کاش ۔ ۔آئندہ صدر ۔ ڈاکٹر قدیر ہوں۔۔۔۔۔

پیاسا

معطل
دوستو کیا ہی اچھا ہو اگر صدارت کا عہدہ ۔ ۔ محسن پاکستان ۔ ۔ ۔ ڈاکٹر عبدالقدیر ۔ ۔ ۔ کو پیش کیا جاے۔ ۔ ۔ ۔ ہم کتنے بے حس ہو چکے ہیں ۔ ۔ ۔ ہمارا محسن ۔ ۔ مبحوس ہے اور۔ ۔ ہم چین کی نیند سوتے ہیں ۔ ۔ ۔ انہوں نے ہمارے لیے۔ ۔ ۔ پاکستان کی سالمیت کے لیے۔ ۔ ۔ ۔ مسلمانوں کی آن وشان کے لیے ۔ ۔ ان گنت قربانیاں دیں۔ ۔ ۔ ۔ لیکن ۔ ہم ایسے پھتر ہیں ۔ ۔ ۔ جس پر کوئی چیز اثر ہی نہیں کرتی۔ ۔ ۔ ۔ ۔

جو بھی ۔ ۔ قوم کی قوت (ووٹ) سے ۔ ۔ ایوانوں تک پہنچتا ہے۔ ۔ ۔ لالچ و ہوس ۔ ۔ کی وادیوں جا بستا ہے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اور ایسی آنکھیں اور کان بند کرتا ہے کہ کوئی ۔ ۔ ۔ نیکی کی کرن۔ ۔ ۔ ۔ اس کی آنکھوں ۔ ۔ اور۔ ۔ ۔ ہدایت کا بول۔ ۔ ۔ ۔اس کے کانوں تک نہیں پہنچتا ۔ ۔ ۔ لیکن اسے یاد رکھنا چاہیے۔ ۔ ۔ خدا کے گھر دیر ہے ۔ ۔ ۔ اندھیر نہیں۔ ۔ ۔ ۔ دیر بھی اس لیے ہوتی ہے کہ ۔ ۔ ۔ ۔ شاید میرا بندہ ۔ ۔ ۔ میری طرف پلٹ آئے ۔ ۔ ۔ ۔ اور جو نہیں پلٹتا ۔ ۔ نہیں سنبھلتا۔ ۔ ۔ ۔ اس کا انجام ۔ ۔ ۔ فرعون کی مثل ہوتا ہے۔ ۔ ۔ ۔ ۔اسے اس کے پیارے بھی چھوڑ جاتے ہیں اور ۔ ۔ ۔ اس کے مدد گار بھی ۔ ۔ ۔ جن کی خوشنودی کے لیے ۔ ۔ وہ اپنی قوم سے آنکھیں پھیر لیتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ آخری وقت اس کے وہی ہمدرد۔ ۔ ۔ اس سے آنکھیں چرا لیتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ (جس کی تازہ ترین مثال وقت کے فرعون۔ ۔ ۔ ۔ مشرف ۔ ۔ ۔ ۔ کی ہے)

آئیں اللہ سے دعا کریں ۔ ۔ ۔ شاید وہ ۔ ۔ ہمارے حکمرانوں کے دلوں کو ۔ ۔ پھیر دے ۔ ۔ ۔ نیکی کی طرف۔ ۔ ۔
 

شمشاد

لائبریرین
ڈاکٹر عبد القدیر خان کو واپس اپنے منصب پر لے آنا ہی بہت بڑی بات ہے۔

جہاں تک میں سمجھتا ہوں وہ بالکل غیر سیاسی شخصیت ہیں اور سیاسی لوگ تو انہیں ہر دوسرے دن چکمہ دیا کریں گے۔
 

پیاسا

معطل
میں بھی تائید کرتا ہوں جناب۔
افسوس ہے کہ مجھے خیال کیوں نہ آیا۔
جناب کچھ خیال ہمارے لیے بھی چھوڑ دیا کیجے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یہ نا ہو کہ سوچ سوچ کر "جوانی" مین ہی "ارسطو" بن جایی
ڈاکٹر عبد القدیر خان کو واپس اپنے منصب پر لے آنا ہی بہت بڑی بات ہے۔

جہاں تک میں سمجھتا ہوں وہ بالکل غیر سیاسی شخصیت ہیں اور سیاسی لوگ تو انہیں ہر دوسرے دن چکمہ دیا کریں گے۔

