فرحان دانش
محفلین
ڈی این ایس - dns کیا ہوتا ہے؟
نظام اسم ساحہ
وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
نظام اسم میدان یا domain name system جسکے اوائل کلمات DNS اختیار کیئے جاتے ہیں، دراصل انٹرنیٹ (شبکہ) یا کسی اور نیٹ ورک (شراکہ) پر موجود ایک ایسا سرور (معیل) ہوتا ہے جو کہ مختلف اقسام کی معلومات کو اسم ساحہ (domain names) کے ساتھ ذخیرہ اور انکو آپس میں مربوط کرنے کا کام کرتا ہے یعنی اہم ترین بات یہ کہ یہ اسم میدان (شمارندی اسم میزبان / hostname) کو دستورشبکی پتوں (IP addresses) میں ترجمہ کرتا ہے یا یوں کہ لیں کہ اسم ساحہ (domain name) کو شناخت کرتا ہے۔
اردو وکی پیڈیا
یہ اردو ہے
جی جناب اردو ہے۔ اور ستم تو یہ کہ عربی اور فارسی والوں نے بھی تقریباً یہی کیا ہے یعنی اپنی اپنی زبان کے ساتھ کچھ خیرخواہی۔ اور مزے کی بات یہ ہے کہ دیگر اہل علم افراد مکمل خیرخواہی کے جرم کا ارتکاب کررہے ہیں جیسے الانترنت کے لیے الشبکۃ العنکبوتیۃ۔ دیکھیے:
یہ اردو ہے
جی جناب اردو ہے۔
اب شاید یہی زبان پر جاری ہو، ناطقہ سربگریباں ہے اسے کیا کہیے۔
جب نہیں جانتے عربی فارسی تو اردو پر رائے زنی بھی نہ فرمائیں حضور۔ یہ آپ کے بس کاروگ نہیں۔جناب عالی میں عرصہ پانچ برس سے مقامیانے کا کام کر رہا ہوں۔اور بڑی اچھی طرح جانتا ہوں کہ کون کتنے پانی میں ہے۔ وکی پیڈیا، کرلپ، مقتدرہ، مائیکروسافٹ کے تراجم سے لے کر قریباً ہر اردو شدہ سافٹویر میرے استعمال میں رہا ہے۔ صرف ایک چیز پسند آئی تھی اور وہ تھا محمد علی مکی کا ترجمہ کیا ہوا گنوم لینکس ڈیسکٹاپ۔ اس کے علاوہ سب ڈرامے ہیں۔
آپ سے عرض کر چکا ہوں کہ اردو وکی پیڈیا والے صرف وقت ضائع کر رہے ہیں۔ یہ آج سے تین سال قبل بھی کہا تھا، آج بھی کہہ رہا ہوں۔ تاریخ، اسلامیات، معاشرتی علوم کے مضامین سر آنکھوں پر۔ پر ٹیکنالوجی ان کے بس کی بات نہیں۔ اسی لیے ہم اردو وکی پیڈیا کی بجائے انگریزی وکی پیڈیا کے ربط دینا پسند کرتے ہیں کہ پڑھنے والا سمجھے نہ کہ فارسی زدہ اردو کا ملغوبہ پڑھ کر اردو سے تائب ہو جائے۔
اور آخر میں یہاں کوئی عربی فارسی نہیں جانتا۔ اس لیے ہم وکی پیڈیائی اردو بھی نہیں سمجھ سکتے۔ پڑھے فارسی بیچے تیل والے محاورے مرے بھی ساٹھ برس ہو گئے۔ اب انگریزی پڑھنی ہے، اس کے بعد اردو پڑھنی ہے یہی حقیقت ہے۔ اس پر سڑ لیں، برا بھلا کہہ لیں پر حقیقت یہی ہے۔ آپ اس کے مخالف چلیں تو ست بسم اللہ۔اردو وکی پیڈیا پچھلے آٹھ برس سے چل رہا ہے، اور ٹیکنالوجی مضامین کا قبرستان کھڑا کر رہا ہے جسے صرف اس کے لکھنے والے تبرکاً پڑھتے ہیں۔ لگے رہو منا بھائی۔ میں تو پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ اصطلاحات کی پھٹیاں اکھیڑ کر دوبارہ لگائی جائیں، اردو لغت بورڈ، اردو سائنس بورڈ، مقتدرہ اور دوسرے ایسے اداروں نے جو جھک ماری ہوئی ہے اس کو دور کر کے وکی پیڈیا کی اپنی فرہنگ و لغات جاری کی جائیں۔ امید ہے قوم کو افاقہ ہو گا۔ اور وکی پیڈیا کو آمدن۔
اس دھاگے سے بھی ان سبسکرائب کروانا پڑے گا۔
وما علینا الا البلاغ۔