سچائی سے اور جرات سے کام لیں۔۔۔۔۔۔ توبہ
 
جاسم محمد

محفلین
اور درختوں والا بھی ایک بہت بڑا سکینڈل ہے۔۔۔ اگے دیکھنا۔۔۔۔۔۔۔
درخت اگانا ماحول کیلئے خطرہ ہے۔

لنگرخانوں کے بارے میں اپ میرے خیال سے عوام کو سن چکے ہونگے۔۔۔۔
غربا کو کھانا کھلانا گنا ہ کبیرہ ہے۔

اور اخری لائن کے بارے میں تھوڑی سچائی سے اور جرات سے کام لیں۔۔۔۔۔۔ توبہ
قوانین جنگ پر عمل کرنا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
اور غریب سے نیوالا چیننا ۔۔۔؟؟؟
غریب کو بچانے کیلئے ملک کا دیوالیہ نہیں نکال سکتے۔ نواز شریف نے زرمبادلہ کے ذخائر ۲۰ ارب ڈالر سے کم کرکے ۸ ارب ڈالر پر چھوڑے تھے۔ غریب کو اتنی ریلیف دی کہ قومی خزانہ ہی باقی نہ رہا۔
 
جاسم محمد

محفلین
نا۔۔۔۔۔۔۔۔ بالکل نا۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن درخت لگانے میں گھپلا کرنا ۔۔۔؟؟؟؟؟
کیس چلے گا تو کچھ ثابت ہوگا۔ پہلے ان گھپلوں سے تو نبٹ لیں جو نیب عدالت میں شریف خاندان پر ثابت ہو چکے ہیں۔ وہ سب ان کا جواب دینے کی بجائے ملک سے فرار ہیں
 
آورکزئی

محفلین
کیس چلے گا تو کچھ ثابت ہوگا۔ پہلے ان گھپلوں سے تو نبٹ لیں جو نیب عدالت میں شریف خاندان پر ثابت ہو چکے ہیں۔ وہ سب ان کا جواب دینے کی بجائے ملک سے فرار ہیں

ثابت ہوچکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟ اپکے حکومت کے خلاف کیس نہیں کیسیز چلیں گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر فارن فنڈنگ میں نیازی نے خودکشی نہیں کی تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
آورکزئی

محفلین
غریب کو بچانے کیلئے ملک کا دیوالیہ نہیں نکال سکتے۔ نواز شریف نے زرمبادلہ کے ذخائر ۲۰ ارب ڈالر سے کم کرکے ۸ ارب ڈالر پر چھوڑے تھے۔ غریب کو اتنی ریلیف دی کہ قومی خزانہ ہی باقی نہ رہا۔

توبہ۔۔۔۔ جاسم بھائی اپ پتا نہیں خواب خرگوش سے کب اٹھیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
فرقان احمد

محفلین
یہ وہ تمام اچھے کام ہیں جو حکومت نے پچھلے 14 ماہ میں کئے ہیں۔ اور جنہیں لفافہ میڈیا نے منفی انداز میں رپورٹ کیا ہے۔
ایک آدھ کو چھوڑ کر بقیہ کے متعلق بآسانی کہا جا سکتا ہے، 'ہینگ لگے نہ پھٹکری اور رنگ بھی چوکھا آئے'۔ تحریکِ انصاف کا ہوم ورک مکمل نہ تھا اور ان کا مطمع نظر محض اقتدار کا حصول تھا۔ جب قبلہ خان صاحب کو اقتدار کی کرسی پر بٹھا دیا گیا تو انہیں آہستہ آہستہ باور کروایا گیا کہ اب جو کرنا ہے، آپ نے کرنا ہے تاہم موصوف ہیں کہ کنٹینر سے اتر کر ہی نہیں دے رہے، اب تک! :) اب تو ہمیں خدشہ لاحق ہے کہ جھولے والا پکارنا شروع کر دے، 'اُتر جاؤ بیٹا، ٹائم پورا ہو گیا"۔
 
جاسم محمد

محفلین
توبہ۔۔۔۔ جاسم بھائی اپ پتا نہیں خواب خرگوش سے کب اٹھیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خواب خرگوش میں ہم نہیں پاکستانی عوام ہے کوئی پچھلے تیس چالیس سالوں سے۔ مہنگائی کم کرنے کا چورن اب نہیں بکنے والا۔ سب کو معلوم ہے سابقہ حکومت میں مہنگائی کیسے کم کی گئی تھی۔
مسلم لیگ (ن) جب 2013 میں دور حکومت میں آئی تو بجلی کے بلوں سمیت دیگر شعبوں میں مہنگائی آئی اور جب حکومت اختتام کے قریب پہنچی تو مہنگائی میں کمی لائی گئی۔ کوئی سوچ بھی کیسے سکتا ہے کہ جہاں پوری دنیا میں مہنگائی ہورہی ہے اس دور میں پٹرول انھوں نے 64 روپے کیا۔ خیر مسلم لیگ (ن) کے ان اقدام سے انھوں نے ایک طرف عوام کو وقتی سکھ تو دیا لیکن درحقیقت عوام کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ ہوا۔ کیوں کہ مصنوعی طور مہنگائی کم کرنے سے خزانے پر دباؤ پڑا، جس کا خمیازہ اگلی آنے والی حکومت یعنی تحریک انصاف آج تک بھگت رہی ہے۔
چوہدری برادران کا بدلتا رویہ، کچھ تو گڑبڑ ہے - ایکسپریس اردو
 
جاسم محمد

محفلین
ایک آدھ کو چھوڑ کر بقیہ کے متعلق بآسانی کہا جا سکتا ہے، 'ہینگ لگے نہ پھٹکری اور رنگ بھی چوکھا آئے'۔ تحریکِ انصاف کا ہوم ورک مکمل نہ تھا اور ان کا مطمع نظر محض اقتدار کا حصول تھا۔ جب قبلہ خان صاحب کو اقتدار کی کرسی پر بٹھا دیا گیا تو انہیں آہستہ آہستہ باور کروایا گیا کہ اب جو کرنا ہے، آپ نے کرنا ہے تاہم موصوف ہیں کہ کنٹینر سے اتر کر ہی نہیں دے رہے، اب تک! :) اب تو ہمیں خدشہ لاحق ہے کہ جھولے والا پکارنا شروع کر دے، 'اُتر جاؤ بیٹا، ٹائم پورا ہو گیا"۔
پہلے فیصلہ کر لیں کہ وزیر اعظم بننے کے بعد اقتدار بھی منتقل ہوتا ہے یا صرف حکومت؟ ایک طرف آپ کی قبیل کے لوگ کہتے ہیں کہ وزیر اعظم جو بھی آئے، اقتدار بہرحال مقتدرہ کے پاس ہی رہتا ہے۔ اب آپ کچھ اور ہی فرما رہے ہیں۔ یوٹرن؟ :)
 
Top