بھیی غیر سیاسی تو ڈاکٹر عبدالکلام بھی تھے ۔ ۔ ۔ ۔ ویسے ۔ ۔ ۔ چکمے والی بات خوب کہی۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بہر حال ڈاکٹر صاحب اگر اپنے سابقہ عہدے پر ہی بحال ہو جایں تو بھی ٹھیک ہے۔ ۔ ۔ ۔ ۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ پاکستان اور ہندوستان کی سیاست کو ایک ساتھ نہ ملائیں۔ ہندوستان میں بھی ایک سے بڑھ کر ایک سیاسی بحران آتے رہے ہیں لیکن وہاں فوج کو کبھی یہ جرات نہیں ہوئی کہ اقتدار پر قبضہ کر لے۔ صاحب میں تو کہتا ہوں جتنی حُب الوطنی ہندوستانی سیاستدانوں میں کُوٹ کُوٹ کر بھری ہوئی ہے اتنی ہی حُب الوطنی پاکستانی سیاستدانوں میں سے کُوٹ کُوٹ کر نکالی ہوئی ہے۔
 

پیاسا

معطل
پر دعا کرنے میں حرج ہی کیا ہے۔ ۔ ۔ ۔ ویسے بھی سنا ہے کہ دعا تقدیروں کو بدل دیتی ہے ۔ ۔ ۔ اب اللہ بچاے اس پے کویی نیی بحث نہ چڑھ جاے(۰دعا والی بات پر)
 

شمشاد

لائبریرین
بالکل دعا کرنی چاہیے۔ دعا اتنی ہی طاقتور ہوتی ہے کہ تقدیریں بدل جاتی ہیں، بس خلوص دل سے کی ہوئی دعا ہونا شرط ہے۔
 

خرم

محفلین
اپنے کے اعتراف کے باوجود بھی وہ صدر کیسے بنیں گے؟ باقی کبھی کسی اٹامک انرجی والے سے ڈاکٹر صاحب کے متعلق بات کیجئے گا۔
 

زیک

مسافر
یہ کس نے کہا کہ ڈاکٹر قدیر سیاسی نہیں جتنی سیاست انہوں نے اپنے دورِ ملازمت میں چلی وہ کیا تھی؟

دوسرے ڈاکٹر قدیر کو صدر بنا کر آپ دنیا کو کیا پیغام دیں گے؟ یہ بھی کچھ سوچیں۔
 

خرم

محفلین
ڈاکٹر صاحب نے بحیثیت فرنٹ مین کے جو کچھ حاصل کیا وہ تو بہت زیادہ ہے۔خیر قوم کو سچ بتانے سے کیا حاصل زیک بھائی؟ انہوں نے کونسا مان جانا ہے پھر بھی :)
 

شمشاد

لائبریرین
اصل میں لوگوں نے ایک امیج ایک خاکہ اپنے ذہن میں بنایا ہوتا ہے جس کو وہ کسی قیمت پر توڑنا نہیں چاہتے، چاہے ان کے سامنے کتنا ہی اور کیسا ہی سچ کیوں نہ لایا جائے۔ جیسا کہ کچھ لوگ زرداری کو پوجنے کی حد تک چاہتے ہیں تو کچھ نواز کو۔
 

ساجداقبال

محفلین
میرے خیال میں ڈاکٹر قدیر کو بالکل صدر نہیں ہونا چاہیے۔ باجود انکی کردار کشی کی انکی عزت ہے ملک میں، اگر ایوان صدر میں رکھا تو تاریخ گواہ ہے کہ یہاں سے کوئی بھی ایسا نہیں گیا جسے قوم نے اچھے الفاظ میں یاد کیا ہو۔
ڈاکٹر صاحب نے بحیثیت فرنٹ مین کے جو کچھ حاصل کیا وہ تو بہت زیادہ ہے۔خیر قوم کو سچ بتانے سے کیا حاصل زیک بھائی؟ انہوں نے کونسا مان جانا ہے پھر بھی
سچائی چھپانا تو کوئی اچھی بات نہیں۔ آپ ضرور بتائیں ”سچ“۔ تاہم نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کی سچائیاں آپکو ہی مبارک۔
 
ویسے کمیشن کے جتنے لوگ بھی ملے وہ ان کی برائیاں ہی کرتے تھے ۔ شاید پروفیشنل جیلیسی ہو۔ مگر ان کے بارے میں رائے کچھ اچھی نہیں‌ہوتی تھی۔
 

خرم

محفلین
خیر سچائی تو بدقسمتی سےوہی نکلتی ہے جو نیویارک ٹائمز یا واشنگٹن پوسٹ کہیں لیکن اس معاملہ میں تو کہا تھا کہ کبھی کسی اٹامک انرجی والے سے بات کیجئے گا ان کے متعلق۔ اور ویسے بھی شمالی کوریا کے میزائلوں کو پاکستانی رنگ کر کے چلا دینے سے آپ موجد نہیں بن جاتے نہ ہی چینی ہتھیاروں کے نام بدل دینے سےوہ آپکے ہو جاتے ہیں۔ :)
 
Top