ڈیٹا ریکوری یا تبدیلی

ش

شہزاد احمد

مہمان
حضورِ والا! ہم تو پھر بھٹک جاتے ہیں ۔۔۔ منطق اور فلسفے سے بنی نہیں دراصل ۔۔۔ یہ ربط ملاحظہ فرمائیے ۔۔۔ مجید امجد کی شاعری میں وقت بہ طور موضوع از ڈاکٹر سید عامر سہیل
 

نایاب

لائبریرین
ہماری خواہش ہے کہ صرف سائنسی اور منطقی بنیادوں پر معروضی بحث کی جائے۔ مذہب اور تصوف کو بیچ میں لانا مناسب نہیں لگ رہا (وجوہات معلوم)۔
محترم بھائی کیا کچھ آگہی سے نوازیں گے ۔ کہ یہ " سائنس " کیا ہے ۔؟ اس کی ابتدا کہاں سے ہے ۔۔۔۔۔؟
یہ " منطق " کہاں سے ابھرتی ہے ۔ اور کس طور " سائنس " کی مددگار ٹھہرتی ہے ۔؟
کیا " سائنس و منطق "اور " مذہب و تصوف " میں کوئی ربط ممکن نہیں ۔۔۔۔۔؟
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
محترم بھائی کیا کچھ آگہی سے نوازیں گے ۔ کہ یہ " سائنس " کیا ہے ۔؟ اس کی ابتدا کہاں سے ہے ۔۔۔ ۔۔؟
یہ " منطق " کہاں سے ابھرتی ہے ۔ اور کس طور " سائنس " کی مددگار ٹھہرتی ہے ۔؟
کیا " سائنس و منطق "اور " مذہب و تصوف " میں کوئی ربط ممکن نہیں ۔۔۔ ۔۔؟
میں " سائنس و منطق اور مذہب و تصوف کے ربط" کی بحث سے ابتدا ہی سے گریز کر رہا ہوں۔ اور اب بھی کروں گا۔ مزید غیر متعلق باتیں بھی اب بیچ میں آنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اب تک بڑی مفید بات چیت ہوئی۔ مگراب یوں لگ رہا ہے کہ بحث اسی مقام پر پہنچ چکی ہے جہاں سے شروع ہوئی تھی۔ تو پھر چلیں غالب کے اس شعر پر رک جاتے ہیں، کہ

"واماندگیِ شوق تراشے ہے پناہیں"​
 

arifkarim

معطل
میں اپنے سوال کو مذہب کی طرف ہرگز نہیں لے کر جانا چاہتا۔ کیونکہ یہ نہایت غیر مناسب بات ہوتی ہے اور اس سے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔
اتنی گزارش کروں گا کہ میں برسہا برس تک علم منطق پڑھتا رہا ہوں۔ کم سے کم سوال کے منطقی ہونے کی رعایت تو ملنی چاہیے۔ ہے نا؟ اور جو لنک آپ نے ابھی تک پوسٹ کیے ہے وہ ان سوالوں کے جوابات دینے کی ٹھیک سے کوشش تک نہیں کرتے۔ اگر آپ کو اس سوال پر اصل تحقیق پڑھنی ہے تو سٹیفن ہاکنگ کی کتاب اور تحقیق پر ایک نظر ڈال لیجیے۔ یہ تو پتا چل جائے گا کہ دنیا کے عظیم ترین ماہرین طبیعات میں سے ایک اس سوال کو غیر منطقی نہیں سمجھتا۔

مثال کے طور پر آپ کے دے گئے لنک اس طرح کی باتیں کرتے ہیں:

What existed before the big bang? What is the nature of time? Is our universe one of many? On the big questions science cannot (yet?) answer, a new crop of philosophers are trying to provide answers.

آپکی بات درست ہے۔ اسٹیفن ہاکنگ نے یہ سوال نہ صرف پوچھا بلکہ اسکا جواب دینے کی بھی کوشش کی۔ یہ جواب یہاں موجود ہے:

At this time, the Big Bang, all the matter in the universe, would have been on top of itself. The density would have been infinite. It would have been what is called, a singularity. At a singularity, all the laws of physics would have broken down. This means that the state of the universe, after the Big Bang, will not depend on anything that may have happened before, because the deterministic laws that govern the universe will break down in the Big Bang. The universe will evolve from the Big Bang, completely independently of what it was like before. Even the amount of matter in the universe, can be different to what it was before the Big Bang, as the Law of Conservation of Matter, will break down at the Big Bang.

آخر آپکو یہ بات کیوں کر سمجھ نہیں آرہی کہ بگ بینگ سے ’’قبل‘‘ یہ کائنات سینگولیریٹی جسے فارسی میں تکینگی گرانشی اور عربی میں تفرد جذبوي کہتے ہیں، کی حالت میں موجود تھی۔ اسٹیفن ہاکنگ نے سائنسی طور پر یہ ثابت کیا ہے کہ ہر بلیک ہول کے وسط میں مکان و زماں یعنی اسپیس ٹائم سینگولیریٹی کی شکل میں موجود ہوتا ہے۔ نئی تحقیق کے مطابق ان میں سے بعض بلیک ہولز بگ بیگ دھماکے سے ’’قبل‘‘ موجود تھے جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ یہ کائنات اور اسمیں وقت کا موجود کوئی انوکھی بات نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی مسلسل ارتقائی عمل کیساتھ یہ کائنات پھیلتی، سکڑتی، بلیک ہول بنتی اور پھر بگ بینگ میں پھٹ کر نئی کائنات میں تبدیل ہوتی رہی ہے۔مزید:​
 
Top