مغزل
محفلین
ویسے ایک خوبی میں وصی بھائی کی بتاتا چلوں کہ ان میں اخلاص ہے بہت ہی نرم مزاج اور سب کی عزت و اکرام کرنے والے ہیں اکلاق کی دولت سے مالا مالا جو کہ بڑے بڑے لوگوں میں ( میں ان کا نام نہیں لوں گا ) جو کہ ادبی دنیا میں ایک اہم مقام رکھتے ہیں لیکن اخلاق اف شیطان بھی پناہ مانگے۔۔
ہممم۔۔ آپ گواہی دیتے ہیں تو سچ ہوگا ، مگر یہ شخصی خوبی ہے ، اس کا اد ب سے کیا تعلق ، اور چور دروازوں سے آنے کا کیا تعلق ؟ کسی اعلی اخلاق سے۔ ( جو آپ کو شیطان اور وصی میں تفریق کرنے پر اکسا رہا ہے ) کیا یہی اخلاق ہے ۔۔ ؟؟ چوری اور سینہ زوری ، آپ کی بات ہو یا ملاقات ہو تو یہ سوال بھی کر لیجے گا۔ خبر ہوجائے گی جناب کہ وہ کتنے اعلیٰ اخلاق یا اکلاق کے مالک ہیں ؟ وصی کی شخصیت میں خوبیاں بھی ہیں،۔ مگر بنیا د ہی چوری ہو تو ، پوری عمارت اگر شکر کی بنی ہوئی ہو تو کیا ہم اسے چاٹنے بیٹھ جائیں۔؟؟ مجھے خوشی ہے کہ آپ وصی کی محبت میں ان کا مقدمہ بھی لڑنے پر آمادہ ہیں، اچھی بات ہے ، اب مزا آئے گا بات کا۔