میرے محترم دوست یہ کوئی سرنڈر نہیں ہے بلکہ ہمیشہ سے جنگوں میں ایسے ہی ہوتا آیا ہے دونوں اطراف سے ایسے ہی ہوتا ہے جب ایک وقفہ لڑائی لیا جاتا ہے تاکہ اپنے اپنے وہ لوگ جو اس لڑائی میں راہ عدم سدھار گئے ہیں ان کی لاشوں کو اپنے قبضے میں لے سکیں اور انہیں اپنے اپنے طریقے کے مطابق سپردِ زمین کر دیں۔ بہت کم ایسے محاذ ہوتے ہیں جہاں اطراف کے پاس اس کام کے لئے وقت نہیں ہوتا ہے بس انہیں محاذوں پر یہ کاروائی نہیں ہوتی ورنہ یہ ایک جنگی روایت ہے جس پر دونوں فریق تقریبا ہمیشہ عمل کرتے ہیں۔
نئے دور میں میڈیا وار کی ایک نئی شکل یوٹیوب یا انٹرنیٹ کہہ لیں۔
پاکستان ہر قسم کی میڈیا وار میں ہندوستان سے بہت بہت پیچھے ہے۔
ابھی ابھی بی بی سی نیوز کو پیغام میں لکھ کر آیا ہوں کہ عوام جو چاہتی ہے، میڈیا ویسا ہی مواد پیش کرتے ہیں، پاکستانی عوام کو اردو میں ہندوستان (جسے وہ بھارت کہتے ہیں) مخالف مواد، اور بی بی سی ہندی میں۔۔ نہیں پاکستان مخالف مواد بھی نہیں ہوتا۔۔ اس کو اگنور ہی کر دیا جاتا ہے۔
راستہ بھول کر یہاں چلا آیا تھا۔۔۔ معاف کریں۔ خیال نہیں تھا کہ ’متفرقات‘ میں بھی سیاسی مال مل سکتا ہے اور جب میڈیا کی بات نکلی تو میں بھی کہہ نکلا۔
انڈیا نے تو کارگل کے وقت ایک ویڈو جاری کی تھی جس میں پاکستانی آرمی کو بڑی تعداد میں اپنے شہید جوانوں کی نماز جنازہ پڑھاتے ہوئے دیکھایا گیا تھا جس میں انہیں سجدے اور رکوع کرتے دکھایا گیا تھا۔۔۔۔۔۔
ابھی ابھی بی بی سی نیوز کو پیغام میں لکھ کر آیا ہوں کہ عوام جو چاہتی ہے، میڈیا ویسا ہی مواد پیش کرتے ہیں، پاکستانی عوام کو اردو میں ہندوستان (جسے وہ بھارت کہتے ہیں) مخالف مواد، اور بی بی سی ہندی میں۔۔ نہیں پاکستان مخالف مواد بھی نہیں ہوتا۔۔ اس کو اگنور ہی کر دیا جاتا ہے۔
نپہیں درست لکھا تھا شمشاد۔ آپ سمجھ رہے ہوں گے کہ ہندوستانی میڈیا میں پاکستان مخالف مواد ہوتا ہوگا۔ لیکن جب پاکستان میں ممبئی واقعے کے بعد ڈھنڈھورا پیٹا جا رہا تھا کہ ہند و پاک جنگ ہونے ہی والی ہے، اور ’پرناب‘ مکرجی کے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا تھا، اس وقت بھی ہندوستان کے نیشنل اخبارات میں کچھ نہیں تھا۔ کہیں دوسرے تیسرے صفحے پر چھوٹی سی خبر ہو تو بات دوسری ہے۔ اسی لئے میں نے لکھا تھا کہ۔۔
اور بی بی سی ہندی میں۔۔۔۔ (آپ فرض کر رہے ہوں گے کہ پاکستان مخالف مواد ہوگا، اس لئے میں یہہ کہنا چاہ رہا ہوں کہ )نہیں۔۔ پاکستان مخالف مواد نہیں۔۔۔۔
اور پاکستانی میڈیا کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ یہ پرناب مکرجی نہیں ہیں۔ پرنب مکر جی یا بنگلہ تلفظ میں کہا جائے تو پرونوب مکر جی ہیں۔
راستہ بھول کر یہاں چلا آیا تھا۔۔۔ معاف کریں۔ خیال نہیں تھا کہ ’متفرقات‘ میں بھی سیاسی مال مل سکتا ہے اور جب میڈیا کی بات نکلی تو میں بھی کہہ نکلا۔
آپ کہئے آپ کو کون روکتا ہے۔ لیکن ہندوستان میں بھی تو کوئی اردو میں کہے!!!آپ کی نظر میں"ہندوستان" کو "بھارت" کہنا کیوں غلط ہے ؟ اس سے پہلے بھی آپ نے اس بات پر برا منایا تھا۔
ذرا اس کی وضاحت کیجئے ؟ ۔ آپ کی بہت مہربانی ہوگی اور ہمارے علم میں اضافہ ہوگا ۔
آپ کہئے آپ کو کون روکتا ہے۔ لیکن ہندوستان میں بھی تو کوئی اردو میں کہے!!!
تو پھر وہ جو ہمیں بتایا گیا تھا کہ ہندوستانی فوج کی سب سے بہترین گورکھا رجمنٹ کہ بیسیوں افراد مارے گئے اور انکا اتنا نقصان ہوا کہ تابوت کم پڑھنے لگے وہ سب کیا تھا؟کارگل کے محاذ پر پاکستان کا نقصان بھی تو زیادہ ہوا تھا۔ قریبا پانچ ہزار فوجی مارے گئے تھے اور ستم کے حکومت نے بہت سوں کی میتوں کو پہچاننے سے انکار کر دیا