لیکن کرزئی تو اب طالبان سے مذاکرات کرنے والا ہے ، امریکہ کی مخالفت کرتے ہوئے۔ شاید حکومتی رسائی بڑھانے کے لئیے ہی طالبان سے بات کرنا چاہ رہا ہے۔
نہ صاحب کھلے عام بوس و کنار کی اجاز ت ہونی چاہیے ، ساحلِ سمندر پر مختصر جامے میں دھوپ تاپنے کی اجازت ہونی چاہیے ۔۔ کیو ں فرحان صاحب یہ تو اسلام دشمنی ہے نا۔؟
جناب میں نے کلیت میں بات کی ہے ، اگر آپ کہتے ہیں افغانستان کا مسئلہ ہے تو ۔ٹھیک ہے ۔ ویسے میرے مخاطب فرحان دانش ہیں۔ آپ نہیں
بے وقوف لوگ تھے ارے سیدھے سیھدے مولوی کے پاس چلے جاتے اور وہ نکاح کرادیتا طالبان نے تو شادی کو بہت آسان کردیا ہے
نہ نوکری کا پوچھتے ہیں نہ تنخواہ کا اور نہ ہی کو جہیز
میاں بیوی راضی ۔۔۔۔۔اللہ اللہ تے خیر سلا
مرد اگر بے روزگار ہو اور کمانے کا نام بھی نہ لیتا ہو تو کیا پھر بھی شادی کروا دیتے ہیں ؟ یا اس کے کمانے کے لیے کچھ بند و بست کیا جاتا ہے یا اسے پہلے کمائی کی جانب متوجہ کیا جاتا ہے یا نہیں ؟
ویسے آجکل طالبان بھی 10000 ماہانہ دیتے ہیں
تیلے بھائی ، یہ مذاقاً لکھا ہے یا حقیقت میں ایسا ہے ؟
بی بی سی پر ایک خبر آئی تھی کے 10،000 روپے ماہانہ پلس گھر بار کی حفاظت اور دوران ڈیوٹی روٹی پانی فری
جواب کے لیے شکریہ ۔ ۔ ۔ دراصل بہت سے سنجیدہ نام اس بات کا بہت شد و مد سے ذکر کرتے ہیں کہ ان لوگوں کے پاس روپیہ دولت کچھ نہیں ہے اور یہ صرف مجبور و معصوم لوگ ہیں اور صرف یہی اسلام کے حقیقی حفاظت کرنے والے
اب سوال یہ ہے کہ اگر ا س خبر میں سچائی ہے تو پھر اس تمام دولت کا منبع کیا ہے اور پس پردہ کون ان کے ہاتھ محفوظ کرنے والے ہیں ؟