مبارکباد کاشفی بھائی کے پانچ ہزار پیغامات اور ڈھیر سارے دھاگے

عموماً پسندیدہ کلام کے گوشے میں خاموشی سے آ کر چلے جانے والے کاشفی بھائی نے پانچ ہزار پیغامات کا سنگ میل عبور کر لیا۔ ان کی رفتار کو دیکھتے ہوئے قیاس کیا جا سکتا ہے کہ یہ "حادثہ" چند ہفتوں قبل رو نما ہوا ہوگا۔ صرف یہی نہیں بلکہ موصوف محفل میں سب سے زیادہ دھاگے شروع کرنے والوں میں تیسرے مقام پر فائز ہیں۔ :) :) :)

ہماری جانب سے ڈھیر ساری مبارکباد قبول فرمائیں۔ آپ نے محفل کے ادبی زمرے کو بیش بہا خزانوں سے نوازا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ محفل کے تئیں آپ کی محبت ہر دن دو آتشہ ہوگی۔ :) :) :)
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت مبارک ہو کاشفی صاحب۔ پسندیدہ کلام کو خوبصورت ترین بنانے میں آپ کا کام یقیناً گراں قدر اور قابلِ ستائش ہے، جس کیلیے ہم سب آپ کے ممنون ہیں۔
 

مہ جبین

محفلین
پانچ ہزار پیغامات کا سنگِ میل عبور کرنے اور سب سے زیادہ دھاگے شروع کرنے میں تیسرے نمبر پر آنے کی ڈھیر ساری مبارکباد قبول کریں کاشفی بھائی ، ادبی گوشہ میں آپ جیسے لوگوں سے ہی رونقیں ہیں
 

الف عین

لائبریرین
مبارک ہو کاشفی۔ واقعی تمہاری پوسٹس قابل قدر ہیں، اگر کسی ایک شاعر کو چن کر اس کا دیوان ٹائپ کر سکو تو کیا کہنے! میں تو سوچ رہا تھا کہ تم کو کہوں کہ اپنے پسندیدہ کلام کی برقی کتاب بنا کر پوسٹ کر دو مجھے۔
لیکن شک ہے کہ کاشفی یہاں شاید ہی آئیں، وہ پسندیدہ کلام کے علاوہ کہیں جاتے ہی نہیں نا!
 

تعبیر

محفلین
orkut_congrats_cards_Scraps22.gif
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو کاشفی بھائی۔۔۔۔!

واقعی آپ نے پسندیدہ کلام میں جس خوبصورتی کے ساتھ عمدہ کلام شامل کیا ہے وہ بے حد قابلِ تعریف ہے۔ پسندیدہ کلام کے گلستانِ خوش رنگ کو اپنی محنت اور محبت سے سینچنے والوں میں آپ کا نام سنہری حرفوں سے لکھا جائے گا۔

اللہ آپ کو شاد آباد رکھے ۔ آمین۔

:zabardast1:
 
Top