مریم نواز عمران خان کے ساتھ اینٹی اسٹیبلشمنٹ تحریک نہ چلا دیں، اس خوف سے نواز شریف کے بعد ان کی صاحبزادی کو بھی ملک سے باہر بھیجا جائے گا۔ یہ سب ڈیل کا حصہ ہے:
علی ڈار، اسحاق ڈار کا بیٹا ہے اور نوازشریف کی دوسری بیٹی اسما کا شوہر بھی۔
موصوف فرماتے ہیں کہ مریم نواز کو نوازشریف کی تمام میڈیکل ہسٹری معلوم ہے، اس لئے اس کا لندن میں موجود ہونا علاج میں مدد دے سکتا ہے۔
یعنی نوازشریف کی ماں، دائی، ذاتی معالج، لندن کے ڈاکٹرز، پاکستانی ڈاکٹرز اور ان کا سارا تجربہ ایک طرف، اور مریم نواز کا نالج دوسری طرف، اور ان سب پر بھاری بھی۔۔۔
اس سے قبل شہبازشریف بھی جب بطور وزیراعلی علاج کیلئے لندن جایا کرتا تھا تو اس کا بہانہ بھی یہی ہوتا تھا کہ وہاں کا ڈاکٹر اس کی بیماری جانتا ہے اس لئے وہ لندن جاتا ہے۔
بقلم خود باباکوڈا