ڈیٹا ریکوری کیسے ہوگی ؟؟

سویدا

محفلین
ایک دشواری مزید ھے ریکوری پروسیجر مکمل ھونے کے بعد یہ کیسے پتہ چلے گا کہ کون سی فائل ان پیج کی ھے اور کون سی فائل ورڈ یا کورل کی

اور وہ مطلوبہ فائلز کہاں اور کون سے فولڈر میں ریکور کرکے رکھی ھوں گی
 

سویدا

محفلین
عارف بھائی آپ کی رہنمائی کا شدت سے منتظر ھوں

خیابان میں ہے منتظر لالہ کب سے !!!!!!
 

سویدا

محفلین
صرف عارف بھائی ہی نھیں کوئی اور بھائی جو میری اس مشکل کو آسان کردے

ایک دشواری مزید ھے ریکوری پروسیجر مکمل ھونے کے بعد یہ کیسے پتہ چلے گا کہ کون سی فائل ان پیج کی ھے اور کون سی فائل ورڈ یا کورل کی

اور وہ مطلوبہ فائلز کہاں اور کون سے فولڈر میں ریکور کرکے رکھی ھوں گی
 

arifkarim

معطل
ایک دشواری مزید ھے ریکوری پروسیجر مکمل ھونے کے بعد یہ کیسے پتہ چلے گا کہ کون سی فائل ان پیج کی ھے اور کون سی فائل ورڈ یا کورل کی

اور وہ مطلوبہ فائلز کہاں اور کون سے فولڈر میں ریکور کرکے رکھی ھوں گی
R-Studio میں یہ فائلز تلاش کی جا سکتی ہیں ان فائلز کی ایکسٹینشن کے حساب سے۔ انپیج کا ایکسٹینشن inp اور کورل ڈرا کا cdr ہے۔ نیز اگر آپکو انکی اصل ڈائریکٹری کا پتا ہے جہاں یہ فارمیٹ سے قبل موجود تھیں تو وہیں براؤز کر کے ری اسٹور کیا جا سکتا ہے۔
 

سویدا

محفلین
لیکن پارٹیشن تو ختم کیے جاچکے ھیں پھلے ڈی میں تھیں یہ فائلز

اور اب صرف سی ڈرائیو ھی ھے
 

سویدا

محفلین
کیونکہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ شاید ونڈوز اس کے بعد دوبارہ انسٹال کی گئی ھے

کیا اس صورت میں بھی پارٹیشن ری کور ھوجائے گا
 

اوشو

لائبریرین
ڈیٹا ریکوری کرتے وقت ایک انتہائی اہم تکنیکی بات یاد رکھیے
جس پارٹیشن سے ڈیٹا ریکور کر رہے ہیں۔ ریکور ہونے والے ڈیٹا کا ٹارگٹ اس پارٹیشن کو نہ بنائیں۔
مثلا C پارٹیشن کا ڈیٹا ریکور کرنا ہو تو ریکور ہونے والی فائلز کو سیو کرنے کی لوکیشن D,E یا کسی بھی اور پارٹیشن کی دیں۔
اگر پوری ہارڈ ڈسک ریکور کرنی ہے تو ایک اضافی ہارڈ ڈسک یا یو ایس بی ڈرائیو لگا کر ڈیٹا اس میں ریکور کریں۔
دوسری اہم بات یہ کہ جس ڈسک یا ڈرائیو کا ڈیٹا ریکور کرنا ہے اس پر کسی قسم کا فائل آپریشن مثلا کاپی پیسٹ یا نیا ڈیٹا ڈالنا ، وغیرہ نہ کریں جب تک کہ آپ کا ڈیٹا ریکور نہ ہو جائے۔
باقی R-Studio کا رزلٹ کافی بہتر ہے۔
شکریہ :)
 

اوشو

لائبریرین
کیا اسکے علاوہ بھی کوئی اچھا سلوشن ہو تو ضرور بتائیں۔

میرے خیال میں کمانڈ لائن بیسڈ ڈیٹا ریکوری یوٹیلٹیز زیادہ بہتر رزلٹ دے سکتی ہیں۔ لیکن وہ کافی تکنیکی ہو جاتا ہے اس لیے عام کمپیوٹر یوزر کے لیے آر سٹوڈیو ، گیٹ ڈیٹا بیک وغیرہ ہی بہتر ہیں۔
ویسے اکثر ڈیٹا ریکوری سافٹ ویئرز میں کمانڈ لائن پر جا کر کام کرنے کی سہولت بھی مزید زیادہ مگر تکینکی آپشنز کے ساتھ موجود ہوتی ہے جس کے بارے میں متعلقہ سافٹ ویئر کے مینویل سے پتا لگ سکتا ہے۔
ایک چیز اور میرے جائزے میں آئی تھی۔ کہ مختلف ٹولز سے ڈیٹا ریکور کرنے کے نتائج بھی مختلف ہوتے ہیں۔ مثلا ممکن ہے ایک عام ٹول آپ کی وہ فائلز بھی ریکور کر دے جو ایک اچھا ٹول ٹھیک سے نہ کر پا رہا ہو۔
بنیادی طور پر ریکوری کا انحصار اس بات پر بھی ہوتا ہے کہ ڈیٹا ڈیلیٹ کیسے ہوا ہے اور ریکوری کرنے والا سافٹ ویئر کیا طریقہ کار استعمال کر رہا ہے۔
مطلب ممکن ہے کہ آر سٹوڈیو فارمیٹڈ ڈرائیو کو اتنی گہرائی سے ڈیل نہ کر رہا ہو جتنی گہرائی سے گیٹ ڈیٹا بیک یا کوئی بھی اور ٹول ڈیل کر رہا ہو۔ جب کہ باقی صورت حال میں آر سٹوڈیو باقیوں سے بہتر رزلٹ دے رہا ہو۔
 
Top