ڈیٹا ریکوری کرتے وقت ایک انتہائی اہم تکنیکی بات یاد رکھیے
جس پارٹیشن سے ڈیٹا ریکور کر رہے ہیں۔ ریکور ہونے والے ڈیٹا کا ٹارگٹ اس پارٹیشن کو نہ بنائیں۔
مثلا C پارٹیشن کا ڈیٹا ریکور کرنا ہو تو ریکور ہونے والی فائلز کو سیو کرنے کی لوکیشن D,E یا کسی بھی اور پارٹیشن کی دیں۔
اگر پوری ہارڈ ڈسک ریکور کرنی ہے تو ایک اضافی ہارڈ ڈسک یا یو ایس بی ڈرائیو لگا کر ڈیٹا اس میں ریکور کریں۔
دوسری اہم بات یہ کہ جس ڈسک یا ڈرائیو کا ڈیٹا ریکور کرنا ہے اس پر کسی قسم کا فائل آپریشن مثلا کاپی پیسٹ یا نیا ڈیٹا ڈالنا ، وغیرہ نہ کریں جب تک کہ آپ کا ڈیٹا ریکور نہ ہو جائے۔
باقی R-Studio کا رزلٹ کافی بہتر ہے۔
شکریہ